Inquilab Logo

ترکی جنکشن: باندرہ میں واقع ترکی انداز کے پکوانوں کا مرکز

Updated: April 05, 2024, 10:28 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai

باندرہ تالاب کے قریب ایس وی روڈ پر واقع اس ریسٹورنٹ میں آپ خالص ترکی،عربی اور مغلائی طرز کی ڈشیز کا آرڈر دے سکتے ہیں۔

Turki Junction in Bandra is quite attractive from the outside. Photo: INN
باندرہ میں واقع ترکی جنکشن باہر سے کافی دلکش انداز میں بنایا گیا ہے۔ تصویر : آئی این این

یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
استنبول پلائو، پنیر کڑائی استنبولی، ہموس ود لحم، لحمکن، کیاملی، علی نازک دجاج، دجاج انقرہ ٹکہ، ترکش لحم چوپ، لحم ایرانی بوٹی کباب، ران ایرانی۔ 
پتہ:سی ٹی ایس ایف ۷۴۱، ایس وی روڈ، نیئر گیٹی گلیکسی باندرہ تلائو، باندرہ ویسٹ، ممبئی ۴۰۰۰۵۱ 
ہوٹل کھلنےکے اوقات: صبح۱۲؍ تارات۴؍ بجے 
رابطہ : 916307975575

باندرہ سے بوریولی جاتے وقت ایس وی روڈ میں داخل ہوتے ہی ایک ترکش ریسٹورنٹ نظر آتا ہے۔ باندرہ تالاب کے قریب ہی واقع اس ریسٹورنٹ میں آپ ترکی کا حقیقی ذائقہ نہ صرف چکن، بلکہ مٹن، سبزی ترکاری، پنیر بلکہ مچھلیوں میں بھی چکھ سکتے ہیں۔ انٹرنیٹ پر دستیاب ترکی جنکشن ریسٹورنٹ کے مینو میں ہم دیکھتے ہیں کہ حزب معمول آغاز ویج اپیٹائزر سے ہوتا ہے جس میں گرین سلاد، متبل، بابا غنوش، فتوش، ہموس، فلافل جیسی روایتی ڈشیز سے ہوتا ہے۔ اس کے آگے ویج فتائر ہیں جن میں کئی اقسام موجود ہیں۔ اس کے بعد ویج مین کورس میں استنبول پلائو کے علاوہ مندی اور کبسہ بھی دیا گیا ہے۔ 
 اس کے بعد نان ویج میں سوپ اور اپیٹائزر کا نمبر آتا ہے جس میں ہموس کو چکن اور لحم یعنی گوشت کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔ نان ویج فتائر میں بھی کئی چیزیں ہیں جیسے کہ دجاج شوارما، لحمکن، کیاملی، ایتلی ایکمیک اور لحم شوارما دیا گیا ہے۔ 
 نان ویج مین کورس میں گویک نامی ڈش دجاج یعنی مرغ، لحم یعنی گوشت اورپرانز یعنی جھینگوں کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔ نان ویج گرِل یا تندور میں دجاج فلفل ٹکہ، دجاج سلطانی ٹکہ، تووک انتالیا ٹکہ، دجاج انقرہ ٹکہ، دجاج ترکی ٹکہ، چکن شیش تووک، چکن زیتونی ٹکہ، مرغ موروکن کباب، استنبول دجاج فہم اور ایسی ہی متعدد ڈشیز دی گئی ہیں۔ اس کے بعد ترکش اور عربک رائس میں دجاج موروکن سزلر، ران سلائس مع مندی رائس، اوزی پوٹ لحم اور دجاج میں کے علاوہ مندی اورکبسہ کی کئی اقسام ہیں۔ 
 اس کے آگے ہندوستانی ڈشیز ہیں جس میں ویج کے علاوہ نان ویج میں سوپ یا شوربہ کے تحت مرغ یخنی شوربہ، پایہ شوربہ۔ تندوری میں مرغ چپلی کباب، مرغ جالندھری کبان، مرغ دہی لسونی کباب، نان ویج مین کورس میں مرغ لاہوری، مرغ غزالہ، مرغ ساگ والا، مرغ توا کھرچن، مرغ نوابی ہنڈی، نلی نہاری، گوشت چاپ توا ہے۔ نوبی ڈشیز میں ران سکندری، ران بریانی جیسی ڈشیز کے بعد رائس اور بریانی کی منفرد ڈشیز دی گئی ہیں۔ آخر میں روٹیوں کے علاوہ میٹھے میں اودھی لسون کی کھیر، شاہی ٹکڑا، ہاٹ چاکلیٹ برائونی ہیں۔ 

eating out Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK