Inquilab Logo Happiest Places to Work

اعلیٰ اور معیاری کپڑوں کیلئے مشہور جنوبی ممبئی کا منگل داس مارکیٹ

Updated: April 07, 2026, 11:04 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai

مول بھاؤ کرنے کی آپ کی مہارتیں یہاں زیادہ کام نہیں کریں گی کیونکہ دکاندار پہلے ہی ہر آئٹم پر چھوٹ دیتے ہیںیعنی قیمتیں رعایتی ہی ہوتی ہیں۔

Shops Located In The Outer Enclosure Of Mangaldas Market.Photo;iNN
منگل داس مارکیٹ کے بیرونی احاطےمیں واقع دکانیں-تصویر:آئی این این
اسٹریٹ شاپنگ ممبئی کے طرز زندگی کے بہترین اور لازمی حصوں میں سے ایک ہے ۔شہر ومضافات میںان گنت مارکیٹ ہیںجہاںصبح سےرات تک خریداروں کا ہجوم رہتا ہے۔ایسا ہی ایک مارکیٹ جنوبی ممبئی کا منگل داس مارکیٹ ہے جو چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمنس(سی ایس ایم ٹی) کے قریب واقع ہے۔یہ بازار اعلیٰ معیار کے کپڑوں کے لیے مشہور ہے۔ یہاں اس مضمون میںاس مارکیٹ کی کچھ تفصیلات پیش کی جارہی ہیں۔
وجہ شہرت 
منگل داس مارکیٹ تھان کے کپڑوں (فیبرک) کیلئے مشہور ہے۔یہاں تھوک دانم میں کپڑے مل جاتے ہیں،اس کے باوجودگاہک یہاں مول بھاؤ کرنےمیں کافی وقت گزارتے ہیں۔یہ جگہ اپنے بہترین کپڑوں کے ذخیرے کیلئے مشہور ہے۔ نئے اسٹائل اور پیٹرن کے کپڑے یہاں ہمیشہ دستیاب ہوتے ہیں۔ صرف ایک چیز جو آپ کو جاننے کی ضرورت ہے وہ یہ ہے کہ مول بھاؤ کرنے کی آپ کی مہارتیں یہاں زیادہ کام نہیں کریں گی کیونکہ دکاندار پہلے ہی ہر آئٹم پر چھوٹ دیتے ہیںیعنی یہاں قیمتیں رعایتی ہی ہوتی ہیں۔ منگل داس مارکیٹ ایک انڈور مارکیٹ ہے جہاں بہت سے اسٹالز اور دکانیں ہیں۔
 مختصر تفصیل
مارکیٹ صبح ۱۰؍ بجے کھلتا ہے اوررات میں ۹؍ بجے تک بند ہوتا ہےجبکہ اتوار کو مکمل بند رہتا ہے۔
منگل داس مارکیٹ میں کیا کرنا ہے
منگل داس مارکیٹ میں متعد دکپڑے کی دکانیں ہیںجہاں آپ کو تھوک قیمتوں پر طرح طرح کے ڈیزائن والے کپڑے مل سکتے ہیں لیکن ان تمام اسٹالز کے درمیان، بہترین اسٹور تلاش کرنا وقت طلب ہوسکتا ہے۔ لہٰذا، آپ ذیل میں ان اسٹورز کو دیکھ سکتے ہیں جہاں قیمتیں اور معیار کافی اچھا ہے۔
آدی فیبس خصوصی ڈریس میٹریل: اگر آپ واقعی اچھے معیار کے ڈریس میٹریل حاصل کرنا چاہتے ہیں تو یہ بہترین آپشنز میں سے ایک ہے۔ آپ کو کاٹن ڈریس میٹریل، سلک میٹریل اور بہت کچھ مل سکتا ہے۔یہاں قیمتیں بھی مناسب ہوتی ہیں۔
یو بی وائٹس: یہ اسٹور اپنے کاٹن ڈیزائنر ڈریس میٹریل کے لیے جانا جاتا ہے۔
یونیفارم سینٹر: بہترین سیفٹی ویسٹ اور ڈیزائنر ٹی شرٹس تلاش کرنے کے لیے اس اسٹور پر ضرور جائیں۔ یہاںتھوک قیمتوں پر ٹی شرٹس کی ایک خاص رینج دستیاب ہوتے ہیں۔
 
 
بامبے بیوٹی مینوفیکچرر: بامبے بیوٹی اپنے ڈیجیٹل پرنٹ شدہ کپڑوں کیلئے مشہور ہے۔
اے آر وورا کمپنی: یہ اسٹور بیڈ، تکیے، ڈیزائنر کمبل، بیڈ شیٹ وغیرہ کا تھوک فراہم کنندہ ہے۔
ہائی فیشن: ہائی فیشن میں ڈیزائنر کرتیاں، پرنٹ شدہ کرتیاں، سوتی کرتیاں، سلوار قمیص وغیرہ کی وسیع اقسام مل جائیں گی۔
خریداری کے ساتھ ساتھ یہاں لذت کام ودہن کے بھی متعددمراکز ہیںجہاںآپ ضرور جانا چاہیں گے۔
مونجینس: یہ کیک کی بہترین دکانوں میں سے ایک ہے جو معیاری کیک، پیسٹری، پیٹس اور بہت کچھ پیش کرتی ہے۔ یہاںسے آپ گھر کیلئے بھی خرید سکتے ہیں۔
 
 
بھگت تاراچند: سستے اور اچھے لنچ اور ڈنر کیلئے بھگت تاراچند بہترین متبادل ہوسکتا ہے۔
گیتا بھون: یہ ریستوراں ویج ڈشیں پیش کرتا ہے۔ صبح سے شام تک یہاں بھیڑ رہتی ہے۔
کلاسک چائنیز ریسٹورنٹ: اگر آپ چینی کھانوں کے پرستار ہیں تو، کلاسک چائنیز ریسٹورنٹ بہترین جگہ ہے۔ قیمتیں مناسب ہیں۔ بادشاہ: یہ جگہ سینڈوچ، برگر، فالودہ اور دیگرناشتوںکیلئے مشہور ہے۔یہاںمناسب قیمت پر بہترین ناشتہ مل سکتا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK