ورون دھون ۲۴؍ اپریل ۱۹۸۷ءکوممبئی میں پیدا ہوئے۔ وہ مشہورہدایت کار ڈیوڈ دھون اور کرُنا دھون کے بیٹے ہیں۔
EPAPER
Updated: April 24, 2026, 3:12 PM IST | Mumbai
ورون دھون ۲۴؍ اپریل ۱۹۸۷ءکوممبئی میں پیدا ہوئے۔ وہ مشہورہدایت کار ڈیوڈ دھون اور کرُنا دھون کے بیٹے ہیں۔
ورون دھون ۲۴؍ اپریل ۱۹۸۷ءکوممبئی میں پیدا ہوئے۔ وہ مشہورہدایت کار ڈیوڈ دھون اور کرُنا دھون کے بیٹے ہیں۔ بڑے بھائی روہت دھون بھی فلم ڈائریکٹر ہیں۔ورون کا بچپن عام بچوں جیسا نہیں تھا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ والد کا کریئر شروع میں سیٹ نہیں تھا اس لیے گھر کے حالات ’لوئر مڈل کلاس‘جیسے تھے۔ وہ آٹوسے اسکول جاتے تھے اور ماں اکثر کہتی تھیں’’یہ کھانا جو تم کھا رہے ہویہ پاپا کام کر رہے ہیں اس لیے کھا رہے ہو۔ اگر فلم نہیں چلی تو آگے پتانہیں کیا کریں گے، اس لیے خرچے کم کرو‘‘۔ والد ڈیوڈ دھون۲؍، ۲؍فلمیں ایک ساتھ کرتے تھے اور گھر پر کم ہی ہوتے تھے۔
یہ بھی پڑھئے: آمدنی کے معاملے میں بالی ووڈ کی سب سے بڑی ہٹ فلم کون سی ہے؟
ورون نے ایچ آر کالج ممبئی سے کامرس اور پھر نوٹنگھم ٹرینٹ یونیورسٹی، برطانیہ سےبزنس مینجمنٹ میں ڈگری لی۔ تعلیم کے بعد انہوں نےکرن جوہر کے ساتھ ’مائی نیم از خان‘۲۰۱۰ءمیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر کام کیا۔
۲۰۱۲ءمیںکرن جوہر نے انہیں ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘سے لانچ کیا۔ سدھارتھ ملہوترا اور عالیہ بھٹ کے ساتھ یہ فلم سپر ہٹ ہوئی اور ورون کو’بیسٹ میل ڈیبیو‘کی نامزدگی ملی۔
۲۰۱۴ءمیں والد ڈیوڈ دھون کی ’میں تیرا ہیرو‘اور ششانک کھیتان کی ’ہمپٹی شرما کی دلہنیا‘آئیں۔ دونوں رومانٹک کامیڈیز ہٹ ہوئیں اور ورون نوجوانوں کے فیورٹ ہیرو بن گئے۔ ’ہمپٹی شرما…‘ کو’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کا ٹریبیوٹ کہا گیا۔
یہ بھی پڑھئے: ڈیوڈ دھون نے شاہ رخ خان کے ساتھ کام نہ کرنے کی وجہ بتائی
ورون نے خود کو صرف رومانٹک ہیرو تک محدود نہیں رکھا۔ ۲۰۱۵ءمیں سری رام راگھون کی تھرلر فلم’بَدلاپور‘میں انہوں نے انتقام لینے والے سنجیدہ کردار سے سب کو چونکا دیا۔اس پر بہترین اداکار کی فلم فیئر نامزدگی ملی۔ڈانس پر مبنی فلم ’اے بی سی ڈی۲؍‘میں اپنی ڈانسنگ اسکلز دکھائیں۔دل والے(۲۰۱۵ء)، ڈشوم (۲۰۱۶ء)،جڑواں ۲؍ (۲۰۱۷ء) جیسی کمرشل مسالہ فلمیں کیں۔ ’جڑواں۲‘میں ڈبل رول تھا۔۲۰۱۷ء میںعالیہ بھٹ کے ساتھ فلم’بدری ناتھ کی دلہنیا‘ بلاک بسٹر ثابت ہوئی۔۲۰۱۸ءمیںشوجیت سرکار کی فلم ’اکتوبر‘میں ایک ایسے لڑکے کا کردار کیا جو کوما میں گئی لڑکی کی دیکھ بھال کرتا ہے۔ بالکل سادہ، خاموش اداکاری پر بہت تعریف ہوئی اور فلم فیئر کریٹکس ایوارڈ ملا۔۲۰۱۸ء میںانوشکا شرما کے ساتھ میڈ ان انڈیا کے موضوع پر بنی فلم’سوئی دھاگہ‘ میں کام کیا۔ اس طرح ۲۰۱۲ءسے۲۰۱۸ء تک ورون نےلگاتار۱۱؍کمرشل ہٹ فلمیں دیں۔ اس دوران وہ فوربز انڈیا کی سیلیبریٹی ۱۰۰؍لسٹ میں بھی شامل رہے۔
’کلنک‘ ۲۰۱۹ءکےبعد کچھ فلمیں باکس آفس پر نہیں چلیں۔ مگر ورون نےہمت نہیں ہاری۔۲۰۲۲ء کی ’جگ جگ جیو‘اور’بھیڑیا‘ کو شائقین اور ناقدین نے پسند کیا۔جہانوی کپور کے ساتھ ’بوال‘ (۲۰۲۳ء)، ایکشن تھریلر’بےبی جان‘ (۲۰۲۴ء)،رومانٹک کامیڈی ’سنی سنسکاری کی تلسی کماری‘(۲۰۲۵ء)میں کام کیا۔ بارڈر۲؍ (۲۰۲۶ء) ورون کے کیریئر کی سب سے بڑی اوپننگ والی فلم بنی۔ اس نےپہلے دن ۳۰؍کروڑ کمائے اور’کلنک‘،’دل والے‘، ’جڑواں۲‘ کا ریکارڈ توڑا۔