Inquilab Logo

وویک اگنی ہوتری نے شاہ رخ اورسلمان کو نشانہ بنایاتو جم کر ٹرول ہوئے

Updated: July 19, 2022, 1:43 PM IST | Agency | Mumbai

 وویک اگنی ہوتری حالیہ دنوں میں  ہر معاملے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہیں۔ ان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’دی کشمیر فائلز‘ باکس آفس پر بلاک بسٹر ثابت ہوئی ہےلیکن ان کی وجہ سے ملک میں نفرت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

Superstar Salman Khan and Shah Rukh Khan..Picture:INN
سپراسٹار سلمان خان اور شاہ رخ خان ۔۔ تصویر: آئی این این

 وویک اگنی ہوتری حالیہ دنوں میں  ہر معاملے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہیں۔ ان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’دی کشمیر فائلز‘ باکس آفس پر بلاک بسٹر ثابت ہوئی ہےلیکن ان کی وجہ سے ملک میں نفرت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔  انہوں نے  اپنے حالیہ ٹویٹ میں  سلمان خان اور شاہ رخ خان پر طنز کیا ہے۔  ان کا کہنا ہے کہ انہیں بالی ووڈ کے ستاروں اور مشہور شخصیات سے کوئی پذیرائی نہیں ملی۔ بالی ووڈ کے زیادہ تر لوگوں میں کشمیر میں کشمیری پنڈتوں کے حقیقی المیے کو دکھانے کی ہمت نہیں ہے  اس لئے جب ان کی فلم کی تعریف کی بات آتی ہے تو وہ خاموش رہتے ہیں۔ اب اپنے تازہ ٹویٹ میں وویک اگنی ہوتری نے بی بی سی نیوز کی ایک رپورٹ پر ردعمل ظاہر کیا۔ انہوں نے شاہ رخ خان اور سلمان خان کو لوگوں کی طرف سے د ئیے گئے ٹائٹل پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ `جب تک بالی ووڈ میں بادشاہ، سلطان ہیں، اسے ڈوبنے سے کوئی نہیں بچاسکتا۔ لوگوں کی کہانیوں کے ساتھ اسے عوامی صنعت بنائیں، یہ عالمی فلم انڈسٹری کی قیادت کرے گی۔  وویک اگنی ہوتری کے اس ٹویٹ نے لوگوں کی توجہ حاصل کر لی ہے اور اس پوسٹ پر انہیں جم کر لعن طعن کیا ۔ ایک ٹویٹر صارف نےلکھا کہ `بادشاہ، سلطان، یہ ٹائٹل خود لوگوں نے نہیں د ئیے ہیں بلکہ یہ  انہیں ملے ہیں۔اس میں حسد کرنے کی کوئی بات نہیں ہے۔‘‘ ایک صارف نے لکھا کہ’’ شاہ رخ  اور سلمان کی ایک ایک فلم  نے انڈسٹری کو اتنی کمائی کرواکر دی ہے، جتنی تمہاری تمام فلموں کی مجموعی آمدنی نہیں ہو گی ۔ اس لئے چپ بیٹھو ۔‘‘ایک ٹویٹر صارف نے وویک اگنی ہوتری سے پوچھا کہ ’’صرف نفرت کرنا جانتے ہو یا کچھ اور بھی آتا ہے؟‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK