Inquilab Logo Happiest Places to Work

کیفےسفر: اوشیوارہ میں ہندوستان اور چین کے ذائقوں کا ہم سفر

Updated: May 09, 2025, 12:14 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai

اس ریسٹورنٹ میں چکن،مٹن اور مچھلیوں کی عمدہ ہندوستانی اور چائنیزڈشیزکا ذائقہ لیا جاسکتاہے، کبسہ، شوارما اور فاسٹ فوڈ بھی دستیاب۔

The Cafe Safar looks like a charming destination to visit. Photo: INN
کیفے سفر دیکھنے میں ایک دلکش منزل معلوم ہوتا ہے۔ تصویر: آئی این این

یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
چکن زعفرانی تندوری، مٹن چاپ، مٹن ترکی بوٹی، فش تندوری، چکن گرین لیمن ساس، چکن کشمیری، چکن چنگیزی، فش بریانی، چکن ٹکہ بریانی کبسہ
پتہ: گرائونڈ فلورایک/۲/۷؍ریلائبل بزنس سینٹر، نزد ہیرا پنا مال، اوشیوارہ، اندھیری ویسٹ، ممبئی۔ ۴۰۰۰۵۳
ہوٹل کھلنےکے اوقات:صبح ۱۱؍ سےرات ڈیڑھ بجے تک
رابطہ : 09136014030
 دنیا میں سفر کئی طرح کے ہوتے ہیں، یہاں تک کہ اس دنیا کو ہی سرائے فانی کہا جاتا ہے۔ ایسے ہی ایک سفرذائقوں کو بھی ہوتا ہے جو ہمیشہ جاری و ساری رہتا ہے اور رہنا بھی چاہئے۔ آج ہم آپ کو جس ریسٹورینٹ کی سیر پر لے جارہے ہیں اس کا نام ہی ’کیفے سفر‘ ہے جس میں کئی طرح کی ڈشیز ملتی ہیں۔ اندھیری کےاوشیوارہ میں واقع اس ریسٹونٹ کے انٹرنیٹ پر دستیاب مینو میں ہم دیکھتے ہیں کہ اس کا آغاز باربیکیو جسے عرف عام میں ’بی بی کیو‘ بھی کہا جاتا ہے کے تحت متعدد ڈشیز ہیں۔ ان میں چند تندوری کی کئی اقسام، چکن زعفرانی تندوری، چکن تندوری چلی، مرغ لبنانی کباب، مرغ انگارہ ٹکہ، چکن ریشمی ٹکہ، چکن پہاڑی ٹکہ، تندوری مٹن چاپ، مٹن ترکی بوٹی، فش تندوری، فش ٹکہ کے علاوہ آتشی آلو جیسی ڈشیز دی گئی ہیں۔ اس کے بعد سی فوڈ چائنیز اسٹارٹر کے تحت فش گرین لیمن ساس، فش چلی ڈرائی، فش منچورین ڈرائی، پرانز بلیک پیپر ساس اور پرانز کرسپی نامی ڈشیز ہیں۔ 
 اسی طرح چائنیز اسٹارٹر میں بھی کئی ڈشیز ہیں جن میں چکن گرین لیمن ساس، چکن تریاکی، چکن اوریئنٹل، چکن بٹر گارلک، چکن بی بی کیو کے علاوہ دیگر کئی ڈشیز ہیں جن میں چکن کے علاوہ سبزیوں کے متبادل بھی دیئے گئے ہیں۔ اس کے بعد چکن گریوی کے تحت کئی طرح کے سامن دیئے گئے ہیں جیسے مرغ مسلم، چکن سیخ مسالا، چکن کشمیری، چکن چنگیزی، چکن کڑائی، چکن پالک، چکن قیمہ جیسی ڈشیز ہیں۔ اسی طرح مٹن کے تحت بھی تقریباً ایسی ہی ڈشیز ہیں۔ اس کے علاوہ برین یعنی بھیجا، پنیر، ویجیٹیبل، انڈہ، سی فوڈکے تحت بھی کچھ ڈشیز ہیں۔ اس کے بعد بریانی اور پلائو کے تحت چکن بریانی، چکن سیخ بریانی، چکن پلائو، فش بریانی، پرانز بریانی کے علاوہ دال کھچڑی اور پالک کھچڑی کے متبادل بھی ہیں۔ اس کے بعد چائنیز کا نمبر آتا ہے جس میں سوپ، چکن چائنیز ساس، ویج چائنیز ساس، نوڈل اور فرائڈ رائس کی کئی اقسام دی گئی ہیں۔ اس کے بعدکبسہ کے تحت چکن ٹکہ بریانی کبسہ، چکن چلی کبسہ، مٹن چاپ کبسہ، مٹن چائنیز کبسہ جیسی ڈشیز ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں شوارما، رول، سینڈوچ، چاٹ، پیزا، دہی اور سلاد، ڈیزرٹ کے تحت میٹھا، فالودہ، جوس اور ملک شیک ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK