• Wed, 18 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

انگلینڈ نے آسٹریلیا کو ۹۷؍ رن سے شکست دے کر سیریزجیت لی

Updated: November 18, 2026, 7:04 PM IST | London

بین ڈکٹ (۱۳۳؍ رن) اور ول جیکس (۵۹؍ رن) کی شاندار بلے بازی کے بعد سنی بیکر (چار وکٹ) اور لیام ڈاسن (تین وکٹ) کی عمدہ گیندبازی کی بدولت انگلینڈ نے بدھ کو تیسرے ون ڈے مقابلے میں آسٹریلیا کو ۹۷؍رن سے شکست دے دی۔

 Ben Duckett.Photo:X
بین ڈکٹ- تصویر:ایکس

بین ڈکٹ (۱۳۳؍ رن) اور ول جیکس (۵۹؍ رن) کی شاندار بلے بازی کے بعد سنی بیکر (چار وکٹ) اور لیام ڈاسن (تین وکٹ) کی عمدہ گیندبازی کی بدولت انگلینڈ نے بدھ کو تیسرے ون ڈے مقابلے میں آسٹریلیا کو  ۹۷؍رن سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی انگلینڈ نے تین میچوں کی سیریز ۱۔۲؍سے اپنے نام کر لی۔ انگلینڈ نے  ۱۸۔۲۰۱۷ءے بعد پہلی مرتبہ آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز جیتی ہے۔


۳۲۹؍ رن کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری آسٹریلیائی ٹیم کی شروعات انتہائی خراب رہی۔ اس نے محض پانچ رن پر دو وکٹ گنوا دیے، جبکہ ۳۴؍ رن تک اس کے تین بلے باز پویلین لوٹ چکے تھے۔ ٹریوس ہیڈ (۴)، مچل مارش (ایک) اور جوش انگلس (۱۴؍رن) آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد ایلکس کیری اور میٹ رینشا نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ دونوں نے چوتھی وکٹ کے لیے ۷۴؍ رن جوڑے، لیکن ۲۴؍ویں اوور میں لیام ڈاسن نے رینشا (۵۵؍رن) کو آؤٹ کرکے اس شراکت کا خاتمہ کردیا۔

یہ بھی پڑھئے:جیکی شروف اور شرد کیلکر کی فلم ’کالی کھیتی‘ کا بلیک اینڈ وہائٹ ٹریلر ریلیز

اس کے بعد انگلینڈ کے گیندبازوں نے ایک بار پھر آسٹریلیائی بلے بازوں پر دباؤ بڑھایا اور ایلکس کیری (۳۷؍رن) رن آؤٹ ہوگئے۔ کیمرون گرین (۳) ریٹائرڈ ہرٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔ ڈاسن نے کوپر کونولی (۲۹) اور جیک ایڈورڈز (۳۱) کو آؤٹ کیا، جبکہ سنی بیکر نے اولیور پیک (۵) اور زیویئر بارٹلیٹ (۱۶؍رن) کی وکٹ حاصل کئے۔ ۴۷؍ویں اوور کی پانچویں گیند پر ہیری بروک نے اسپینسر جانسن (۱۵؍ رن) کو آؤٹ کرکے آسٹریلیا کی اننگز ۲۳۱؍رن پر سمیٹ دی اور انگلینڈ کو۹۷؍ رن سے کامیابی دلائی۔ انگلینڈ کی جانب سے سنی بیکر نے چار اور لیام ڈاسن نے تین وکٹ حاصل کیے۔ ہیری بروک اور گس ایٹکنسن نے ایک ایک وکٹ لیا۔

یہ بھی پڑھئے:گلوب ساکر ایوارڈز : میسی، رونالڈو سمیت دنیا کے بڑے فٹبال ستارے نامزد

اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے  ۳ء۴۸؍اوور میں ۳۲۸؍ رن بنائے۔ ٹام بینٹن اور بین ڈکٹ کی اوپننگ جوڑی نے پہلے وکٹ کے لیے ۷۴؍ رن جوڑ کر ٹیم کو اچھی شروعات دلائی۔ نویں اوور میں جیک ایڈورڈز نے بینٹن (۴۴؍ رن) کو آؤٹ کرکے اس شراکت کو توڑا۔ اس کے بعد جو روٹ (۱۲)، کپتان ہیری بروک (۱۷؍رن)، جارڈن کاکس (۱۲؍رن) اور جوفرا آرچر (۷؍رن) زیادہ دیر وکٹ پر نہیں ٹھہر سکے۔
اس موقع پر ول جیکس نے بین ڈکٹ کے ساتھ اننگز کو سنبھالا۔ دونوں نے چھٹی وکٹ کے لیے ۵۶؍ رن کی شراکت کی۔ اس دوران ڈکٹ نے اپنی سنچری مکمل کی۔ انہوں نے ۱۱۵؍ گیندوں پر۱۵؍ چوکے اور تین چھکے لگاتے ہوئے ۱۳۳؍ رن بنائے۔ انہیں ۳۹؍ویں اوور میں میٹ رینشا نے آؤٹ کیا۔ اس کے بعد سیم کرن (۱۹)، گس ایٹکنسن (۱۰؍رن) اور لیام ڈاسن (۳) پویلین لوٹ گئے۔ ۴۹؍ویں اوور کی تیسری گیند پر جیک ایڈورڈز نے ول جیکس (۵۹؍رن) کو آؤٹ کرکے انگلینڈ کی اننگز ۳۲۸؍ رن پر ختم کردی۔ آسٹریلیا کی جانب سے جیک ایڈورڈز نے چار اور میٹ رینشا نے تین وکٹ حاصل کیے، جبکہ زیویئر بارٹلیٹ، کوپر کونولی اور ٹریوس ہیڈ نے ایک ایک وکٹ لیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK