Inquilab Logo Happiest Places to Work

فلم ’’الفا‘‘ ایک بہترین، اسٹائلش ایکشن فلم اور تفریحی مسالہ انٹرٹینر ہے: بوبی دیول

Updated: June 04, 2026, 12:03 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ اداکار بوبی دیول نے اپنی آنے والی فلم’’الفا‘‘ کو ایک اسٹائلش، ہائی انرجی اور بھرپور مسالہ انٹرٹینر بتاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فلم سنیما گھروں میں ناظرین کو زبردست سنسنی اور تفریح کا تجربہ فراہم کرے گی۔

Bobby Deol.Photo:INN
بوبی دیول۔ تصویر:آئی این این

بالی ووڈ اداکار بوبی دیول نے اپنی آنے والی فلم’’الفا‘‘ کو ایک اسٹائلش، ہائی انرجی اور بھرپور مسالہ انٹرٹینر بتاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فلم سنیما گھروں میں ناظرین کو زبردست سنسنی اور تفریح کا تجربہ فراہم کرے گی۔ یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی اس فلم میں عالیہ بھٹ اور شروری مرکزی کرداروں میں ہیں۔ فلم میں اہم کردار ادا کر رہے بوبی دیول نے کہا کہ’’الفا‘‘ کو بالکل صاف و واضح سوچ کے ساتھ بنایا گیا ہے اور اس کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ یہ شروع سے آخر تک ناظرین کو اپنے ساتھ باندھے رکھتی ہے۔
بوبی دیول نے کہاکہ ’’مجھے اس فلم کی سب سے اچھی بات یہ لگی کہ اسے اچھی طرح معلوم ہے کہ یہ کیا بننا چاہتی ہے۔ ایک ایسی فلم جو سنیما گھروں میں ناظرین کو ایک مزیدار اور سنسنی خیز تجربہ دے۔ میں ہر روز شوٹنگ پر جانے کے لیے پرجوش رہتا تھا کیونکہ سیٹ پر ہمیشہ کچھ نہ کچھ دلچسپ اور نیا ہوتا تھا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ فلم کے سیٹ پر موجود مثبت اور دوستانہ ماحول نے اس پورے تجربے کو یادگار بنا دیا۔ اداکاراؤں اور تکنیکی ٹیم کے درمیان قریبی تال میل اور اپنائیت نے شوٹنگ کو بہت خاص بنا دیا۔

یہ بھی پڑھئے:عامرخان کی تیسری شادی پر سُچتراکا ردِعمل: دوبارہ محبت کرنا ایک خوبصورت احساس ہے


ڈائریکٹر شیو روائل کی تعریف کرتے ہوئے بوبی دیول نے کہا کہ ان کے ساتھ کام کرنا ایک متاثر کن تجربہ تھا۔ انہوں نے کہا’’ایک اداکار کے طور پر ایسے ڈائریکٹر کے ساتھ کام کرنا بہت اچھا لگتا ہے، جسے اپنے وژن اور اس دنیا کے بارے میں پوری وضاحت ہو جسے وہ پردے پر دکھانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کچھ ایسا بنایا ہے جو بالکل تازہ اور الگ محسوس ہوتا ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:امریکی ہاؤس نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرارداد منظور کرلی


بوبی دیول نے عالیہ بھٹ اور شروری کی لگن کی بھی تعریف کی اور کہا کہ دونوں اداکاراؤں نے اپنے کرداروں کے لیے زبردست محنت اور توانائی دکھائی ہے، جس سے فلم مزید جاندار بن گئی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ناظرین الفا کو بھرپور پیار دیں گے اور سنیما گھروں میں اس کا لطف اٹھائیں گے۔ یش راج فلمز کے بینر تلے بنی اور شیو روائل کی ہدایت کاری میں تیار ہونے والی فلم الفا ۳؍ جولائی ۲۰۲۶ء کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK