Inquilab Logo

ٹائیگر شراف سارہ علی خان کی جوڑی سلور اسکرین پر دھوم مچائے گی، ایکشن فلم میں ساتھ نظر آئیں گے

Updated: December 01, 2022, 11:39 AM IST | Mumbai

بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شراف اور اداکارہ سارہ علی خان کی جوڑی سلور اسکرین پر ساتھ نظر آسکتی ہے

Tiger Shroff Sara Ali Khan .photo:INN
ٹائیگر شراف سارہ علی خان تصویر آئی این این

بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شراف اور اداکارہ سارہ علی خان کی جوڑی سلور اسکرین پر ساتھ نظر آسکتی ہے۔ٹائیگر شراف، فلم ساز جگن شکتی کے ساتھ ایک ایکشن تھریلرفلم میں کام کرنے جا رہے ہیں ۔اس فلم کو پوجا انٹر ٹینمنٹ بنارہی ہے۔ اس فلم میں لیڈ اداکارہ کے طور پر سارہ علی خان کام کرتی نظر آسکتی ہے۔کہا جا رہا ہے کہ اس فلم کو ہندوستان اور پورے یوروپ میں شوٹ کیا جائے گا۔ یہ فلم۱۰؍دسمبر کو فلور پر جائے گی۔ فی الحال ، فلم پری پروڈکشن اسٹیج میں ہے۔ فلم کے لئے نگیٹیو لیڈرول فائنل کیا جانا باقی ہے۔ اگلے ایک ہفتہ میں فلم کی پوری کاسٹنگ فائنل کر لی جائے گی۔ اگر سب کچھ صحیح رہا تو ٹائیگر شیراف اور سارہ علی خان پہلی بار کسی فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK