• Fri, 30 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’ایکس مین‘‘ کے اداکار سر پیٹرک اسٹیورٹ ۸۶؍ برس کی عمر میں انتقال کرگئے

Updated: October 30, 2026, 6:05 PM IST | Mumbai

ہالی ووڈ کے معروف برطانوی اداکار سر پیٹرک اسٹیورٹ ۸۶؍ برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ ان کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد فلمی دنیا میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ’’ایکس مین‘‘ سیریز میں پروفیسر چارلس زیویئر اور ’’اسٹار ٹریک‘‘میں کیپٹن جین لوک پیکارڈ کے یادگار کردار ادا کرنے والے اس عظیم فنکار کو ان کے ساتھی اداکاروں، فلم سازوں اور دنیا بھر کے مداحوں نے جذباتی انداز میں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

Sir Patrick.Photo:INN
سرپیٹرک۔ تصویر:آئی این این

پیٹرک اسٹیورٹ کے انتقال کی تصدیق ان کی دیرینہ ترجمان کیلی بش نوواک نے ۲۹؍ اکتوبر کو سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کی۔ بیان کے مطابق اداکار نے ۲۸؍ اکتوبر کو لاس اینجلس میں اپنے گھر پر آخری سانس لی۔پیٹرک اسٹیورٹ کے انتقال کی تصدیق ان کی دیرینہ ترجمان کیلی بش نوواک نے ۲۹؍ اکتوبر کو سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کی۔ بیان کے مطابق اداکار نے ۲۸؍ اکتوبر کو لاس اینجلس میں اپنے گھر پر آخری سانس لی۔ وہ الزائمر کی بیماری اور لیوی باڈی ڈیمنشیا   سے متاثر تھے۔ انتقال کے وقت ان کی اہلیہ سنی اوزیل اور اہل خانہ ان کے ساتھ موجود تھے۔ اہل خانہ کے بیان میں کہا گیا کہ انہوں نے اپنے آخری لمحات خاندان اور دوستوں کی محبت، موسیقی، دعاؤں، آنسوؤں اور خوشگوار یادوں کے درمیان گزارے۔ 

یہ بھی پڑھئے:زیوریو۲؍ نومبر کو عالمی نمبر ایک بن جائیں گے

پیٹرک اسٹیورٹ کے انتقال پر ان کے قریبی ساتھی اور ’’ایکس مین‘‘ سیریز میں وولورین کا کردار ادا کرنے والے اداکار ہیو جیک مین نے انتہائی جذباتی پیغام شیئر کیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ آج ہم اسٹیج اور پردۂ سیمیں کے عظیم فنکاروں میں سے ایک کو کھو بیٹھے ہیں۔ ان کے لیے پیٹرک صرف ایک بہترین اداکار ہی نہیں بلکہ ایک غیر معمولی دوست اور انسان بھی تھے۔ ہیو جیک مین نے اپنے پیغام میں کہا، ’’میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا۔ پیٹرک اسٹیورٹ، میں آپ کو اپنی زندگی کے ہر دن یاد کروں گا۔‘‘
ہیو جیک مین اور پیٹرک اسٹیورٹ نے ’’ایکس مین‘‘ فلموں میں بالترتیب وولورین اور پروفیسر چارلس زیویئر کے کردار ادا کیے تھے۔ دونوں کی اسکرین پر موجودگی اور باہمی تعلق کو شائقین نے ہمیشہ پسند کیا۔ ان دونوں نے ’’ایکس مین‘‘،’ ’ایکس مین: دی لاسٹ اسٹینڈ‘‘، ’’دی وولورین‘‘ اور’ ’لوگان‘‘ سمیت متعدد فلموں میں ایک ساتھ کام کیا۔  ’’اسٹار ٹریک‘‘ کے معروف اداکار ولیم شیٹنرنے بھی پیٹرک اسٹیورٹ کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ یہ ہفتہ انتہائی دل توڑ دینے والا ثابت ہوا ہے۔ پیٹرک اسٹیورٹ ان کے دوست، ساتھی اور ایک شاندار اداکار تھے، جنہوں نے اسٹیج سے لے کر خلائی جہاز انٹرپرائز کے کپتان تک ہر کردار میں ذہانت، وقار اور انسانیت کا مظاہرہ کیا۔ شیٹنر نے کہا کہ کیپٹن پیکارڈ کا کردار انسانیت کی بہترین خصوصیات کی نمائندگی کرتا تھا اور اس کردار کو نبھانے والے پیٹرک اسٹیورٹ بھی اسی عظمت کے حامل تھے۔ انہوں نے اداکار کی اہلیہ سنی اور اہل خانہ سے بھی تعزیت کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھئے:زیوریو۲؍ نومبر کو عالمی نمبر ایک بن جائیں گے

اسی طرح ’’اسٹار ٹریک‘‘ کے ایک اور اداکار جارج ٹیکی  نے پیٹرک اسٹیورٹ کو ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر کے مداح ایک ایسی شخصیت کے انتقال پر سوگوار ہیں جس نے کیپٹن جین لوک پیکارڈ کے کردار کے ذریعے نئی نسل کو متاثر کیا۔  ’’ایکس مین‘‘ میں میسٹیک کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ ریبیکا رومین  نے بھی پیٹرک اسٹیورٹ کو یاد کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ تقریباً ۲۵؍برسوں کے دوران انہیں پیٹرک کے ساتھ کام کرنے اور دوستی کا موقع ملا۔ ان کے مطابق پیٹرک انتہائی خوش مزاج، مزاح پسند اور زندہ دل انسان تھے۔ ریبیکا نے کہا کہ ان کی آواز میں ایک خاص گونج اور شخصیت میں ایسی کشش تھی جو ہر محفل میں نمایاں رہتی تھی۔ انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ پیٹرک کا دوست ہونا ان کے لیے ایک بڑا اعزاز تھا اور وہ انہیں ہمیشہ یاد رکھیں گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK