Inquilab Logo

ٹائم میگزین نے آیوشمان کوبااثر افراد میں شامل کیا

Updated: October 10, 2023, 10:14 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai

مشہور اداکار آیوشمان کھرانہ کو ٹائم میگزین نے پھربااثر ترین افراد کی فہرست میں شامل کیا ہے۔

Ayushmann Khurrana. Photo. INN
آیوشمان کھرانہ۔ تصویر:آئی این این

مشہور اداکار آیوشمان کھرانہ کو ٹائم میگزین نے پھربااثر ترین افراد کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ ۳؍ سال میں یہ دوسرا موقع ہے جب انہیں ٹائم میگزین کے ذریعہ بااثر ترین شخص قرار دیا گیا ہے۔ ٹائم میگزین نے ایوشمان کو یہ کہتے ہوئے اعزاز دیا،’’ایوشمان کھرانہ ایک ایسے بالی ووڈ اسٹار ہیں کہ ان کےجیسا کہ کوئی اور نہیں! جیسا کہ ان کا کریئرکئی برسوںمیں پروان چڑھا ہے۔ جیسے جیسے ان کا کریئر گزشتہ کچھ برسوں میں  پھلتا پھولتا رہا ہے کھرانہ کو سماجی موضوعات کی وکالت کیلئےاپنے پلیٹ فارم کو استعمال کرنے کی عادت ہوگئی ہے۔ کھرانہ تبدیلی لانے کی کوشش جاری رکھنے کیلئےپرعزم محسوس ہوتے ہیں۔وہ اسکرین پر اپنے کرداروں اور زندگی میں اپنے کام کے ذریعہ کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں۔‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK