Inquilab Logo

شیوسینا لیڈر سے ای وی ایم میں ہیر پھیر کےعوض رقم کا مطالبہ کرنے والا فوجی گرفتار

Updated: May 08, 2024, 6:31 PM IST | Mumbai

مہاراشٹر کے چھترپتی سمبھاجی نگر شہر میں پولیس نے ایک فوجی جوان ماروتی دھکنے کو ای وی ایم میں ہیرا پھیری کے عوض شیوسینا لیڈر امبا داس دانوے سے ڈھائی کروڑمانگنے پر گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے اپنا قرض چکانے کیلئے یہ حربہ اپنایا۔ اسے ای وی ایم کے بارے میں کچھ نہیں معلوم ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

مہاراشٹر کے چھترپتی سمبھاجی نگر شہر میں پولیس نے ایک فوجی جوان ماروتی دھکنے (۴۲؍) کو اس وقت گرفتار کیا ہے جب اس نے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم) میں ہیرا پھیری کرنے کیلئے شیوسینا (یو بی ٹی) کےلیڈر امباداس دانوے سے مبینہ طور پر ڈھائی کروڑ روپے مانگے تھے۔ ریاستی قانون ساز کونسل میں اپوزیشن کے لیڈردانوے نے ایک شکایت درج کروائی کہ دھکنے نے مبینہ طور پر یہ دعویٰ کیا کہ وہ اپنے قرضوں کی ادائیگی کے لیے رقم کے عوض، مخصوص امیدوار کے حق میں چپ کا استعمال کرتے ہوئے ای وی ایم میں ہیرا پھیری کر سکتا ہے۔ معاہدہ ڈ یڑھ کروڑ روپے میں طے پایا، دھکنے نے مبینہ طور پر مرکزی بس اسٹینڈ کے قریب ایک ہوٹل میں دانوے کے بھائی راجندر دانوے سےپیشگی رقم کے طور پرا یکلاکھ روپے لیے۔ تاہم، جیسے ہی اس نے ادائیگی قبول کرلی امباداس دانوے کے ذریعہ دی گئی پیشگی اطلاع پر ایک پولیس ٹیم نے دھکنے کو پکڑ لیا۔

ممبئی: سومیا اسکول کی پرنسپل پروین شیخ سوشل میڈیا پوسٹ لائک کرنے پر بر طرف

کمشنر منوج لوہیا نے کہا کہ ملزم کو بہت زیادہ قرض کا سامنا ہے۔ اس نے یہ چال اپناقرض ادا کر کیلئے چلی تھی۔ اسے مشین (ای وی ایم) کے بارے میں کچھ نہیں معلوم۔مہاراشٹر کے احمد نگر ضلع کے پاتھارڈی کے رہنے والے اور جموں و کشمیر کے ادھم پور میں تعینات دھکنے پر آئی پی سی کی دفعہ ۴۲۰؍(دھوکہ دہی) اور ۵۱۱؍(جرم کرنے کی کوشش) کے تحت الزام عائد کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK