Inquilab Logo

فلم دی گڈمہاراجا میں سنجے دت مہاراجااورپریتی زنٹامہارانی کےکردارمیں نظرآئیں گی

Updated: November 05, 2021, 12:17 PM IST | Agency | Mumbai

ان دنوں سنجے دت اور پریتی زِنٹا اپنی آنے والی فلم ’دی گڈ مہاراجا‘ کے تعلق سے خبروں میں ہیں۔ اب خبریں آ رہی ہیں کہ سنجے دت اس فلم میں مہاراجا کے کردار میں نظر آئیں گے۔ ساتھ ہی پریتی زنٹا مہارانی کے کردار میں نظر آئیں گی۔

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

ان دنوں سنجے دت اور پریتی زِنٹا اپنی آنے والی فلم ’دی گڈ مہاراجا‘  کے تعلق سے خبروں میں ہیں۔ اب خبریں آ رہی ہیں کہ سنجے دت اس فلم میں مہاراجا کے کردار میں نظر آئیں گے۔ ساتھ ہی پریتی زنٹا مہارانی کے کردار میں نظر آئیں گی۔
فلم کی کہانی
   دوسری  جنگ عظیم کے دوران۱۰۰۰؍ بچے مہاجر کیمپوں میں قید ہوگئے تھے لیکن جب یہ ہزار مہاجرین کسی طرح وہاں سے نکل کرجہاز کے ذریعے لندن پہنچے تو وہاں کی حکومت نے انہیں اپنے  یہاں رکھنے سے انکار کر دیا۔ جب یہ جہاز ہندوستان آیا تو گجرات کے نوا نگر کے راجہ دگ وجے سنگھ جڈیجہ نے اسے پناہ دی۔ وہ مہاراجہ جام صاحب کے نام سے بھی جانے جاتے تھے۔ انہوں نےتین سال تک ان ہزار بچوں کو کھلایا پلایا اور پڑھایالکھایا ۔ ان میں سے ایک لڑکا بعد میں پولینڈ کا وزیراعظم بنا۔ فلم میں بھی یہی کہانی دکھائی گئی ہے ۔ گجرات کے راجا کے نام پر پولینڈ میں سڑکوں، اسکولوں اور پارلیمنٹ میں مجسمہ نصب ہیں۔  اس راجا کے نام پر وہاںپر حلف لیاجاتا ہے۔
آؤٹ ڈور شوٹنگ کی جائے گی
 یہ دوسری جنگ عظیم کی کہانی ہے، اس لیے فلم کا کینوس بھی بہت بڑا ہوگا۔ اس کی شوٹنگ پولینڈ، روس، جرمنی، لندن اور گجرات میں کی جائے گی کیونکہ کہانی کا تعلق ان جگہوں سے ہے۔ شوٹنگ کا پہلا شیڈول پولینڈ میں رکھا گیا ہے جس کی شوٹنگ دسمبر میں کی جائے گی۔ فلم کی آؤٹ ڈور شوٹنگ۹۰؍ دن پر مشتمل ہوگی جب کہ چند دنوں کا شوٹنگ شیڈول گجرات میں بھی رکھا گیا ہے۔
گجرات کاسیٹ پولینڈ میں ہو گا
 فلم میں مہاراجہ کے لیے سنجے دت کو سائن کرلیا گیا ہے جب کہ پریتی زنٹا سے مہارانی کے کردار کے لیے بات چیت  کی جا رہی  ہے۔سنجے دت مہاراجہ کے گیٹ اپ میں بالکل فٹ بیٹھتے ہیں، اس لیے انہیں کاسٹ کیا گیا۔ ان کے علاوہ گلشن گروور، شرد کپور، دیپراج رانا، دھرو گپتا اور کچھ پولش اداکار بھی فلم میں ہیں۔ فلم میں دھرو گپتا ایک روسی اسنائپر کا اہم کردار ادا کریں گے۔ خاتون لیڈ رول  میں روسی اداکارہ سلویا چیک ہوں گی۔ فلم میں گرافکس کا اتنا استعمال نہیں کیا جائے گا، اس لیے پولینڈ کے اسکولوں سے ہزاروں بچے لیے جائیں گے۔ یہ وہ بچے ہوں گے جو ا سکول میں آرٹ اور ڈرامے میں حصہ لیتے  ہیں۔ ہم ان بچوں کو  ہندوستان نہیں لائیں گے بلکہ گجرات کا سیٹ لگا کر پولینڈ میں ہی بچوں کا سین شوٹ کریں گے۔
آسکر جیتنے والا ہدایت کار سے رابطہ کر رہا ہے
 دنیا کے مشہور آسکر ایوارڈ یافتہ ہدایت کار رومن پولنکی  نے فلم کی ہدایت کاری میںدلچسپی دکھائی ہے۔ ان کی عمر ۸۷؍ سال ہے اوروہ پولینڈ کے ہی رہائشی ہیں۔ان کے والدین دوسری جنگ عظیم میں مارے گئے تھے۔ وہ اس سے پوری طرح واقف ہیں، اس لیے ہدایت کاری میں ان  کا تعاون حاصل کرنے کیلئے ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK