Inquilab Logo Happiest Places to Work

عائشہ ہوٹل: نوی ممبئی کے تلوجہ میں عربی پکوانوں کا مرکز

Updated: June 23, 2023, 12:47 PM IST | Muhammad Habib | Mumbai

مختلف قسم کے کبسہ رائس کے علاوہ چکن عربی تندوری اور کباب پلیٹر یہاں کی خصوصیات میں شامل،دسترخوان میں زمین پر بیٹھ کر کھانے کابھی انتظام

Hotel Ayesha is as charming from the outside as it is from the inside.
ہوٹل عائشہ باہر سے جتنا دلکش ہے اندر سے بھی اتنا ہی خوبصورت ہے۔

نوی ممبئی میں جس تناسب سے آبادی بڑھ رہی ہے اسی حساب سے وہاںدیگر سہولیات میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ایسے میں یہاں نت نئے ہوٹل بھی کھل رہے ہیں۔ چونکہ ان دنوں عربی پکوانوں کا ذوق و شوق عوام کے بیچ زیادہ ہے اسی مناسبت سے ایسے ہوٹل کھولےجارہے ہیں جن کے مینو میں عربی پکوان  زیادہ ہیں۔ایسے ہی ایک ہوٹل کی تلاش میں ہم نوی ممبئی کے علاقے تلوجہ فیز ون پہنچے جہاں کے سیکٹر۲؍ میں عائشہ نامی ہوٹل ہے۔یہ ہوٹل دیکھنے ہی میں نہایت شاندار ہے۔عمارت کے کارنر پر واقع یہ ہوٹل  دونوں جانب سے نظر آتا ہے۔
 اس ہوٹل کے مینومیں معمول کی ڈشیز کے علاوہ عربی ڈشیز شامل کی گئی ہیں جن میں چکن کبسہ بریانی، چکن کبسہ پلائو،چکن کبسہ فرائڈ رائس،چکن چلی کبسہ فرائڈ رائس، چکن شیزوان کبسہ فرائڈ رائس، چکن ایرانی کبسہ فرائڈ رائس اور چکن عربین کبسہ فرائڈ رائس شامل ہیں۔اس کے علاوہ یہاں مختلف قسم کے کباب بھی خاص طور پر پیش کئے جاتے ہیں۔اسپیشل عائشہ تندوری، چکن اسپیشل عائشہ کباب  کے علاوہ کباب پلیٹر ضرور آزمانا چاہئے۔کباب پلیٹر میں مختلف قسم کے۱۷؍ کباب پیش کئے جاتےہیں جن میں پہاڑی کباب، سیخ کباب، ٹکہ، بنجارہ کباب، ملائی کباب،ریشمی کباب،کالی مرچ کباب اور تندوری شامل  ہیں۔ اگر آپ کا گروپ بڑا ہےتو آپ بگ پلیٹر کا آرڈر کرسکتے ہیں جس میں۵۰؍کباب آتےہیں۔ اس کے علاوہ یہاں چکن عربی تندوری پیش کیا جاتا ہے جو ہمارے ہندوستانی کھانوں کی طرح سرخ نہیں بلکہ سفید رنگ میں ہوتا ہے۔ اس میں  عربی اسٹائل کےمسالے استعمال کئے جاتےہیں جو الگ ذائقہ دیتےہیں۔ اس کے علاوہ یہاں ملنے والے کبسہ رائس بھی کئی قسم کے ہیں جن میں۳؍قسم کے ذائقے یکجا کئے جاتے ہیں۔یہاں کبسہ میں استعمال ہونے والے چکن کے پیس ایرانی طرز پر بنائے جاتے ہیں،  مسالہ ہندوستانی اسٹائل کا ہوتا ہےجبکہ چاول چائنیزفرائڈ رائس  والےاستعمال کئے جاتے ہیں۔یہاں پر دسترخوان کی بھی سہولت دستیاب ہے جہاں آپ زمین میں بیٹھ کر آرام سے کھاسکتے ہیں۔

شاہی دربارکیوں جائیں؟
 مختلف قسم کی عربی ڈشیز
قیمت زیادہ نہیں  (مناسب دام)
خوش اخلاق عملہ  اور انتظامیہ
تندوری،مغلائی،چائنیز اور پنجابی پکوان
یہاں کی خاص ڈشیز
 اسپیشل عائشہ تندوری،چکن اسپیشل عائشہ کباب ، چکن سوپ، مٹن پایا، چکن عربی تندوری، چکن شیزوان، کبسہ فرائڈ رائس، چکن ممتازبادامی، تندوری بٹر پراٹھا ۔
وہ پکوان جو آپ آزما سکتے ہیں
 چکن عائشہ تندوری، چکن اسپیشل عائشہ کباب،چکن عربی تندوری،چکن چلی کبسہ فرائڈ رائس، چکن سوپ، مٹن پایا،چکن نظامی، چکن تندوری مسالہ۔
 وقت: صبح ۹؍ بجےسے رات ساڑھے ۱۱؍ بجے تک۔
پتہ:  شاپ نمبر۴/۵/۶؍، آکار ریسیڈنسی، پلاٹ نمبر۱۶۲؍،سیکٹر۲؍تلوجہ فیز ون،نوی ممبئی
ayeshafamilyrestro@gmail.com

eating out Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK