Inquilab Logo

ورون اور شلپا نے کورونا واریئرس کی مدد کرنے کی اپیل کی

Updated: May 20, 2021, 1:06 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ اداکار ورون دھون اور اداکارہ شلپا شیٹی نے لوگوں سے کورونا واریئرس کی مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔ کورونا بحران کے دوران بالی ووڈ انڈسٹری کے لوگ لگاتار آگے آرہے ہیں اور لوگوں کی مدد کر رہے ہیں۔

Shilpa Shetty. Picture:INN
شلپا شیٹی۔تصویر :آئی این این

بالی ووڈ اداکار ورون دھون اور اداکارہ شلپا شیٹی نے لوگوں سے کورونا واریئرس کی مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔ کورونا  بحران کے دوران  بالی ووڈ انڈسٹری کے لوگ  لگاتار  آگے آرہے ہیں اور لوگوں کی مدد کر رہے ہیں۔ ایسے میں ورون دھون اور شلپا شیٹی بھی کوروونا واریئرس کی مدد کے لئے ایک نئی  پہل کی ہے۔ دونوں نے لوگوں کو یہ پیغام بھی دیا ہے کہ وہ کس طرح کورونا کا مقابلہ کرنے والوں کی  مدد کرسکتے ہیں۔ ورون دھون نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ اس  ویڈیو میں ورون دھون ڈانس کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔پس منظر  میں ’ ہم سینہ تان کے  لڑ لیں گے ، ہم ہار نہیں مانیں گے‘ ... نغمہ بج رہا ہے۔ ورون نے اس گانے پر زبردست رقص کیا اور اسی کے ساتھ ہی انہوں  نے لوگوں کو ماسک پہننے کا  پیغام بھی دیا۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے  ورون نے لکھا کہ ’’ہر ایک ریل بنانے کے  ساتھ  آپ فرنٹ لائن کارکنان کو الیکٹرولائٹ عطیہ کریں گے۔ نغمہ ’لڑ لیں گے‘  انسٹاگرام پر  لائیو  ہے۔  بتادیں ’لڑ لیں گے‘ نغمے پر انسٹاگرام ریل بنانے پر کورونا واریئرس کو  الیکٹرو لائٹ مفت میں ملے گا۔‘‘  شلپا شیٹی نے یوگا کرکے  پسینہ بہانے کے  ساتھ ہی لوگوں کو   پیغام بھی دیا ہے۔ انہوں نے گانا  ’لڑ لیں گے‘  پر انسٹاگرام ریل  بنائی ہے ، جس میں وہ یوگا کرتی  دکھائی دے رہی ہیں۔ شلپا شیٹی نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ  انسٹاگرام ریل بنا ئے جس سے کورونا واریئرز کو  الیکٹرولائٹ عطیہ کیا جاسکے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK