Inquilab Logo

سیرینا ڈھابے نے نئی ڈشیز کے تجربات کئے ہیں 

Updated: November 03, 2023, 10:15 AM IST | Hamza Fazal Islahi | Mumbai

تلوجہ کے ایک پرفضا مقام پر واقع یہ ڈھابہ پہاڑوں کے دامن میں ہے،کشادہ ہے، فیملی اور دوستوں کے گروپ کیلئے مناسب ہے

Serena Dhaba is decorated in this style. Photo: INN
سیرینا ڈھابے کو کچھ اس انداز سے سجا یاگیا ہے۔ تصویر:آئی این این

یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
بکرا ڈولی،مندی رائس ، گھی کی امرتی ، بنجارہ کباب ،چکن پہاڑی کباب، چکن ملائی کباب، ویج  کی خاص ڈشیں ، پومفرٹ ڈرائی ، چکن سیرینا 
پتہ:گٹ نمبر ۴۱؍ پلاٹ نمبر۹؍ اور ۱۰،ممبر ا پنویل روڈ ،ادی ولی ولیج پنویل ، نوی ممبئی ۔۴۱۰۲۰۸ 
ڈھابہ کھلنےکے اوقات: دوپہر۱۲؍بجے سے  دیررات تک 
فون نمبر : 9028789900

سرینا ڈھابہ تلوجہ کے ایک پرفضا مقام پر ہے، پہاڑوں کے دامن میں ہے،کشادہ ہے۔ اتنا کھلا کھلا سا ہے کہ کھانے کے ساتھ ساتھ  تازہ ہوا کے جھونکے بھی کھاتے رہئے۔ پکوان میں تجربات کئے گئے ہیں۔ ڈھابے کے روایتی پکوانوں کے ساتھ  ساتھ عربی، ترکی  اور دیگر ممالک کے پکوان بھی دستیاب ہیں۔ نان ویج،ویج اور سی فوڈ کے لذیذ پکوان کی فہرست طویل ہے۔ سیرینا کو سجانےسنوارنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی ہے۔ جاذب نظر منڈئی پر قمقمے جھلملاتے رہتے ہیں۔ڈھابے کے ہر حصے میں چہل پہل رہتی ہے۔  ڈھابے سے وابستہ محمد عادل اصلاحی بی ایس سی بتاتے ہیں،’’جب بھی آئیے فر صت سے آئیے،وقت نکال کر آئیے، کھانے کے بعد کھلے آسمان کے نیچے بیٹھئے،گپ شپ کیجئے،بھرپور انجوائے کیجئے۔ بچوں سے لے کر بڑوں تک کی دلچسپی کا خیال رکھا گیا ہے۔جب بھی آئیں گے، پارکنگ ملے گی،اے سی روم بھی ہے، وہاں بھی بیٹھ سکتے ہیں، فیملی سیکشن  الگ ہے مردوں کے لئے الگ سے انتظام ہے۔ بچوں کے لئے پلے گراؤنڈ ہے اور کھلےآسمان کے نیچے دسترخوان سجانے کی سہولت ہے۔‘‘
وہ مزید بتاتے ہیں،’’ ہمارے ہاں ڈھابے کے تمام روایتی پکوان ہیں۔ ہم نے کچھ تجربات بھی کئے ہیں۔ مثلا سرینا ڈھابے کی سب سے خاص ڈش بکرا ڈولی ہے۔ اسے مکمل بکرے کو تندور میں ڈال کر بنایا جاتا ہے، اس کیلئے علاحدہ تندور ہے۔ بکرا ڈولی میں سب سے پہلے بکرے کی ڈرائی کلیجی  پیش کی جاتی ہے،پھر اسے بھون کر پیش کیا جاتا ہے۔ اس تندوری کو رائس کے ساتھ بھی دیا جاتا ہے۔یہ عربی طرز کا پکوان ہے۔ اس کے علاوہ چکن کے تین چار پکوان ہیں۔ لحم مندی رائس  ہے۔ سی فوڈ ہیں ، مچھلیاں بھی بھون کر پیش کی جاتی ہیں۔‘‘
وہ مزید کہتے ہیں،’’یہ ڈھابہ فیملیز اور ان کیلئے خاص طور سے  ہے جو ہفتے عشرے میں گروپ کی شکل میں نکلتے ہیں۔ گروپ کی شکل میں آئیں گے تو زیادہ مزہ آئےگا۔ ڈھابہ کھلے میں بنا ہے۔ قریب ایک لاکھ اسکوائر فٹ میں ہے۔ جگہ کی کمی نہیں ہے،کھانا کھا کر گھٹنوں بیٹھ سکتے ہیں، گھوم پھر سکتےہیں۔‘‘

eating out Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK