Inquilab Logo Happiest Places to Work

میلٹنگ پاٹ میں متعددگرماگرم اور منفرد ڈشیز دستیاب

Updated: December 01, 2023, 10:12 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai

جوہوپر واقع اس ہوٹل میں کئی طرح کے ویج،نان ویج، ہندوستانی،جاپانی اور تھائی کھانے ملتے ہیںجن کا تنوع دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔

The Melting Pot Restaurant at Juhu looks sophisticated on the inside too. Photo: INN
جوہو پر واقع میلٹنگ پاٹ ریسٹورنٹ اندر سے بھی نفیس نظر آتا ہے۔ تصویر : آئی این این

یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
ٹیلومیئن سوپ، وونٹون اینڈ نوڈل سوپ، چلی کرسپی پوٹیٹو،شنگ ہائی چکن،کنگ پائو چکن،روسٹ لیمب ان بلیک پیپر،سبزی میتھی کی سیخ،غلافی سیخ کباب
پتہ:۱۴۸؍بی، گرائونڈ فلور،۲؍،جوہو تارا روڈ، ایئرپورٹ ایریا، جوہو،ممبئی۴۰۰۰۴۹
ہوٹل کھلنےکے اوقات: صبح ۱۲؍ تا۳۰:۳ ؍ اور۴۵:۶ تا۱۲؍
فون نمبر : 022 6783 4949
جوہو کا علاقہ ممبئی کے پاش علاقوں میں شمار ہوتا ہے، یہاں سیر و تفریح کا بہترین مقام جوہو چوپاٹی موجود ہونے کے علاوہ یہاں کئی مشہورفلمی ہستیوں کی رہائش گاہیں واقع ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ جے ڈبلیو میریئٹ سمیت متعدد بڑے پانچ ستارہ ہوٹل بھی یہاں قائم ہیں ۔ان پانچ ستارہ ہوٹلوں کے علاوہ یہاں چھوٹے ریسٹورنٹ بھی کافی شاندار اور منفرد قسم کے پکوان پیش کرنے کے معاملے میں مشہور ہیں ۔آج ہم ایسے ہی ایک ریسٹورنٹ کا جائزہ پیش کررہے ہیں جس کا نام بھی منفرد ہے۔ اس ریسٹورنٹ کا نام’میلٹنگ پاٹ‘ ہے۔نام کے ساتھ ہی یہاں کے پکوان بھی کافی منفرد ہیں۔ انٹرنیٹ پر دستیاب ۲۱؍صفحات کے مینو میں ہم دیکھتے ہیں کہ سب سےپہلے بھوک بڑھانے کیلئے جل زیرہ،چھاچھ، سول کڑھی اور کوکم رس جیسی چیزیں دی جاتی ہیں ۔سول کڑھی دراصل کوکن خطے کا مشہور مشروب ہے جو ناریل کے دودھ سے بنایا جاتا ہے۔ اس کے بعد سوپ کا نمبر آتا ہے جس میں تھائی لینڈ،جاپان اور دیگر ممالک کے کئی سوپ شامل کئے گئے ہیں جیسے کہ ٹوم یم سوپ، ٹیلومیئن سوپ، ٹوم کھا، سوئی مونو سوپ ، فونشی ٹونگی سوپ اور دیگر شامل ہیں۔ اس کے بعد اسٹارٹر کا نمبر آتا ہے جس میں ویج کے تحت چلی کرسپی پوٹیٹو، کنگ پائو پوٹیٹو اور تریاکی۔ویج کے بعد نان ویج میں شنگ ہائی چکن، پیپر بلاسٹ چکن، لیمب روسٹ ان بلیک پیپر،چکن ہوئی سن اور دیگر شامل ہیں ۔اس کے بعد ہندوستانی سوپ اور انڈین تندوری ویج میں سبزی میتھی کی سیخ، دودھیا کباب،پنیر کے شکنجے اور دیگرکے بعدنان ویج میں مخملی کباب،لدھیانی ٹنگڑی،مرغ جمائیکا ٹکا اور غلافی سیخ کباب جیسی متعدد ڈشیز دی گئی ہیں ۔مین کورس (اورینٹل) میں ویج اور نان ویج کے تحت متعدد ڈشیز ہیں۔ ہندوستانی مین کورس میں ویج کے تحت پنیر کھرچن،میٹھی پنیر اور نان ویج میں دیہاتی مرغ یا بھیڑاودھی چکن یا بھیڑڈھابے دا مرغ یا بھیڑ،مرغ پودیہ مسالہ جیسی بے شمار ڈشیز ہیں ۔ اس کے بعد سلاد،رائتہ میں خستہ چاٹ، امریکن کول سلاء، سیزر سلاد،ہوائین سلاد کے بعد متعدد قسم کی ہندوستانی روٹیاں جیسے کہ بٹر نان، گارلک نان، رومالی روٹی اور دیگر بہت کچھ ہے۔

eating out Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK