Inquilab Logo

رادھیکا مدان کی فلم ’ شدت‘ کا ٹریلرجاری کیا گیا

Updated: September 15, 2021, 1:18 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ اداکارہ رادھیکا مدان اور سنی کوشل اسٹارر فلم ’ شدت‘ کا ٹریلر ریلیز ہو گیا ہے۔ رادھیکا مدان نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ فلم ’شدت‘ کا ٹریلر شیئر کیا ہے۔

Radhika Madan.Picture:INN
رادھیکا مدان۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ اداکارہ رادھیکا مدان اور سنی کوشل اسٹارر فلم ’ شدت‘ کا ٹریلر ریلیز ہو گیا ہے۔ رادھیکا مدان نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ فلم ’شدت‘ کا ٹریلر شیئر کیا ہے۔ اس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ’ ’شدت  کے ٹریلر کے ساتھ پیار کی طاقت کو محسوس کریں۔ `شدت  یکم  اکتوبر کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم ڈزنی پلس ہاٹ اسٹارر پر ریلیز ہو رہی ہے۔ قابل غور بات یہ ہے کہ ’میڈاک فلمز‘ پروڈکشن کی فلمسازی اور کنال دیشمکھ کی ہدایت میں بننے والی فلم ’شدت‘ میں سنی-رادھیکا کے علاوہ ڈیانا پینٹی اور موہت رائنا بھی مرکزی کردار میں نظرآنے والے ہیں۔ `شدت کی شوٹنگ ممبئی ، لندن ، پیرس اور گلاسگو میں کی گئی ہے۔ اس فلم کا اسکرین پلے سری دھر راگھون نے لکھا ہے۔خیال رہے کہ اس  فلم کو دنیش وجان اور بھوشن کمار نے پروڈیوس کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK