Inquilab Logo

۲۰؍گیندیں، کوئی رن نہیں اور ۷؍وکٹیں حاصل کیں

Updated: April 26, 2024, 11:49 AM IST | Inquilab News Network | New Delhi

انڈونیشیا کی ۱۷؍سالہ گیندباز نے ٹی ۔۲۰؍کرکٹ میں عالمی ریکارڈ بنایا۔

Indonesia`s cricket team made history. Photo: INN
انڈونیشیا کی گیندبازروہمالیہ نے تاریخ رقم کر دی۔ تصویر : آئی این این

انڈونیشیا کی گیندباز روہمالیہ نے ٹی۔ ۲۰؍ کرکٹ میں غیر معمولی بولنگ کر کے نئی تاریخ رقم کر دی۔ ۱۷؍ سالہ روہمالیہ نے بغیر کوئی رن دیے ۳ء۲؍ اوور میں ۷؍ وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ بنایا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ نیدرلینڈس کی فریڈرک اوورڈجک کے نام تھا جنہوں نے ۲۰۲۱ءمیں آئی سی سی ویمنز ٹی۔ ۲۰؍ ورلڈ کپ کوالیفائر کے ایک میچ کے دوران فرانس کے خلاف۴؍اوور میں ۲؍میڈن اوور ڈالتے ہوئے ۳؍رن دے کر ۷؍وکٹیں حاصل کی تھیں۔ 
 روہمالیہ نے منگولیا کے خلاف اڈیان کرکٹ گراؤنڈ میں ۵؍ میچوں کی سیریز کے آخری ٹی۔ ۲۰؍ میچ میں خطرناک بولنگ کی۔ انہوں نے ۳ء۲؍اوور گیندبازی کی اور بغیر کوئی رن دئیے ۷؍بلے بازوں کو پویلین کا راستہ دکھایا اوراپنی غیر معمولی کارکردگی سے تاریخ رقم کر دی۔ روہمالیہ ٹی۔ ۲۰؍ انٹرنیشنل کرکٹ میں ۷؍ وکٹیں لینے کا کارنامہ انجام دینے والی چوتھی گیندباز بن گئی۔ روہمالیہ نے ٹی۔ ۲۰؍ڈیبیو پر بہترین بولنگ کے اعداد و شمار کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ انہوں نے ۲۰۱۹ء میں مالدیپ کے خلاف نیپال کی انجلی چند کے۲ء۱؍ میں بغیر کوئی رن دئیے ۶؍وکٹیں لینے کی کارکردگی کو پیچھے چھوڑ دیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK