تھانےممبئی سے قریب ایک مصروف شہر ہے جو جھیلوں اورپارکوں کیلئے جانا جا تا ہےجہاں پرسکون لمحات گزارے جاسکتے ہیں۔
EPAPER
Updated: September 11, 2025, 10:27 AM IST | Inquilab Desk | Mumbai
تھانےممبئی سے قریب ایک مصروف شہر ہے جو جھیلوں اورپارکوں کیلئے جانا جا تا ہےجہاں پرسکون لمحات گزارے جاسکتے ہیں۔
تھانے ممبئی کے قریب ایک مصروف شہر ہے۔ یہاں خوبصورتی کا خزانہ ہے۔ یہ شہر اپنی جھیلوں اورپارکوںکے لئے جانا جاتا ہے تھانے فطرت اور جدید پرکشش مقامات کا امتزاج پیش کرتا ہے۔ چاہے آپ فطرت سے محبت کرنے والے ہوں یا تاریخ کے دلدادہ ہوں، یا محض ایک پرسکون مقام کی تلاش میں ہوں، تھانے میں ہر ایک کے لئے کچھ نہ کچھ ہے۔ آئیے تھانے میں گھومنے سے متعلق بہترین مقامات پر ایک نظر ڈالیں جہاں آپ شہر کی بھا گ دوڑ سے تھوڑا وقت نکال کر خاندان کے ساتھ پہنچ سکتےہیں۔
ایلوس بٹر فلائی گارڈن
تھانے میں واقع ایلوس بٹر فلائی گارڈن فطرت سے محبت کرنے والوں کے لئے ایک جنت ہے۔ رنگ برنگی تتلیوں کا مسکن ہے۔ یہ گارڈن سیاحوں کو پرسکون ماحول سےفراہم کرتا ہے۔ ساتھ ہی تتلیوں کے بارے میں زیادہ سے زیادہ جاننے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ یہ پرسکون جگہ خاندانوں اور فوٹوگرافروں کیلئے بہترین ہے۔ ایلوس بٹر فلائی گارڈن تھانے کے قلب میں واقع ہے اور شہر کے اہم ٹرانسپورٹ مراکز سے آسانی سے اس تک پہنچا جا سکتا ہے۔ایلوس بٹر فلائی گارڈن کے لئے داخلہ فیس۵۰؍ روپے فی شخص ہے۔ یہ گارڈن روزانہ صبح۹؍بجے سے شام۶؍ بجے تک کھلا رہتا ہے۔
سرگم واٹر پارک
سرگم واٹر پارک گھومنے کے لئے ایک بہترین جگہ ہے۔ اس میں مختلف قسم کی واٹر سلائیڈ، پول اور خاندان کے لئے پرکشش مقامات ہیں جو بچوں یا دوستوں کے ساتھ ایک دن کے لئے بہترین ہے۔سرگم واٹر پارک مشرقی تھانے میں واقع ہے جو شہر کے تمام بڑے مقامات سے سڑک کے ذریعے آسانی سے قابل رسائی ہے۔سرگم واٹر پارک کے لئے داخلہ فیس۴۰۰؍ فی شخص ہے۔پارک روزانہ صبح۶؍ بجے سے شام۶؍ بجے تک کھلا رہتا ہے۔
اپون جھیل
تھانے کی سب سے مشہور جھیلوں میں سے ایک اپون جھیل شہر کی ہلچل کے درمیان ایک پرسکون مقام ہے۔ جھیل کے آس پاس کی قدرتی خوبصورتی اسے شام کی سیر اوریادن بھر آرام کے لئے بہترین جگہ بناتی ہے۔اپون جھیل یور ہلس کے قریب واقع ہے جو خوبصورت نظارے اور پر سکون ماحول پیش کرتی ہے۔اپون جھیل کی مفت سیر کرسکتےہیں ۔ فطری حسن اسے مقامی افراد اور سیاحوں کے لئے ایک مقبول مقام بناتا ہے۔اپون جھیل سیاحوں کے لئے۲۴؍ گھنٹے قابل رسائی ہے لیکن حفاظت کے لحاظ سے اور دلکش نظاروں کیلئے دن کی روشنی کے اوقات میں جانا زیادہ مناسب ہے۔
تانسا جھیل
تانسا جھیل فطرت سے محبت کرنے والوں کے لئے ایک بہترین جگہ ہے۔ جھیل کے آس پاس کا علاقہ سرسبز و شاداب ہے اور جنگلی حیات کے لئے جانا جاتا ہےجو ٹریکنگ اور پکنک کے بہترین مواقع پیش کرتا ہے۔تانسا جھیل تھانے سے۶۰؍ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور اس تک سڑک کے ذریعے پہنچا جاسکتا ہے۔تانسا جھیل کی سیر کیلئے کوئی داخلہ فیس نہیں ہے۔کسی بھی وقت جھیل کا دورہ کیا جا سکتا ہے لیکن صبح سویرے اور دیر رات پرسکون ماحول سے لطف اندوز ہونے کا بہترین وقت ہے۔
مسندا جھیل
مسندا جھیل جسے ’پالی تالاب‘ بھی کہا جاتا ہے۔ تھانے کی ایک اور مشہور جھیل ہے۔ سیاح قریبی فوڈ اسٹالز سے ناشتے سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ یہ کشتی رانی اور شام کی سیر کیلئے بہترین جگہ ہے۔ یہاں فیملی کے ساتھ سیر کیلئے جاسکتےہیں۔ پالی تالاب تھانے کے مرکزمیں واقع ہے شہر کے مختلف حصوں سے آسانی سے قابل رسائی ہے۔ یہاں کا دورہ کرنے کے لئے کوئی داخلہ فیس نہیں ہے لیکن کشتی کی سواری کیلئے فیس ادا کرنی ہوگی۔یہ جھیل دن بھر عوام کے لئے کھلی رہتی ہے، شام کا وقت خاص طور پر گھومنے کا مقبول وقت ہے۔