بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور عامر خان کی جوڑی ایک بار پھر سلور اسکرین پردھوم مچاتی ہوئی نظر آسکتی ہے۔
بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور عامر خان کی جوڑی ایک بار پھر سلور اسکرین پردھوم مچاتی ہوئی نظر آسکتی ہے۔سلمان خان اور عامر خان نے۱۹۹۴ء میں فلم انداز اپنا اپنا میں کام کیا تھا۔ چرچا ہے کہ عامر خان نے سلمان خان کو ایک فلم کی پیشکش کی ہے۔ انہوں نے سلمان کے ساتھ فلم بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ عامر خان نے سلمان خان کو ایک نئی فلم کی پیشکش کی ہے، جسے وہ `عامر خان پروڈکشن کے بینر تلے بنانے کے خواہشمند ہیں۔بتایا جا رہا ہے کہ گزشتہ۶؍ ماہ سے عامر خان ہدایت کار آر ایس پرسنا کے ساتھ ایک اسکرپٹ پر کام کر رہے ہیں۔ فائنل ڈرافٹ ہاتھ میں ہونے کے بعد، عامر کو لگتا ہے کہ سلمان خان اس لارجر دین لائف فلم کے لئے بالکل فٹ ہیں۔ اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو سلمان-عامر کی جوڑی ایک بار پھر سلور اسکرین پر دھوم مچاتی نظر آسکتی ہے۔