۸؍جی بی میموری اور ۱۲۸؍جی بی اسٹوریج کے ساتھ۵؍ہزار ایم اے ایچ بیٹری۳۳؍واٹ فاسٹ چارجنگ کی سہولت کے ساتھ دستیاب۔
EPAPER
Updated: November 13, 2023, 10:22 AM IST | Mohammad Habib | Mumbai
۸؍جی بی میموری اور ۱۲۸؍جی بی اسٹوریج کے ساتھ۵؍ہزار ایم اے ایچ بیٹری۳۳؍واٹ فاسٹ چارجنگ کی سہولت کے ساتھ دستیاب۔
لاوانے لاوا بلیز پرو۵؍جی لانچ کیا ہے، جولاوا بلیز ۵؍جی کا اپ گریڈ ورژن ہے۔اس کے۸؍جی بی ریم اور ۱۲۸؍جی بی اسٹوریج ویرینٹ کی قیمت ۱۲؍ہزار ۴۹۹؍روپے ہے۔ برانڈ نے اپنےپورٹ فولیو میں ایک نیا اسمارٹ فون متعارف کرایا ہے جسے خاص طور پر درمیانے درجے کے صارفین کو مدنظر رکھتے ہوئے لایا گیا ہے۔اس وقت مارکیٹ میں ۱۵؍ہزار روپے سے کم کے ۵؍جی اسمارٹ فونزکے آپشنز محدود ہیں ۔ ایسی صورتحال میں پہلا سوال یہ آتا ہےکہ کیا یہ فون واقعی اتنی کم قیمت پر صارفین کو بہتر تجربہ فراہم کر سکے گا؟
ڈیزائن: فون کے بیک سائیڈ پرچمکتا ہوا میٹ ڈیزائن دیا گیا ہے۔ فون کی پشت پر موجود کیمرہ ماڈیول ایک چمکدار فنش کے ساتھ ایک ہی رنگ میں آتا ہے۔ کیمرہ ماڈیول۲؍ رِنگ ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ایل ای ڈی فلیش بلٹ کی شکل میں فراہم کی گئی ہے۔ لا وا۵؍ جی برانڈنگ فون کے پچھلے حصے کے نیچے کی گئی ہے۔ اس فون کا چمکتا ہوا دھندلا ڈیزائن اسےپکڑنے میں کافی آسان بناتا ہے۔
ڈسپلے: لاوا بلیز پرو ۵؍جی میں ایف ایچ ڈی پلس ریزولوشن کےساتھ۶ء۷۸؍انچ ہول پنچ ڈسپلے ہے، جس کی ریفریش ریٹ ۱۲۰؍ ہرٹزہے۔فون کافی اچھاچلتا ہے اور یہ زیادہ ریفریش ریٹ کی بدولت ممکن ہے۔
پروسیسر: لاوانے اس فون میں میڈیا ٹیک ڈائمنسٹی ۶۰۲؍ پروسیسر استعمال کیا ہے۔اس فون میں ۸؍جی بی ریم اور ۱۲۸؍جی بی ان بلٹ اسٹوریج ہے۔ ورچوئل ریم کے ذریعے ریم کو۸؍جی بی تک بڑھایاجا سکتا ہے۔
کیمرے: کیمرہ سیٹ اپ کی بات کریں تو اس فون میں ۵۰؍ میگا پکسل کا پرائمری کیمرہ ہے جس میں الیکٹرانک امیج اسٹیبلائزیشن (ای آئی ایس) سپورٹ ہے۔ اس کے فرنٹ میں ۸؍میگا پکسل سیلفی کیمرہ دیا گیاہے۔کیمرے کی زوم صلاحیت کافی زیادہ ہے اور یہ۱۰؍ایکس زوم کو سپورٹ کرتا ہے۔ زوم کرنے پر، بہت دور کے اشیا کی بھی تصویر لی جاسکتی ہے، حالانکہ پکسلز پھٹنے لگتے ہیں ۔ سیلفی کیمرہ ویڈیوکالنگ کے دوران ٹھیک کام کرتاہے۔ تصویر کھینچتے وقت یہ ۴؍ ایکس زوم کو سپورٹ کرتا ہےتاکہ سیلفیز کو بہت ساری تفصیلات کے ساتھ کلک کیا جا سکے۔ مجموعی طور پر پہلا تاثریہ تھا کہ کیمرہ اوسط درجہ کا ہے۔لیکن دن کی روشنی میں ، اس نے اچھی طرح کام کیا اور تصویریں بھی عمدہ نظر آئیں ، لیکن زوم اور کم روشنی میں ، قدرے بہتر نتائج کی توقع تھی
بیٹری: فون میں ۵؍ہزار ایم اے ایچ بیٹری ہےجو۳۳؍ واٹ فاسٹ چارجنگ کو سپورٹ کرتی ہے۔ یہ فون ۳۵؍ فیصد بیٹری کےساتھ چارجنگ پرلگایا جائے تواسے مکمل چارج ہونے میں تقریباً ایک گھنٹہ لگتا ہے۔اس کی چارجنگ کی رفتار اس حد میں ٹھیک کہی جا سکتی ہے۔ فی الحال، مارکیٹ میں ۱۵؍ہزارروپے کے اندر بہت سے عمدہ فون دستیاب ہیں ۔فی الحال، تمام برانڈز اس زمرےپر نظریں جمائے ہوئے ہیں اور لاوا بھی اس موقع کو گنوانا نہیں چاہتا۔ ۵؍جی اسمارٹ فونزکو ۱۵؍ہزار روپے سے کم قیمت کے زمرے میں لانا ایک اچھاقدم ہے، لیکن اس زمرےمیں کچھ اسمارٹ فونز ہیں جو قیمت کے لحاظ سے زیادہ اچھا ہارڈ ویئر فراہم کرتے ہیں۔ ایسی صورت حال میں ، کیالاوا بلیز پر۵؍جی مقابلے میں اپنی جگہ بناپائے گا؟۔
لاوا بلیز پرو ۵؍جی کی تکنیکی معلومات
چپ سیٹ میڈیا ٹیک ڈائمنسٹی ۶۰۲۰؍
سی پی یو اوکٹا کور (۲ء۲؍ گیگا ہرٹز پروسیسر
مین کیمرہ ۵۰؍میگا پکسل
ویڈیو ۱۰۸۰؍ پی، ایف ایچ ڈی ویڈیو ریکارڈنگ
سیلفی کیمرہ ۸؍میگا پکسل
بیٹری ۵۰۰۰؍ایم اے ایچ
چارجنگ ۳۳؍واٹ
میموری ۸؍ جی بی ریم اور۱۲۸؍جی بی اسٹوریج
ڈسپلے ۶ء۷۸؍انچ آئی پی ایس اسکرین
ریزولیوشن ۱۰۸۰x۲۴۶۰؍پکسل
ریفریش ۱۲۰؍ہرٹز
سافٹ ویئر اینڈرائڈ ورژن ۱۳؍
وزن ۲۰۳؍گرام
فنگرپرنٹ سائڈ فنگرپرنٹ سینسر
کیمونیکیش وائی فائی ،بلیوٹوتھ، جی پی ایس، یو ایس بی