اداکارہ شروَری نے کہا ہے کہ اگر ان کی فلم ’’میں واپس آؤں گا ‘‘ اور اگلی فلم’’الفا‘‘ ایک مہینے کے اندر ناظرین کا دل جیتنے میں کامیاب رہتی ہیں، تو یہ ان کے لیے کسی خواب کے سچ ہونے جیسا ہوگا۔
EPAPER
Updated: June 29, 2026, 9:09 PM IST | Mumbai
اداکارہ شروَری نے کہا ہے کہ اگر ان کی فلم ’’میں واپس آؤں گا ‘‘ اور اگلی فلم’’الفا‘‘ ایک مہینے کے اندر ناظرین کا دل جیتنے میں کامیاب رہتی ہیں، تو یہ ان کے لیے کسی خواب کے سچ ہونے جیسا ہوگا۔
اداکارہ شروَری نے کہا ہے کہ اگر ان کی فلم ’’میں واپس آؤں گا ‘‘ اور اگلی فلم’’الفا‘‘ ایک مہینے کے اندر ناظرین کا دل جیتنے میں کامیاب رہتی ہیں، تو یہ ان کے لیے کسی خواب کے سچ ہونے جیسا ہوگا۔ ڈائریکٹر امتیاز علی کی فلم `میں ’’واپس آؤں گا‘‘ میں اپنی اداکاری کے لیے داد وصول کرنے والی شروَری اب یش راج فلمز کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلم’’الفا‘‘ کی ریلیز کی تیاری میں ہیں۔ یہ فلم ۳؍ جولائی کو سنیما گھروں میں پیش کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھئے:عرفی جاوید نے ہندو مذہب اختیار کرنے کی خبروں کی تردید کر دی
شروَری نے کہا کہ ’’میں واپس آؤں گا‘‘ کو ناظرین سے ملنے والے پیار اور ستائش نے انہیں جذباتی کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر فن کار کا خواب ایسی کہانیوں کا حصہ بننا ہوتا ہے، جو لوگوں کے دلوں تک پہنچیں۔ انہوں نے فلم کی کامیابی کا سہرا ڈائریکٹر امتیاز علی کے سر باندھتے ہوئے کہا کہ ان کی سوچ اور کہانی کے تئیں جنون نے ناظرین سے گہرا تعلق قائم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ امتیاز علی کی شکر گزار ہیں، جنہوں نے ان پر بھروسہ جتایا۔ ساتھ ہی انہوں نے ناظرین کا بھی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے فلم کو بھرپور پیار دیا۔ شروَری نے کہا کہ سنیما لوگوں کو جوڑنے اور خوشیاں بانٹنے کی طاقت رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:جرمن دیوار گرانے کا عزم:پیراگوئے بڑی کامیابی کے لیے پرامید
شروَری نے کہا کہ ’’میں دل سے چاہتی ہوں کہ ’’الفا‘‘ کو بھی ناظرین کا اتنا ہی پیار اور حمایت ملے۔ اگر میں ’’واپس آؤں گا ‘‘ اور ’’الفا ‘‘ ایک مہینے کے اندر ناظرین کا دل جیت لیں، تو یہ میرے لیے کسی خواب کے سچ ہونے جیسا ہوگا۔‘‘ شروَری نے مزید کہا کہ اتنے کم وقت میں دو بڑی فلموں کا ریلیز ہونا کسی بھی نوجوان فنکار کے لیے ایک نایاب موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر دونوں فلموں کو ناظرین کی حمایت حاصل ہوتی ہے تو یہ ان کی اداکاری پر فلم میکرز کے بڑھتے ہوئے بھروسے اور ان کے کریئر کے لیے ایک اہم کامیابی ہوگی۔