Inquilab Logo

لاک ڈاؤن میں جوہوبیچ کو یادکر رہے ہیں ورون

Updated: April 16, 2020, 1:47 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ کے چاکلیٹی اداکار ورون دھون ’لاک ڈاؤن‘ کی وجہ سے جوہو بیچ کو مس کر رہے ہیں۔ ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہوئے ’لاک ڈاؤن‘ کی وجہ سے سبھی اپنے اپنے گھروں میں رہنے کیلئے مجبور ہیں

Varun Dhawan - Pic : INN
ورون دھون ۔ تصویر : آئی این این

بالی ووڈ کے چاکلیٹی اداکار ورون دھون ’لاک ڈاؤن‘ کی وجہ سے جوہو بیچ کو مس کر رہے ہیں۔  ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہوئے ’لاک ڈاؤن‘ کی وجہ سے سبھی اپنے اپنے گھروں میں رہنے کیلئے مجبور ہیں ۔ بالی وڈ فنکار بھی شوٹنگ نہ ہونے کی وجہ سے اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں جبکہ ورون دھون کو ’لاک ڈاؤن‘ ختم ہونے کا انتظار ہے۔ انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اس بات کی جانب اشارہ کیا ہے۔  ورون دھون نے انسٹا گرام پر جوہو بیچ کا ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں بیچ کا خوبصورت نظارہ دکھائی دے رہا ہے۔ اس کے ساتھ ورون نے لکھا ’’میں جوہو بیچ پر کھیلا اور میرے بچپنکا کافی حصّہ یہاں گزرا ہے اور میں باہر نہیں جا پا رہا ہوں اور نہ ہی پانی چھو پا رہا ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ ’مدر نیچر‘ جلد سب ٹھیک کر دے گی۔‘‘ ورون دھون آخری بار فلم ’اسٹریٹ ڈانسر۔۳‘ میں دکھائی دیئے تھے ۔ اب وہ فلم ’قلی نمبر وَن‘ میں نظر آئیں گے۔ ڈیوڈ دھون کی ہدایتکاری میں بنائی گئی اس فلم میں سارہ علی خان بھی موجود ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK