ورون دھون نے۱۹۹۰ء کی دہائی کے ایک خوفناک واقعہ کے بارے میں بات چیت کی جب ان کے خاندان کو انڈر ورلڈ کی جانب سے دھمکیاں موصول ہو رہی تھیں۔ ایک موقع پر صورتحال اتنی سنگین ہو گئی کہ انہیں اپنی حفاظت کے لیے گھر چھوڑنا پڑا۔
EPAPER
Updated: March 29, 2026, 3:40 PM IST | Mumbai
ورون دھون نے۱۹۹۰ء کی دہائی کے ایک خوفناک واقعہ کے بارے میں بات چیت کی جب ان کے خاندان کو انڈر ورلڈ کی جانب سے دھمکیاں موصول ہو رہی تھیں۔ ایک موقع پر صورتحال اتنی سنگین ہو گئی کہ انہیں اپنی حفاظت کے لیے گھر چھوڑنا پڑا۔
۱۹۹۰ء کی دہائی میں ہندی فلم انڈسٹری کیلئے انڈر ورلڈ کی دھمکیوں کا ایک سلسلہ تھا۔ کئی اداکار اور فلم ساز ان کے ہدف بنے، جن میں و رون دھون کا خاندان بھی شامل تھا۔ ’’بارڈر ۲‘‘ کے ستارے نے حال ہی میں اس وقت کے ایک خوفناک واقعہ کے بارے میں کھل کر بتایا جس نے انہیں اپنا گھر کو چھوڑنے پر مجبور کر دیا۔
ورون دھون نے انڈر ورلڈ کی دھمکیوں کے بارے میں بتایا
ورون دھون نے بتایا کہ دیگر کئی مشہور شخصیات کی طرح ان کے خاندان کو بھی انڈر ورلڈ کی جانب سے دھمکی اور ہفتے کے فون موصول ہو رہے تھے تاہم، معاملہ اس وقت بڑھ گیا جب ان کے گھریلو عملے نے کالز کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’اس وقت لوگ انڈر ورلڈ کے کالز موصول کر رہے تھے اور ہمیں بھی آ رہی تھیں۔ ہم کافی عرصے سے یہ کالز کو سن رہے تھے، لیکن ہمیں اندازہ نہیں تھا کیونکہ عملہ کال کرنے والے سے بحث کر رہا تھا۔‘‘انہوں نے مزیدکہاکہ عملے نے تو ہمارا مکمل پتہ بھی بتا دیا اور کال کرنے والے کو کہا کہ ’’آؤ اس باغ میں ملتے ہیں، میں تمہیں وہاں مار دوں گا۔‘‘ شروع میں ان کے خاندان کو زیادہ فکر نہیں ہوئی، لیکن صورتحال سنگین ہو گئی جب ایک اداکار نے ان کے والد، فلم ساز ڈیوڈ دھون کو بتایا کہ دھمکیاں بڑھ گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو ۱۰۳؍ رنوں سے ہرایا، اسٹیفنی ٹیلر کی سنچری رائیگاں
دھون نے بتایا کہ ’’جب حالات بڑھ گئے تو ایک اداکار نے میرے والد کو فون کیا اور کہا کہ یہ ہاتھ سے نکل گیا ہے اور اب وہ شخص کہہ رہا ہے کہ وہ بندوقیں لے کر آئے گا اور اسے ہمارا پتہ اور دفتر کے اوقات معلوم ہیں۔‘‘ ورون نے مزید کہاکہ ’’ جب میرے والد نے پوچھا کہ یہ کس نے کہا تو اس نے عملے کے رکن کا نام لیا۔ اس دن ہمیں کہیں اور رہنا پڑا۔ یہ مزاحیہ لگتا ہے، لیکن حقیقت میں مزاحیہ نہیں ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:پرفیکشن جیسی کوئی چیز نہیں ہوتی، اپنی کمیوں کا جشن منانا چاہیے:سوربھ شکلا
ورون دھون کام کے محاذ پر
کام کے محاذ پر ورون دھون کو آخری بار انوراگ سنگھ کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’’بارڈر۲‘‘ میں دیکھا گیا، جس میں سنی دیول، آہان شیٹی اور دلجیت دوسانجھ بھی شامل تھے۔ وہ اس وقت ایک رومانٹک کامیڈی ’ہے جوانی تو عشق ہونا ہے‘ کی ریلیز کی تیاری کر رہے ہیں۔ یہ فلم ڈیوڈ دھون کی ہدایتکاری بن رہی ہے اور اس میں پوجا ہیگڑے اور مرونال ٹھاکر بھی ہیں۔