Inquilab Logo Happiest Places to Work

کیفے سویرا: اندھیری اسٹیشن کے قریب ایک اور ریسٹورنٹ

Updated: May 02, 2025, 11:47 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai

ایس وی روڈ پر واقع اس ریسٹورنٹ میں ہندوستانی تندوری ڈشیز کے علاوہ کئی طرح کے سالن اور چائنیز طرز میں کئی ڈشیز دستیاب ہیں۔

Cafe Savera is also a good restaurant outside Andheri station. Photo: INN
اندھیری اسٹیشن کے باہرکیفےسویرا بھی ایک عمدہ ریسٹورنٹ ہے۔ تصویر: آئی این این

یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
چکن ترنگا، چکن ممتاز، چکن توا، چکن مہاراجہ، چکن کستوری، پرانز توا فرائی، چکن گرین بریانی، چکن مٹن اور پرانز پر مبنی مکس پلائو، پالک کھچڑی
پتہ: دکان نمبر۲؍، سکھ منی بلڈنگ، سوامی ویویکانند روڈ، نزد ریلوےاسٹیشن، اندھیری ویسٹ، ممبئی۔ ۴۰۰۰۵۸
ہوٹل کھلنےکے اوقات: دوپہر۱۲؍ سےرات ۱۲؍ بجے 
رابطہ : 912226281382
 آج ہم اندھیری ریلوے اسٹیشن کے قریب ہی واقع ایک اور ریسٹورنٹ کا تذکرہ لے کر حاضر ہوئے ہیں۔ اس ریسٹورنٹ میں ہندوستانی، مغلائی اور چائنیز یعنی کئی طرح کی ڈشیز ملتی ہیں۔ انٹرنیٹ پر دستیاب اس کے مینو میں ہم دیکھتے ہیں کہ اس کا آغاز تندوری اشیاء سے ہوتا ہے۔ ان میں چکن تندوری، چکن شیزوان تندوری، چکن ٹکہ ڈرائی اور چکن لیگ پیس جیسی چیزیں ملتی ہیں۔ اس کے بعد چکن گریوی آئٹم یعنی مرغ سے بنائے گئے سالن پیش کئے گئے ہیں۔ ان میں مرغ مسلم، چکن ترنگا، چکن ممتاز، چکن توا، چکن مہاراجہ، چکن کستوری، چکن کبولی، چکن ریشمی مسالا، چکن اچاری، چکن چٹپٹا، چکن ٹکہ مسالا، چکن ران مسالا، چکن پالک، چکن اسٹیو فرائی جیسی ڈشیز ہیں۔ 
 اس کے بعد مٹن گریوی آئیٹم یعنی مٹن کے سالن ہیں جن میں مٹن توا، مٹن بوٹی اسپیشل فرائی، مٹن قیمہ گھوٹالہ، چکن دوپیازہ، مٹن کھچڑا جو صرف جمعہ کو ملتا ہے اور مٹن پایا صرف اتوار کو ملتا ہے۔ اس کے بعد پرانز یعنی جھینگے کے سالن ہیں جن پرانز پٹیالا، پرانز توا فرائی، پرانز پلین فرائی، مسالا فرائی اور پرانز قورمہ دستیاب ہے۔ اس کے بعد انڈے، پنیر اور ویج یعنی سبزی ترکاری سے بنائے گئے سالن بھی دیئے گئے ہیں۔ اس کے بعد بریانی اور پلائو کا نمبر آتا ہے جس میں چکن ٹکہ بریانی، چکن گرین بریانی، چکن پلائو کے علاوہ مٹن، پرانز، انڈا اور ویج بریانی اورپلائو بھی ہیں۔ جبکہ ایک مکس پلائو بھی ہے جس میں چکن، مٹن اور پرانز تینوں چیزیں ڈالی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں دال کھچڑی اور پالک کھچڑی بھی ملتی ہے۔ 
 اس کے بعد چائنیز ڈشیز کا نمبر آتا ہے جس کا آغاز سوپ سے ہوتا ہے جس میں چکن سویٹ کورن سوپ، چکن چائنیز سوپ، چکن ہاٹ اینڈ سور سوپ، چکن کلیئر سوپ کے ساتھ یہ سوپ ویج میں بھی ملتے ہیں۔ اس کے بعداسٹارٹر میں چکن کرسپی ڈرائی اور دیگر متعدد ڈشیز کے علاوہ کرسپی اور دیگر چن ڈشیز پرانز، ویج اور پنیر میں بھی دستیاب ہیں۔ اس کے بعداس میں بھی ساس(گریوی) میں بھی کچھ ڈشیز کے علاوہ کے بعد کئی طرح کے نوڈل، فرائڈ رائس کی مختلف اقسام دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں پارٹی آرڈرمیں بریانی اور کبسہ بھی ملتاہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK