Inquilab Logo Happiest Places to Work

سن آف سردار ۲: بغیر سر اور پیر کی کامیڈی پر مشتمل ایک اور فلم

Updated: August 02, 2025, 12:00 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai

اجے دیوگن سیکوئل فلموں کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے ایک اور فلم کا دوسرا حصہ لے کر حاضر ہوئے ہیںجس میں نام کے علاوہ کوئی ربط نہیں.

Ajay Devgn and others can be seen in a scene from the film `Son of Sardar 2`. Photo: INN
فلم’سن آف سردار۲‘ کے ایک منظرمیںاجے دیوگن اور دیگرکودیکھاجاسکتاہے۔ تصویر: آئی این این

سن آف سردار ۲ (Son of Sardaar 2)
اسٹارکاسٹ:اجے دیوگن، مرنال ٹھاکر، کبرا سیت، روی کشن، چنکی پانڈے،سنجے مشرا،نیرو باجوہ، دیپک ڈوبریال،مکل دیو
ڈائریکٹر :وجے کمار اروڑہ
رائٹر :موہت جین، جگدیپ سدھو
پروڈیوسر:اجے دیوگن، جیوتی دیشپانڈے، این آر پچیسیا
موسیقی:سلیل امروتےlسنیماٹوگرافر:اسیم بجاج
ایڈیٹر:نیناد کھانولکرlآرٹ ڈائریکٹر:گرمیل سنگھ
کاسٹنگ:سنا اندانی، مکیش چھابرا، دیپالی سرین
ریٹنگ:**

 بالی ووڈ میں ان دنوں سیکوئل کا سیزن زوروں پر ہے اور سپر اسٹار اجے دیوگن اس سلسلے میں سب سے آگےہیں۔ وہ حال ہی میں ’ریڈ۲‘ لے کر آچکےہیں۔ اس کے بعد’دے دے پیار دے۲‘، ’دریشیم۳‘،’دھمال۴‘ اور’گول مال۵‘جیسی فلموں کے سیکوئل ہیں۔ دریں اثناء’سن آف سردار۲‘ بھی  ریلیز ہوچکی ہے۔یہ ایک نان برینرہے،یعنی ایک مزاحیہ فلم جسے دماغ بند کر کے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ اجے کی ملٹی اسٹارر فلم ’سن آف سردار‘کا سیکوئل ہےجو۲۰۱۲ءمیں آئی تھی۔ اس کا پچھلی فلم سے کوئی تعلق نہیں سوائے اس کے کہ اجے  دیوگن اپنے اسی کردار یعنی جسی رندھاوا کے نام سے موجود ہیں۔ 
فلم کی کہانی
 کہانی یہ ہے کہ جسی رندھاوا (اجے دیوگن) کی بیوی ڈمپل (نیروباجوہ) لندن میں کام کر رہی ہے، جب کہ وہ پنجاب میں ویزے کا انتظار کر رہاہے۔ ایک دہائی کے بعد بالآخر جسی کو ویزا مل جاتاہے، لیکن جب وہ ڈمپل کے پاس پہنچتا ہے تو اسے پتہ چلتا ہے کہ ڈمپل کسی اورسےمحبت کر رہی ہے اور وہ جسی کو طلاق دینا چاہتی ہے۔اسی دوران، ایک دن جسی پاکستانی نژاد رابعہ (مرنال ٹھاکر) سےٹکرا جاتا ہے، جس کا شوہر دانش (چنکی پانڈے) اس سے دور بھاگ گیاہے۔رابعہ اپنی فیملی جیسی ٹیم مہوش (کبرا سیت)،گل (دیپک ڈوبریال) اور سوتیلی بیٹی صبا (روشنی والیہ) کے ساتھ شادیوں میں بطور ڈانسر اور گلوکار کام کرتی ہیں۔ صبا شہر کے ٹائیکون راجہ سندھو (روی کشن) کے بیٹے گوگی (ساحل مہتا) سے پیار کرتی ہے۔ دونوں شادی کرنا چاہتے ہیں لیکن محب وطن راجہ پاکستانیوں اور رقاصوں دونوں سے نفرت کرتا ہے۔جسی جذباتی بھی ہے۔ وہ خود اپنےگھر کے ٹوٹنے کا شکار ہے۔وہ صبا کا گھر بچانے کیلئے اس کافوجی  سردارباپ ہونے کاڈرامہ کرتا ہے۔ لیکن اس کے جھوٹ اور ڈرامے سے کیا فساد ہوتا ہے؟ یہ آپ کو فلم دیکھنے کے بعد معلوم ہوگا۔
ہدایت  کاری
 یہ دراصل ’سن آف سردار‘فرنچائز ہےجو ایک مخصوص قسم کی کامیڈی پر مشتمل ہے جسے دیکھنے کیلئے دماغ کا استعمال ممنوع ہے۔ جگدیپ سنگھ سندھو اور موہت جین کی کہانی کا بنیادی پلاٹ ٹھیک ہے، جس میںحالات پر مبنی کامیڈی کی اچھی گنجائش تھی، لیکن اسکرین پلےاتنا خام ہے کہ فلم دیکھتے ہوئے کئی بار آپ کو محسوس ہوگا کہ یہ کیا ہو رہا ہے؟ مطلب،بغیر سر پیر کےکچھ توہو رہا ہے؟
 ہدایت کار وجے کمار اروڑہ کی فلم آپ کو ٹکڑوں میں ہنساتی ہے، جب کہ بے ہودہ باپ اور بہاری ممی، پنجابی ممی، انگلش ممی کے بارے میں بیہودہ لطیفے اور افیون کے لیے قبرستان سے پوست کے پھول چرانے جیسے ٹریکس عجیب لگتے ہیں۔ کچھ سوالات جواب طلب رہ گئے ہیں، جیسے کہ ابتدائی منظر میں جسی کے جڑواں بچے ہیں، لیکن بعد میں ان کے ساتھ کیا ہوتا ہے، کچھ معلوم نہیں۔ اسی طرح فلم میں باصلاحیت اداکاروں کی فوج تھی لیکن ان کے کرداروں کو بڑھنے کا موقع نہیں دیا گیا۔ سنجے مشرا کا ٹریک ہو یا کبرا سیت کا، یا پھر چنکی پانڈے کا کردار، یہ سب مجبور نظر آتے ہیں۔
اداکاری
 اداکاری کی بات کریں تو اجے دیوگن کا کام عامیانہ ہے۔ اپنے اسٹارڈم کے علاوہ وہ فلم میں کوئی نئی چیز شامل نہیں کرتے۔ مرنال ٹھاکر، روی کشن، دیپک ڈوبریال جیسے اداکار ان پر چھائے ہوئے ہیں۔ مرنال کے ساتھ اس کی کیمسٹری بھی کام نہیں کرتی۔ فلم میں مرنل کو بہت اہم کردار ملا ہے اور انہوں نے اچھی اداکاری کی ہے۔
 روی کشن اداکاری کے معاملے میں اداکاروں کی اس پوری فوج پر چھائے رہتےہیں۔ وہ حقیقی زندگی میں اتر پردیش سے ہیں۔ فلم میںان کا اصل ایک بہاری سردار ہے اور اس کردار میں انہوں نے بہت اچھا کام کیا ہے۔ ان کے تاثرات اور مزاحیہ ٹائمنگ بہت عمدہ ہے۔ باقی سپورٹنگ کاسٹ جیسے چنکی پانڈے، کبرا سیت، ڈولی اہلووالیا، نیرو باجوہ کے پاس بہت کچھ نہیں تھا۔
نتیجہ
 اگر آپ بغیر سوچے سمجھے کامیڈی دیکھنا چاہتے ہیں اور اجے دیوگن کے مداح ہیں تو آپ ’سن آف سردار۲‘ دیکھ سکتے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK