Inquilab Logo

کرینہ نے کرشمہ کے ساتھ کام کیوں نہیں کیا؟

Updated: March 16, 2020, 11:41 AM IST | Agency

کرینہ کپور نے اپنی بہن کرشمہ کپور کے ساتھ کام نہ کرنے کی وجہ بتائی ہے۔ کرینہ کپور نے اپنے کریئر میں تقریباً سبھی بڑے فنکاروں کے ساتھ کام کیا ہے لیکن وہ اپنی بڑی بہن کرشمہ کپور کے ساتھ کبھی کسی فلم میں نہیں دکھائی دیں جبکہ ان کے پرستار انہیں ان کی بہن کرشمہ کے ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں۔

Kareen Kapoor and Karishma Kapoor - Pic : INN
کرشمہ کپور اور کرینہ کپور خان ۔ تصویر : آئی این این

کرینہ کپور نے اپنی بہن کرشمہ کپور کے ساتھ کام نہ کرنے کی وجہ بتائی ہے۔ کرینہ کپور نے اپنے کریئر میں تقریباً سبھی بڑے فنکاروں کے ساتھ کام کیا ہے لیکن وہ اپنی بڑی بہن کرشمہ کپور کے ساتھ کبھی کسی فلم میں نہیں دکھائی دیں جبکہ ان کے پرستار انہیں ان کی بہن کرشمہ کے ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں۔ خیال تھا کہ ۲۰۰۱ء میں ریلیز فلم ’زبیدہ‘ کیلئے دونوں سے رابطہ کیا گیا تھا لیکن اس وقت یہ ممکن نہیں ہوپایاتھا۔  کرینہ نے بتایا کہ وہ اور کرشمہ کس وجہ سے کبھی کسی فلم میں ساتھ نظر نہیں آئیں ۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ہمیشہ ہی سے کرشمہ کے ساتھ کام کرنا چاہتی تھیں لیکن دونوں کو ایک ہی فلم کیلئے کوئی ایسا اسکرپٹ نہیں ملا جو دونوں ہی کو پسند آئے۔ انہوں نے کہا اگر کوئی بہترین اسکرپٹ کے ساتھ آتا ہے تو وہ اس بارے میں ضرور سوچیں گی۔ کرینہ کپور جلد ہی عرفان خان، رادھیکا مدان اور دیپک ڈوبریال کے ساتھ فلم ’انگریزی میڈیم‘ میں نظر آئیں گی۔ اس کے علاوہ وہ کرن جوہر کی ملٹی اسٹارَر فلم ’تخت‘ میں دکھائی دیں گی۔ علاوہ ازیں وہ فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ میں بھی کام کررہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK