ورون دھون نے حال ہی میں انٹرنیٹ صارفین کو اس وقت حیران کر دیا جب انہوں نے انکشاف کیا کہ سِری رام راگھون کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’اندھادُھن ‘‘کے لیے ابتدائی طور پر انہیں منتخب کیا گیا تھا۔
EPAPER
Updated: June 08, 2026, 9:03 PM IST | Mumbai
ورون دھون نے حال ہی میں انٹرنیٹ صارفین کو اس وقت حیران کر دیا جب انہوں نے انکشاف کیا کہ سِری رام راگھون کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’اندھادُھن ‘‘کے لیے ابتدائی طور پر انہیں منتخب کیا گیا تھا۔
’’اندھادُھن ‘‘ بالی ووڈ کی سب سے مقبول تھرلر فلموں میں سے ایک ہے۔ آیوشمان کھُرانہ، تبو اور رادھیکا آپٹے کی اداکاری سے سجی اس فلم کو ناظرین اور ناقدین دونوں نے خوب سراہا لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس فلم کی ابتدائی کاسٹنگ کچھ اور تھی؟ حال ہی میں ورون دھون نے انکشاف کیا کہ انہیں اس پروجیکٹ کی پیشکش ہوئی تھی، مگر پہلے سے طے شدہ مصروفیات کی وجہ سے وہ اسے قبول نہ کر سکے۔
ورون دھون نے’’اندھادُھن ‘‘کو کیوں ٹھکرایا؟
اداکار نے یہ بات کامیڈین تنمے بھٹ کے یوٹیوب شو میں اپنی شرکت کے دوران بتائی۔ جب ان سے ان فلموں کے بارے میں پوچھا گیا جنہیں وہ کرنے کا موقع گنوانے پر افسوس کرتے ہیں، تو دھون نے کہاکہ ’’میرے خیال میں ایک اچھی فلم، میں نے ایک اچھی فلم کو نہ کہا تھا۔‘‘جب بھٹ نے فلم کا نام پوچھا تو ورون نے جواب دیا’’اندھادُھن‘‘، میں اس وقت کسی اور فلم کی شوٹنگ کر رہا تھا، اس لیے یہ نہیں کر سکا۔ اور اصل کاسٹ میں میں اور کنگنا ہونے والے تھے۔‘‘اس انکشاف کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے، اور مداح برسوں بعد بھی اس پروجیکٹ پر گفتگو کر رہے ہیں۔ ورون دھون کا یہ کہنا کہ کنگنا رناوت بھی ابتدائی کاسٹنگ پلان کا حصہ تھیں، مداحوں کے لیے خاص طور پر حیران کن ثابت ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:فلم ’’پیدی ‘‘پہلے ۴؍دنوں میں عالمی سطح پر ۳۰۰؍ کروڑ کا ہندسہ عبورنہ کر سکی
’’اندھادُھن‘‘ کے بارے میں
۲۰۱۸ء میں ریلیز ہونے والی یہ فلم ایک پیانو بجانے والے شخص کی کہانی ہے جس کی زندگی اس وقت الٹ پلٹ جاتی ہے جب وہ ایک قتل کے معمہ میں الجھ جاتا ہے۔ غیر متوقع کہانی کے موڑ، تاریک مزاح اور گہرے کرداروں کی وجہ سے یہ فلم ناظرین کی پسندیدہ بن گئی۔ سِری رام راگھون کی ہدایت کاری میں بنی اس فلم میں آیوشمان کھُرانا نے ایک ایسے پیانو بجانے والے کا کردار ادا کیا جو خود کو نابینا ظاہر کرتا ہے۔ بعد میں انہیں اس فلم کے لیے بہترین اداکار کا نیشنل فلم ایوارڈ بھی ملا۔
یہ بھی پڑھئے:فیفاعالمی کپ ۲۰۲۶ء: اس سال کے ورلڈ کپ کا سب سے کم عمر کھلاڑی کون ہے؟
ورون دھون کے آنے والے پروجیکٹس
ورون دھون حال ہی میں فلم ’’ہے جوانی تو عشق ہونا ہے‘‘ میں مرونال ٹھاکر اور پوجا ہیگڑے کے ساتھ نظر آئے۔ یہ فلم ڈیوڈ دھون نے ڈائریکٹ کی ہے۔ ورون دھون اگلی فلم ’’ بھیڑیا۲‘‘ہے، جو ان کی ۲۰۲۲ء کی سپرنیچرل کامیڈی فلم ’’بھیڑیا‘‘کا سیکوئل ہے۔