Updated: October 20, 2026, 5:59 PM IST
| Mumbai
جنوبی ہندوستانی سنیما کے معروف اداکار وینکٹیش کی آنے والی فلم ’’آدرش کٹمبم ہاؤس نمبر ۴۷؍ اے کے ۴۷‘‘کی ریلیز کی تاریخ ایک بار پھر تبدیل کردی گئی ہے۔ ہدایت کار تریوکرم سرینواس کی اس فلم کی نئی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے فلم سازوں نے بتایا کہ اب یہ فلم ۳۰؍ اکتوبر کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
وینکٹیش۔ تصویر:آئی این این
جنوبی ہندوستانی سنیما کے معروف اداکار وینکٹیش کی آنے والی فلم ’’آدرش کٹمبم ہاؤس نمبر ۴۷؍ اے کے ۴۷‘‘کی ریلیز کی تاریخ ایک بار پھر تبدیل کردی گئی ہے۔ ہدایت کار تریوکرم سرینواس کی اس فلم کی نئی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے فلم سازوں نے بتایا کہ اب یہ فلم ۳۰؍ اکتوبر کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ فلم کا شائقین کو طویل عرصے سے انتظار ہے اور وینکٹیش و تریوکرم کی جوڑی کی وجہ سے اس سے کافی امیدیں وابستہ ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:جیمی لیور نے اپنی محنت سے فلم انڈسٹری میں شناخت قائم کی
اس سے قبل فلم کی ریلیز کے لیے۲؍ اکتوبر کی تاریخ مقرر کی گئی تھی، لیکن بعد میں اسے تبدیل کرکے ۹؍ اکتوبر کردیا گیا۔ اب فلم سازوں نے ایک مرتبہ پھر تاریخ میں تبدیلی کرتے ہوئے اسے ۳۰؍اکتوبر کو بڑے پردے پر پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بار بار تاریخ تبدیل ہونے کے باوجود شائقین کی دلچسپی برقرار ہے اور اب ان کی نظریں نئی تاریخ پر مرکوز ہیں۔فلم کی پروڈکشن کمپنی ہاریکا اینڈ ہاسین کریئیشنز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر نئی تاریخ کا اعلان کیا۔ پروڈکشن ہاؤس نے اپنے پیغام میں شائقین سے کہا کہ وہ ۳۰؍ اکتوبر کی تاریخ یاد رکھیں اور ایک شاندار سنیما تجربے کے لیے تیار ہوجائیں۔ اداکار وینکٹیش نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو دسہرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے فلم کی ریلیز کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ تقریباً دو دہائیوں بعد سرینو کے ساتھ دوبارہ کام کرنا ان کے لیے خاص تجربہ ہے۔ ان کے مطابق فلم میں مزاح، ایکشن اور بھرپور تفریح دیکھنے کو ملے گی، جس سے خاندان اور دوستوں کے ساتھ سنیما میں لطف اٹھایا جاسکے گا۔
یہ بھی پڑھئے:دبئی میں پرورش پانےوالے حاتم علی نے ہندوستانی فٹ بال میں تاریخ رقم کی
فلم میں وینکٹیش کے ساتھ اداکارہ شرینیدھی شیٹی بھی اہم کردار میں نظر آئیں گی۔ فلم کا عنوان گزشتہ سال دسمبر میں جاری کیا گیا تھا، جبکہ ابتدا میں یہ منصوبہ ’’وینکی ۷۷‘‘ کے نام سے زیرِ بحث تھا۔ فلم کو لے کر توقعات کی ایک بڑی وجہ وینکٹیش اور ہدایت کار تریوکرم سرینواس کا اشتراک ہے۔ وینکٹیش کی پچھلی فلم ’’سنکرانتیکی وستونم‘‘ نے باکس آفس پر کامیابی حاصل کی تھی، جس کے بعد ان کی نئی فلم سے بھی شائقین کو خاصی امیدیں ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ۳۰؍ اکتوبر کو ریلیز ہونے والی’’آدرش کٹمبم‘‘ ناظرین کی توقعات پر کس حد تک پوری اترتی ہے۔