Inquilab Logo Happiest Places to Work

دی کپل شرما شو ایک بار پھربند ہورہا ہے

Updated: April 19, 2023, 12:53 PM IST | Mumbai

دنیا بھر میں مشہور کامیڈی شو ’دی کپل شرما شو‘ کو ایک بار پھر عارضی طور پر بند کیا جا رہا ہے۔

Kapil Sharma is famous
کپل شرما جن کا شومشہور ہے

دنیا بھر میں مشہور کامیڈی شو ’دی کپل شرما شو‘ کو ایک بار پھر عارضی طور پر بند کیا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ’دی کپل شرما شو‘ کو ماضی کی طرح ایک بار پھر رواں سال عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔شو کو بند کرنے کا مقصد شو کے میزبان کپل شرما کا اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنا اور اس شو کے دیگر کرداروں کا بریک لے کر تازہ دم ہو کر واپس آنا ہے۔دی کپل شرما شو کی آخری قسط رواں سال یکم جون کو نشر کی جائے گی جس کے بعد پروگرام کو غیر معینہ مدت کیلئے آف ایئر کر دیا جائے گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل۲۰۲۱ء اور۲۰۲۲ء میں بھی دی کپل شرما شو کو۶؍ ماہ کے لئے عارضی طور پر آف ایئر کیا گیا تھا۔  دوسری جانب دی کپل شرما شو کی ٹیم کی جانب سے اب تک شو کو عارضی طور پر بند کرنے کے حوالے سے کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK