Inquilab Logo

نیرول میں خصوصی پکوانوں کے متعدد مراکز میں سے ایک اور منفرد

Updated: March 22, 2024, 9:26 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai

احمد بھائیز بَرائی اینڈ ڈرائی نامی اس ریسٹورنٹ میں چکن کے علاوہ مٹن کے بھی کئی عمدہ پکوان، کبسہ، بریانی اور کئی طرح کے پلیٹر ملتے ہیں۔

Ahmed Bhai`s Bry & Dry Restaurant in Nerul also has excellent seating arrangements. Photo: INN
نیرول میں احمد بھائیز ریسٹورنٹ میں بیٹھنے کا بھی عمدہ انتظام کیا گیا ہے۔ تصویر : آئی این این

یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
ربڑی مالپوا، مٹن برہ، لاہوری چکن، کنافہ، بھیجا فرائی، مٹن چپلی کباب، چکن برہ امول بٹر، توا شاہی پلیٹر، سزلنگ برائونی، چکن کبسہ چلی رائس
پتہ:شاپ نمبر ۳۲؍، کرشن کمل سی ایچ ایس، سیکٹر ۲۱؍ مقابل نیرول پولیس اسٹیشن، نیرول، نوی ممبئی ۴۰۰۷۰۶ 
ہوٹل کھلنےکے اوقات: صبح۱۱؍ تارات ۱۱؍ بجے 
رابطہ : 098212 34141
 ممبئی ہی نہیں بلکہ نوی ممبئی میں بھی کئی عمدہ ہوٹل موجود ہیں۔ آج ہم نوی ممبئی کے علاقے نیرول کے ایک عمدہ ہوٹل کا تعارف پیش کررہے ہیں جہاں چکن کے ساتھ مٹن کی بھی متعدد ڈشیز موجود ہیں۔ نیرول کے سیکٹر۲۱؍ میں واقع اس ہوٹل میں انٹرنیٹ پر دستیاب یہاں کے مینو کے مطابق اسٹارٹر کاآغازمٹن اسٹارٹر سے ہوتا ہے۔ اس میں سب سے پہلے انہوں نے اپنا خصوصی پکواں اے بی یعنی احمد بھائی کا وائو گرل سزلنگ رکھا ہے۔ اس کے بعد لیمب سیخ فائر، مٹن برہ، مٹن چاپ فرائی اور مٹن چپلی کباب جیسی ڈشیز ہیں۔ اس کے بعد چکن اسٹارٹر میں چکن برہ ودھ امول بٹر، چکن چٹپٹا، چکن بٹر ساس، چکن افغانی تندوری، بوم بوم چکن، چکن زعفرانی کباب، چکن اچاری کباب، چکن لہسنی ٹکہ، چکن چلی ملی، چکن پودینہ کباب، چکن انگارہ کباب، چکن ملائی کباب اورچکن بنجارہ کباب شامل ہیں۔ 
 اس کے بعد مٹن کے سالن میں نلی نہاری، مٹن چاپ مسلم، مٹن روغن جوش، مٹن کوفتہ اور مٹن چاپ مسالہ جیسی ڈشیز ہیں۔ اس کے بعد چکن کے سالن ہیں جن میں چکن مرغ مسلم، چکن رجواڑی، مٹکا چکن، مرغ افغانی مسلم دیئے گئے ہیں۔ اس کے بعد ویج اسٹارٹر اور سی فوڈ اسٹارٹر ہیں جن میں پاپلیٹ توا فرائی، پاپلیٹ تندوری، لبنانی فش ٹکہ، ال بیک فش یا پرانز جیسی ڈشیز ہیں۔ اس کے علاوہ ویج گریوی میں پنیر مسلم، پنیر مکھن والا، ویج قورمہ کے بعد سی فوڈ گریوی میں فش کری، فش/پرانز مہمانی، فش/پرانز انگارہ، فش/گرین پیپر ساس جیسی ڈشیز ہیں۔ اس کے بعد احمد بھائی کی خصوصی ڈش پایا سوپ کا نام ہے اور اس کے بعد دو خصوصی تھال دیئے گئے ہیں جن میں ایک کا نام تھالِ مغل ہے جسے ۶؍تا ۸؍افراد کھا سکتے ہیں جبکہ دوسرا تھال پرشیا ہے جسے ۴؍تا۵؍افراد کھا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں چائنیز ڈشیز بھی جن میں سوپ، اسٹارٹر، گریوی، چاول، نوڈل اور ایسی ہی دیگر ڈشیز دی گئی ہیں جن میں کئی نام منفرد ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں رائس میں کئی طرح کے کبسہ، بریانی، پلائو جیسی ڈشیز دی گئی ہیں۔ اس کے بعد توے کی ڈشیز ہیں اور کئی طرح کے رول بھی ہیں۔ آخرمیں کئی طرح کے میٹھے پکوان جیسے کہ ڈیزرٹ، قلفی، فالودہ، آئسکریم بھی ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK