Inquilab Logo

بیئنگ ہنگری: ہندوستانی،چینی اور تھائی طرز کی ڈشیز کا مرکز

Updated: April 26, 2024, 10:50 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai

مختلف قسم کے کبابوں سے لے کر سالن والی ڈشیز،چائنیز اور تھائی میں بھی ایسی ہی ڈشیز کے ساتھ گریوی والی ڈشیز پیش کی جاتی ہیں۔

This is what the Being Hungry restaurant in Khar looks like from the outside. Photo: INN
کھار میں واقع بیئنگ ہنگری ریسٹورنٹ باہر سے کچھ اس طرح نظر آتا ہے۔ تصویر : آئی این این

یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
چکن دہی لسونی، مینگو کریم، چیز گارلک نان، کباب، بریانی، چکن ترکش کباب، چکن شاہی چیز کباب، مٹن کاکوری سیخ کباب، فش اجوائنی ٹکہ۔ 
پتہ:۵۹؍سی فیس سوسائٹی کو آپریٹیو ہائوسنگ سوسائٹی، آف کارٹر روڈ کھار، ممبئی ۴۰۰۰۵۲ 
ہوٹل کھلنےکے اوقات: صبح۱۲؍ تارات۱۲ بجے 
رابطہ : 09820011983
 جب کسی کو بھوک لگتی ہے تو اسےیہی سوجھتا ہے کہ کچھ کھانے پینے کو مل جائے۔ اسی بات کومرکزی پہلو بناتے ہوئے کھار میں ایک ریسٹورنٹ نے اپنا نام بنایا ہے۔ کارٹر روڈ کے قریب واقع اس ریسٹورنٹ کا نام ہی بیئنگ ہنگری یعنی بھوکا ہونا ہے۔ انٹرنیٹ پر دستیاب اس ریسٹورنٹ کے مینو کا جائزہ لیتے ہیں تو ہم پاتے ہیں کہ یہاں بھی سب سے پہلے اپیٹائزر یعنی بھوک بڑھانے والی ڈشیز دی گئی ہیں۔ یہاں کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں چکن کی ڈشیزسب سے پہلے اور اس کے برابر میں مٹن کی ڈشیز ہیں جبکہ ویج اور فش یعنی مچھلی اس کے نیچے دیئے گئے ہیں۔ جبکہ عام طور پردیگر ریسٹورنٹس میں ویج ڈشیز سب سے پہلے دی جاتی ہیں۔ اس مینو میں سب سے پہلا نام چکن لسونی ٹکہ کا دیا گیا ہے اس کے بعد چکن ترکش کباب، چکن افغانی ٹکہ اور چکن کے ضمن میں آخری نام اسورٹیڈ کباب پلیٹر دی گئی ہے جس میں ۲۰؍کباب آتے ہیں۔ مٹن میں پہلا نام مٹن کاکوری سیخ کباب اور پھر مٹن چیز کباب، مٹن گلوٹی کباب، مٹن سویا چلی روسٹ جیسے نام ہیں۔ ویج میں چکن سے ملتی جلتی پنیر اور مشروم کی ڈشیز ہیں جبکہ مچھلیوں میں فش تندوری ٹکہ، فش اجوائنی ٹکہ اور دیگر نام ہیں۔ اس کے بعد بریانی کے تحت چکن میں چکن الٹا بریانی، چکن زعفرانی بریانی، چکن ساگ بریانی اور بٹر چکن بریانی کے نام ہیں۔ اسی طرح کے نام مٹن، ویج اور مچھلیوں میں بھی ہیں۔ اس کے بعد مختلف قسم کے رول دیئے گئے ہیں۔ اس کے بعد گریوی یعنی سالن اور روٹی کے نام ہیں۔ اس کے بعد چائنیز ڈشیز میں بھی سب سے پہلے اپیٹائزرہیں۔ اس کے بعد نوڈلز اور رائس دیئے گئے ہیں۔ پھر چائنیز اور تھائی گریوی کا نمبر آتا ہے جس میں چکن کے تحت ریڈ تھائی کری، گرین تھائی کری، ہاٹ گارلک گریوی، بلیک بین گریوی اور سیچوان گریوی جیسےنام ہیں۔ اسی طرح ویج کے علاوہ پرانز اور فش کے تحت بھی مختلف ڈشیز کے نام علاحدہ علاحدہ دیئے گئے ہیں۔ 
 آخری صفحہ پر میل یعنی کھانے کے تحت مختلف ڈشیز دی گئی ہیں جن میں چکن اوریئنٹل پاٹ رائس، چکن برنٹ گارلک اینڈ گریوی جیسے نام ہیں آخر میں میٹھےپکوان اور مشروبات دیئے گئے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK