بالی ووڈ کے مشہور اداکار وویک اوبرائے بدھ کو ۴۹؍برس کے ہو گئے۔ ۳؍ ستمبر۱۹۷۶ءکو حیدرآباد میں پیدا ہوئے تھے۔ وویک کو اداکاری کا فن وراثت میں ملا۔
EPAPER
Updated: September 04, 2025, 12:38 PM IST | Agency | Mumbai
بالی ووڈ کے مشہور اداکار وویک اوبرائے بدھ کو ۴۹؍برس کے ہو گئے۔ ۳؍ ستمبر۱۹۷۶ءکو حیدرآباد میں پیدا ہوئے تھے۔ وویک کو اداکاری کا فن وراثت میں ملا۔
بالی ووڈ کے مشہور اداکار وویک اوبرائے بدھ کو ۴۹؍برس کے ہو گئے۔ ۳؍ ستمبر۱۹۷۶ءکو حیدرآباد میں پیدا ہوئے تھے۔ وویک کو اداکاری کا فن وراثت میں ملا۔ ان کے والد سریش اوبرائے فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار ہیں۔
کر یئر
وویک نے اپنے فلمی کریئر کا آغاز۲۰۰۲ء میں ریلیز ہونے والی رام گوپال ورما کی فلم’ کمپنی‘ سے کیا۔ اس فلم میں وویک نے منفی کردار ادا کیا۔ اس فلم کے لئے وویک کو بہترین معاون اداکار اور بہترین ڈیبیو اداکار کا ایوارڈ دیا گیا۔
’ساتھیہ‘ سپر ہٹ فلم ثابت ہوئی
۲۰۰۲ءمیں ریلیز ہونے والی فلم ’ساتھیہ‘ وویک کے کریئر کی ایک اور سپر ہٹ فلم ثابت ہوئی۔ شاد علی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں وویک کے مقابل رانی مکھرجی تھیں۔ فلم میں ان کی شاندار اداکاری کے لئے وویک کو بہترین اداکار کے فلم فیئر ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا تھا۔
۲۰۰۴ء کر یئر کیلئے اچھا سال
۲۰۰۴ء وویک کے کریئر کے لئے اچھا سال ثابت ہوا۔ اس سال ان کی سپر ہٹ فلم’ مستی ‘ریلیز ہوئی۔ ایڈلٹ کامیڈی پر مبنی اس فلم میں وویک نے اپنی مزاحیہ اداکاری سے ناظرین کو خوب محظوظ کیا ہے جبکہ اسی سال منی رتنم کی فلم یووا میں ان کی اداکاری کا نیا چہرہ دیکھنے کو ملا۔ ۲۰۰۴ءمیں وویک کو صدی کے سپر اسٹار امیتابھ بچن اور سابق مس ورلڈ و اداکارہ ایشوریہ رائے کے ساتھ فلم ’کیوں ہو گیا نا‘میں کام کرنے کا موقع ملالیکن کمزوراسکرپٹ کی وجہ سے یہ فلم کوئی کمال نہیں کر سکی، باکس آفس خاص کارکردگی نہیں دکھا سکی۔
۲۰۰۵ء میں وویک کو شو مین سبھاش گھئی کی فلم کسنا میں کام کرنے کا موقع ملا لیکن بدقسمتی سے یہ فلم بھی باکس آفس پر فلاپ ہوگئی۔ ۲۰۰۶ء میں وویک نے ایک بار پھر وشال بھردواج کی فلم اومکارہ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا کر شائقین کو خوش کیا۔
سال۲۰۰۷ء میں وویک نے سنجے گپتا کی فلم شوٹ آؤٹ ایٹ وڈالا میں انڈر ورلڈ ڈان مایا ڈولاس کا کردار ادا کرکے ناظرین کو خوش کیا۔ اس فلم کے لئے انہیں بہترین ولن کے فلم فیئر ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا تھا۔
۲۰۱۳ء کریئر کا اہم سال
۲۰۱۳ء وویک کے کریئر کے لئے ایک اہم سال ثابت ہوا۔ اس سال ان کی گرینڈ مستی اور کرش۳؍ جیسی سپر ہٹ فلمیں ریلیز ہوئیں۔ وویک نے اپنے فلمی کریئر میں تقریباً۴۰؍ فلموں میں کام کیا۔ ان کے کریئر کی دیگر فلموں میں دم، ڈرنا منع ہے، کال، ہوم ڈیلیوری، پیارے موہن، نقشہ، فل اینڈ فائنل، مشن استنبول، قربان، پرنس، رکت چرتر، رکت چرتر۲؍، ضلع غازی آباد، گریٹ گرینڈ مستی، پی ایم نریندر مودی اور رستم جیسی فلمیں شامل ہیں۔