Inquilab Logo

ارباب:باندرہ لنکنگ روڈ پرعربی اورلبنانی ڈشیز کا مرکز

Updated: September 15, 2023, 11:11 AM IST | Mohammad Habib | Mumbai

یہاں عرب ممالک اور خصوصی طور پر لبنان کے خصوصی پکوان اسی انداز میں پیش کئےجاتا ہیں جو آپ کو ان ممالک میں مل سکتے ہیں۔

Arbab Restaurant located on Bandra Linking Road is also beautiful to look at. Photo: INN
باندرہ لنکنگ روڈ پر واقع ارباب ریسٹورنٹ دیکھنے میں بھی خوبصورت ہے۔ تصویر:آئی این این

یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
شیش تووک پلیٹر ساج بریڈ،ویجی ٹیبل میز پلیٹر، بکلاوا آئیس کریم سنڈی، زاتار مناقش، لیمب ٹکا، ہموس بیروتی، بابا غنوج، چکن شوارما پلیٹر۔
پتہ:شاپ نمبر۴؍، پلاٹ نمبر ۱۱۷؍، مظفر مینور، ۲۸؍واں روڈ،لنکنگ روڈباندرہ ویسٹ، ممبئی۴۰۰۰۵۰
ہوٹل کھلنےکے اوقات: دوپہر ۱۲؍بجے سے رات۴؍ بجے تک
انسٹا گرام : arbabmumbai

عربی پکوان جس قدر مقبول ہوتے جارہے ہیں اسی شرح پر ایسے ریسٹورنٹ کھولے جارہے ہیں جہاں عربی پکوان پیش کئے جاتے ہیں۔ آج ہم آپ کو ایسے ہی ایک ریسٹورنٹ سے متعارف کروائیں گے جہاں عربی بلکہ لبنانی طرز کے پکوان پیش کئے جاتے ہیں ۔ یہ باندرہ کے لنکنگ روڈ پر واقع ارباب ریسٹورنٹ ہے۔
انٹرنیٹ پر دستیاب یہاں کے مینو میں ہم دیکھتے ہیں کہ زیادہ تر ڈشیزعربی یا لبنانی ہیں اور ان کے نام بھی اسی زبان میں رکھے گئے ہیں ۔ مینو کے پہلے صفحہ پر کولڈ مزے کے تعلق سے دیا گیا ہے جس میں پہلا نام ہموس کا ہے اس کے بعد ہموس بیروتی، چلی ہموس، معتبدل، بابا غنوج جیسی ڈشیز ہیں ۔ان میں ابتدائی ۳؍ڈشیز کابلی چنےاور نیچے کی ۲؍ ڈشیز بیگن سے بنائی جاتی ہیں ۔اس کے علاوہ ایک ڈش اور ہے جس میں چند منتخبہ ہموس پیش کئے جاتے ہیں ۔
اگلے صفحہ پر شوارما کے تحت مختلف کے شوارما پلیٹر دیئے گئے ہیں جو چکن، بھیڑ کے گوشت اور پنیر سے بھی بنائےجاتے ہیں۔ اس کے آگے فتوش، تبولہ اور فلافل نامی سلاد دیئے گئے ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی مختلف قسم کی روٹیاں بھی پیش کی جاتی ہیں جن میں زتار، اکاوی،ہرہورا،لحم باجن، خبز اور ساز شامل ہیں ۔
یہاں چاولوں کی بھی کئی ڈشیز دی گئی ہیں جن میں ارباب رائس کے علاوہ شیش تووک رائس،لیمب ٹکہ رائس، لیمب کباب رائس، دئے گئے ہیں جنہیں آپ سبزی یا فلافل کے متبادل میں سے منتخب کرسکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ چکن منڈی رائس اور لیمب منڈی رائس بھی پیش کئے جاتے ہیں ۔اس کے علاوہ یہاں مختلف قسم کے سینڈوچ بھی دستیاب ہیں جن میں بٹاٹا ہرّا، فلافل، لیمب کباب، لیمب ٹکہ،چکن کباب، مشروم اور پنیر تووک کا متبادل موجود ہے۔
فرام دی گرِل مینو کے تحت کچھ ایسے پکوان دیئے گئے ہیں جنہیں بھون کر پکایا جاتا ہے۔ ان میں آرائے اور توشکا کو روٹی کے اندر پیش کیا جاتا ہے جبکہ شیش تووک، پنیر تووک،لیمب ٹکہ، چکن کباب،لیمب کباب، گرلڈ چکن ونگز، ریئش گرلڈ لیمب چاپس اور مشاوری مشکّل مکڈس گرل کو چاولوں کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔

eating out Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK