محمدکیف نے اسٹار بیٹر وراٹ کوہلی کی تعریف کرتے ہوئے ناقدین کو جواب دیا۔کیف نے آر سی بی کے آئی پی ایل ۲۰۲۶ء کے اوپننگ میچ میں جیت کے بعد ایک پوسٹ ایکس پر شیئر کیا، جو کافی وائرل ہو رہا ہے۔
EPAPER
Updated: March 29, 2026, 5:07 PM IST | Bengaluru
محمدکیف نے اسٹار بیٹر وراٹ کوہلی کی تعریف کرتے ہوئے ناقدین کو جواب دیا۔کیف نے آر سی بی کے آئی پی ایل ۲۰۲۶ء کے اوپننگ میچ میں جیت کے بعد ایک پوسٹ ایکس پر شیئر کیا، جو کافی وائرل ہو رہا ہے۔
وراٹ کوہلی کو ہلی ٹی ۲۰؍ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرڈ ہوئے دو سال ہو چکے ہیں، لیکن انہوں نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ کھیل کے اس سب سے چھوٹے فارمیٹ میں ان کا غلبہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ایم چننا سوامی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی پی ایل ۲۰۲۶ء کے اوپننگ میچ میں، سنرائزرس حیدرآباد کے خلاف کوہلی نے صرف ۳۸؍ گیندوں پر ناٹ آؤٹ۶۹؍ رنز بنا کر آر سی بی کو ایکطرفہ فتح دلائی۔ اس جیت کے بعد سابق ہندوستانی کرکٹر محمد کیف نے ایک پوسٹ شیئر کی، جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
Imagine after two ducks in Australia, they said Virat Kohli was over. His last 10 scores in white ball cricket are - 74, 135, 102, 65, 131, 77, 93 , 23, 124 and 69 n.o in this match.
— Mohammad Kaif (@MohammadKaif) March 28, 2026
محمدکیف کا کوہلی کے بارے میں پوسٹ وائرل
آر سی بی کے اسٹار بیٹر وراٹ کوہلی کے اس شاندار فارم کو دیکھتے ہوئے سابق کرکٹر محمد کیف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ان کے دفاع میں ایک پوسٹ شیئر کی۔ کیف نے کوہلی کے پچھلے ۱۰؍ سفید گیند والے میچ کے اعداد و شمار گناتے ہوئے لکھا۔ تاہم، کئی مداحوں نے کیف کی اس پوسٹ کی ٹائمنگ پر سوال اٹھائے۔ مداحوں کا کہنا تھا کہ جب کوہلی مسلسل پرفارم کر رہے ہیں، تو اس بیان یا دفاع کی ابھی ضرورت نہیں تھی۔ کچھ صارفین نے یہ بھی یاد دلایا کہ کوہلی کی تنقید ٹیسٹ کرکٹ کے فارم کے حوالے سے کی گئی تھی، نہ کہ ون ڈے یا ٹی۲۰؍کے بارے میں۔
یہ بھی پڑھئے:رنویر اور شاہ رخ نے وہ کارنامہ انجام دیا جو سلمان عید کے موقع پر انجام نہیں دے سکے
کوہلی نے ریکارڈز کا سلسلہ قائم کیا
اس میچ کے دوران کوہلی نے کئی بڑے ریکارڈ اپنے نام کیے۔ وہ آئی پی ایل کی تاریخ میں ٹارگٹ کا پیچھا کرتے ہوئے(رن چیز) ۴؍ہزاررن بنانے والے پہلے کھلاڑی بنے۔ اس کے علاوہ ٹی۲۰؍ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کے معاملے میں انہوں نے شعیب ملک کو پیچھے چھوڑ دیا۔
یہ بھی پڑھئے:کوہلی آئی پی ایل میں ۴؍ہزار رن بنانے والے پہلے کھلاڑی بنے
وراٹ کوہلی نے ایس آر ایچ کے خلاف میچ میں ۲۹؍ رنز بناتے ہی شعیب ملک کو پیچھے چھوڑ دیا۔۳۹۸؍ اننگز میں ان کے نام ۱۳۶۱۲؍ رنز ہو گئے، جبکہ پاکستان کے شعیب ملک کے نام ۱۳۵۷۱؍ رنز ہیں۔ ایک مقام پر سب سے زیادہ ففٹی بنانے کا ریکارڈ بھی کوہلی نے اپنے نام کیا۔ بنگلور کے ایم چننا سوامی اسٹیڈیم میں کوہلی نے۲۸؍ بار۵۰؍ رنز بنائے ہیں۔