ایک نوجوان اپنی محبوبہ سے شادی کی شرط کے طور پر پیسہ کمانے کیلئے لڑکی کا روپ اختیار کرلیتا ہےلیکن دوسرےمرد اس سے شادی کی قطار میں لگ جاتے ہیں
EPAPER
Updated: August 26, 2023, 10:07 AM IST | Inquilab Desk | Mumbai
ایک نوجوان اپنی محبوبہ سے شادی کی شرط کے طور پر پیسہ کمانے کیلئے لڑکی کا روپ اختیار کرلیتا ہےلیکن دوسرےمرد اس سے شادی کی قطار میں لگ جاتے ہیں
مزاحیہ فلمیں ہر طبقہ،عمر اور جنس کے ناظرین کو پسند آتی ہیں لیکن شرط یہ ہےکہ فلم میں مزاح صحیح ڈھنگ سےپیش کیا گیا ہو۔ ماضی میں ایک سے ایک کامیڈی فلمیں ریلیز کی گئیں اور انہوں نے باکس آفس پر بہترین کلیکشن بھی کیا ۔فلم ڈریم گرل ۲؍بھی ایک مزاحیہ فلم کے طور پر بنائی گئی ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ فلم باکس آفس پر کمائی کی شکل میں کتنی کامیابی حاصل کرتی ہے۔
موضوع :غلطیوں یا غلط فہمیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی کامیڈی اس فلم کا اہم موضوع ہے۔فلم کا ہیرو آیوشمان کھرانہ ہی اس فلم کا ہیرو بھی ہے اور ہیروئن بھی۔
کہانی:جیساکہ سب ہی جانتے ہیںیہ ۲۰۱۹ء میں ریلیز ہونے والی فلم’ڈریم گرل‘ کا دوسرا حصہ ہے۔ اس فلم میں آیوشمان کھرانا کو فون پر لڑکی بن کر بات کرتے ہوئے دکھا یا گیا تھا جبکہ دوسرے حصہ میں وہ جیتی جاگتی خاتون پوجا کے روپ میں نظر آتے ہیں۔اس فلم میں کئی اداکاروں کو شامل کیا گیا ہے جن میں سے کچھ اداکاری ماہر ہیں کچھ اسکرین پر ٹکے رہنے کیلئے جدوجہد کررہے ہیںتوکچھ کی صلاحیتوں کو پوری طرح استعمال ہی نہیں کیا گیا۔
ڈریم گرل۲؍ میں کرم ویرعرف کرم(آیوشمان کھرانا) جو پوجا بنا ہوا ہے کی کہانی دکھائی گئی ہے۔وہ پری(اننیا پانڈے) سے شادی کرناچاہتا ہےلیکن اس کے باپ(منوج جوشی) کی ایک شرط ہے کہ کرم کو ۶؍مہینے کے اندر اس کے والدجگجیت سنگھ (انوکپور) کا قرض چکانا ہوگا،اس کے ساتھ ہی اسے دکھانا ہوگا کہ اس کا بھاری بھرکم بینک بیلنس ہے اوراس کامستقبل محفوظ ہے۔جلدی پیسہ کمانے کے چکرمیں کرم اپنے والد اوراپنے دوست اسمائلی (منجوت سنگھ) کے مشورے سے اپنا روپ بدل کر پوجا کے طور پر بار ڈانسر بن جاتا ہے۔صرف اتنا ہی نہیں بلکہ دوسری جانب اسمائیلی ایک مسلم شخص (پریش راول)کی بیٹی سکینہ سے شادی کرنا چاہتا ہےجبکہ وہ پہلے اپنےبڑے بیٹے شاہ رخ(ابھیشیک بنرجی) کی شادی کروانا چاہتا ہے۔پھر معلوم ہوتاہے کہ پوجا نے شاہ رخ سے شادی کرلی اور معاملات انتہائی پیچیدہ ہوجاتے ہیں۔
اتنا ہی نہیں بارکا مالک سونا بھیا(وجے راز) بھی پوجا سے شادی کرناچاہتا ہےجبکہ ایک بینک آفیسر(رنجن راج) بھی یہی خواہش رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ سکینہ کا لے پالک بھائی (راجپال یادو اور اس کے داد(اسرانی) بھی اس سے شادی کرنا چاہتے ہیں جبکہ اس کی خالہ جمانی(سیما پاہوا) کرم پر لٹو ہو جاتی ہیں اور اس طرح کہانی انتہائی پیچیدہ اور مزاحیہ ہوجاتی ہے۔
اداکاری: فلم کو پوری طرح سے آیوشمان کھرانا کی فلم کہا جاسکتا ہے جنہوں نے کرم اور پوجا دونوں کے روپ میں بہترین اداکاری کی ہے۔ اپنے باڈی لینگویج،میک اپ، ڈانس اسٹیپس اور نسوانی آواز میں بات کرنےکی صلاحیت سے وہ آپ کو متحیر کردیتے ہیں۔ ہیروئن اننیا پانڈے ایک مہمان اداکار کے طور پر نظر آتی ہیں جس کارول کچھ لمبا کردیا گیا ہو۔منجوت بھی ہنساتے ہیں جبکہ ابھیشیک بہت کم وقت کیلئے اسکرین پر آئے۔ وجے راز اورراجپال کیلئے بہتر رول لکھا جاناچاہئے تھا۔
نتیجہ:۲؍گھنٹے سے کچھ زیادہ دورانیہ کی اس فلم میں کوئی منظر بوجھل محسوس نہیں ہوتا۔اس کامطلب یہ نہیں کہ شروع سے آخر تک آپ ہنستےہی رہیں گے۔اس میں کہانی کبھی بہت تیز رفتاری سے تو کبھی بہت دھیمےانداز میں آگے بڑھتی ہےاور کہیں پر اسکرپٹ کمزور نظر آتی ہےلیکن اتنا نہیں کہ آپ سوجائیں ۔n