Updated: December 31, 2025, 2:15 PM IST
| Mumbai
فلم تھری ایڈیٹس کے سیکوئیل کی خبریں منظر عام پر ہیں۔ پنک ولا کی رپورٹ کے مطابق راجکمار ہیرانی نے فلم کی اسکرپٹ مکمل کر لی ہے اور فلم کی شوٹنگ ۲۰۲۶ء میں شروع ہوگی اور سیکوئیل میں بھی وہی دم دار کاسٹ نظر آئے گی۔ جبکہ عامر خان اور آر مادھون کا کہنا ہے کہ ان سے اس بارے میں ابھی کسی نے رابطہ نہیں کی ہے۔
تھری ایڈیٹس پوسٹر۔ تصویر: آئی این این
پنک ولا کی ایک رپورٹ کے مطابق راجکمار ہیرانی نے فلم تھری ایڈیٹس ۲ کی اسکرپٹ مکمل کر لی ہے اور اب فلم ۲۰۲۶ء میں شوٹنگ کیلئے تیار ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ فلم اپنی پرانی کاسٹ عامر خان، کرینہ کپور خان، آر مادھون اور شرمن جوشی کے ساتھ بنائی جائیگی۔ جبکہ حالیہ خبروں کے مطابق عامر خان اور آر مادھون نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ ان دونوں سے اس متعلق اب تک کوئی رابطہ نہیں کیا گیا ہے۔ جب بالی ووڈ ہنگامہ نے عامر خان اور آر مادھون سے اس معاملے کی سچائی جاننے کیلئے رابطہ کیا تو پایا کہ ان دونوں اداکاروں کے ساتھ اب تک اس معاملے سے متعلق کوئی رابطہ نہیں کیا گیا ہے۔ جبکہ آر مادھون نے فلم کا سیکوئل بنانے کے خیال کو ’’احمانہ‘‘ کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’تھری ایڈیٹس کا خیال اچھا لگتا ہے لیکن یہ بات نا قابل یقین ہے۔ عامر خان، شرمن جوشی اور میں اب کافی بوڑھے ہو چکے ہیں۔ سیکوئیل میں ہم کیا کر یں گے؟، اب ہماری زندگیاں کیسی ہوں گی؟ یہ ایک دلچسپ خیال ہے لیکن شاید ہی سیکویئل بنانے کیلئے ساز گار ہو۔ میں راجو ہیرانی کے ساتھ دوبارہ کام کرنا پسند کروں گا۔ لیکن تھری ایڈیٹس دوبارہ؟ میرے خیال سے یہ کرنا بے وقوفی ہو گی۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: موہت ملک ’’فورس ۳‘‘ میں جان ابراہم کے مقابل ویلن ہوسکتے ہیں
جبکہ عامر خان نے بتایا کہ وہ اس فلم میں کام کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہم نے فلم بناتے ہوئے بہت مزے کئے، میرا کردار ’رانچو‘ میرا نبھایا گیا مقبول کردار ہے۔ لوگ اب تک رانچو کے بارے میں بات کرتے ہیں۔ تو ہاں میں اس سیکویئل میں کام کرنا چاہوں گا۔ لیکن کسی نے مجھ سے رابطہ نہیں کیا ہے۔‘‘ یاد رہے کہ تھری ایڈیٹس دسمبر ۲۰۰۹ء میں ریلیز ہوئی راجکمار ہیرانی کی ہدایتکاری اور بڑے ادا کاروں عامر خان، کرینہ کپور خان، آر مادھون ، شرمن جوشی، بومن ایرانی، مونا سنگھ اور دیگر کی اداکاری سے سجی بہترین فلم کو بڑے پیمانے پر پذیرائی ملی اور اس فلم نے عالمی سطح پر تقریباً ۴۰۰؍ کروڑ روپئے کا کارو بار کیا تھا۔
یہ بھی پڑھئے: کیا ’’ڈان ۳‘‘ میں رنویر سنگھ کے بجائے رتیک روشن نظر آئیں گے؟
فلم تھری ایڈیٹس کی کہانی تین دوستوں کی دوستی اور ان کے کالج کے سفر کی بہترین عکاسی کرتی ہے۔ فلم عامر خان نے مرکزی کردار نبھاتے ایسی کار کردگی کا مظاہرہ کیا ہے کہ وہ اس کردار کی گونج سامعین کو آج بھی یاد ہے۔ اس فلم نے نہ صرف تجارتی کمائی حاصل کی بلکہ نوجوان نسل کو بھی متاثر کیا ہے۔