Inquilab Logo Happiest Places to Work

نیہا دھوپیا اور انگد بیدی کے شو’’ڈبل ڈیٹ‘‘میں اپارشکتی کھرانہ کا بڑا انکشاف

Updated: June 11, 2026, 2:02 PM IST | Mumbai

اداکار اپارشکتی کھرانہ نے حال ہی میں نیہا دھوپیا اور انگد بیدی کے چیٹ شو ’’ڈبل ڈیٹ‘‘ میں اپنی اہلیہ آکرتی کھرانہ کے ساتھ شرکت کی۔

Double Date.Photo:INN
ڈبل ڈیٹ۔ تصویر:آئی این این

اداکار اپارشکتی کھرانہ نے حال ہی میں نیہا دھوپیا اور انگد بیدی کے چیٹ شو ’’ڈبل ڈیٹ‘‘ میں اپنی اہلیہ آکرتی کھرانہ کے ساتھ شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی زندگی اور کریئر سے متعلق کئی دل کو چھو لینے والے انکشافات کیے۔ یہ خصوصی اور جذباتی ایپی سوڈ ہر جمعرات نیہا کے یوٹیوب چینل پر نشر ہوتا ہے۔
گفتگو کے دوران اپارشکتی نے انڈسٹری میں اپنے ابتدائی جدوجہد کے دنوں، اپنے منفرد سفر اور اداکاری کے علاوہ اپنے خوابوں کے بارے میں کھل کر بات کی۔ ایک کامیاب اداکار بننے سے پہلے، اپارشکتی ممبئی میں بطور اسٹائلسٹ کام کرتے تھے اور انڈسٹری میں اپنی شناخت بنانے کی کوشش کر رہے تھے۔
ان دنوں کو یاد کرتے ہوئے اپارشکتی نے کہا’’ایک وقت ایسا تھا جب میں سوچتا تھا کہ میرے لیے بمبئی منتقل ہونے کا بہترین طریقہ کیا ہو سکتا ہے۔ ایک مرحلہ ایسا بھی آیا جب میں ممبئی میں بطور اسٹائلسٹ کام کرتا تھا۔ میں کچھ میزبانوں (ہوسٹس) کو اسٹائل کیا کرتا تھا جو ایک بڑے ٹی وی چینل پر بالی ووڈ شوز کی میزبانی کرتے تھے۔ آہستہ آہستہ میں وہ سب چھوڑ دوں گا جو آج کل کر رہا ہوں۔ میری بہت خواہش ہے کہ اگلے ۱۰؍ سے ۱۲؍ سال بعد میں درزی کا کام سیکھوں، یعنی کپڑا کاٹنا اور سلائی کرنا سیکھوں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:انسانی سرگرمیوں کے سبب سمندر کی سطح میں ایک دہائی میں دگنا اضافہ: رپورٹ


اپارشکتی نے شادی سے پہلے انڈسٹری میں کام حاصل کرنے کی جدوجہد کو بھی یاد کیا اور بتایا کہ شادی کے بعد اچانک سب کچھ بدل گیا۔ انہوں نے کہا’’جب میں ریڈیو میں کام کر رہا تھا، یا دہلی ہائی کورٹ میں، یا شادی سے پہلے جو بھی چھوٹے موٹے کام کرتا تھا، اس دوران میں ڈائریکٹرز، کاسٹنگ ڈائریکٹرز، پروڈکشن ہاؤسز اور ٹی وی چینلز کو پیغامات اور ای میلز بھیجا کرتا تھا۔ کسی نے ایک بار بھی جواب نہیں دیا۔ لیکن جس دن میری شادی ہوئی، اسی دن مجھے تین سال پرانے پیغامات کے جوابات آنا شروع ہو گئے کہ وہ اب ایک ہوسٹ تلاش کر رہے ہیں اور کیا میں آ کر ان کے ساتھ کام کر سکتا ہوں۔ میں پہلے ’لیڈی لک‘ جیسی چیزوں پر بالکل یقین نہیں کرتا تھا، لیکن تب مجھے لگا کہ شاید ایسی کوئی چیز واقعی ہوتی ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:فلم میں چھیڑ چھاڑ کو محبت سمجھا جاتا تھا، آج ایسا کرنے والا جیل پہنچ جائے گا: مدھو

یہ ایپی سوڈ اس وقت مزید جذباتی ہو گیا جب اپارشکتی نے اپنے آنجہانی والد کو یاد کرتے ہوئے چندی گڑھ سے وابستہ یادیں شیئر کیں۔ انگد بیدی اور اپارشکتی نے اپنے اپنے والد کے تعلقات اور ان سے جڑی کئی ذاتی یادوں کا ذکر کیا، جس نے اس گفتگو کو نہایت خاص اور جذباتی بنا دیا۔اپنی سادگی، ہمہ جہت صلاحیتوں اور زمین سے جڑی شخصیت کے لیے مشہور اپارشکتی کھرانہ کی ان سچی باتوں اور جذباتی واقعات نے ناظرین کو ان کی حقیقی شخصیت کی ایک خوبصورت جھلک دکھائی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK