• Fri, 11 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

جے ڈی وینس کی تقریر کے دوران احتجاج، میکسیکو اور فلسطین کا پرچم لہرایا گیا

Updated: September 11, 2026, 11:02 AM IST | Washington

امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس کی اہم تقریر کے دوران ایک شخص نے میکسیکو اور فلسطین کے پرچم لہرا کر احتجاج کیا، جس پر وینس نے تقریر روک کر اسے براہِ راست مخاطب کیا۔ وینس کے سخت جملے پر شرکاء نے تالیاں اور نعرے لگائے، جبکہ سیکوریٹی اہلکاروں نے اس شخص کو ہال سے باہر نکال دیا۔

File photo of JD Vance.
جے ڈی وینس کی فائل فوٹو۔

امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس کے ایک اہم خطاب کے دوران اس وقت مختصر طور پر بدنظمی پیدا ہوگئی جب مرکزی ہال میں موجود ایک مظاہرہ کرنے والے شخص نے میکسیکو اور فلسطین کے پرچم نکال کر لہرانا شروع کر دیا۔ اس واقعے پر اسٹیج سے فوری اور سخت ردِعمل سامنے آیا۔  یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وینس پرائم ٹائم خطاب کر رہے تھے، جس میں انہوں نے سرحدی سیکوریٹی اور خارجہ پالیسی میں ہم آہنگی پر زور دیا۔ مظاہرہ کرنے والے شخص نے خطاب کے دوران اپنی نشست سے کھڑے ہو کر دونوں غیر ملکی پرچم بلند کیا اور پوڈیم کی جانب نعرے لگانا شروع کر دیا۔ اچانک ہونے والی اس رکاوٹ پر آس پاس موجود شرکاء نے شدید ردِعمل ظاہر کیا، جبکہ مندوبین نے مظاہرہ کرنے والے کے خلاف ہوٹنگ کی اور اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کیا، جس کے باعث کنونشن کی کارروائی لمحاتی طور پر رک گئی۔

 وینس نے اپنی تیار شدہ تقریر روک کر براہِ راست اس شیخص سے مخاطب ہوتے ہوئے اسٹیج سے اس شخص کی جانب اشارہ کیا اور کہا، ’’اچھا، میرے دوست، اگر آپ کو میکسیکو سے اتنی محبت ہے تو اپنا بستر اٹھائیں اور وہاں چلے جائیں۔‘‘   اس جملے پر مندوبین کی جانب سے زبردست تالیاں، نعرے اور جوش و خروش دیکھنے میں آیا۔ اس کے فوراً بعد سیکوریٹی اہلکاروں نے مداخلت کی۔ مقام پر موجود سیکوریٹی افسران تیزی سے راستے میں پہنچے، مظاہرہ کرنے والے شخص کو قابو کیا اور اسے ہال سے باہر لے گئے۔ واقعے کے دوران کسی پرتشدد تصادم کی اطلاع نہیں ملی۔ یہ واقعہ سیاسی کنونشنز میں امیگریشن سے متعلق بیان بازی اور بین الاقوامی پالیسی کے معاملات پر جاری کشیدگی کی عکاسی کرتا ہے۔ ملک بھر میں مختلف سیاسی اجتماعات کے باہر فلسطینی پرچموں کے ساتھ مظاہرے دیکھنے میں آتے رہے ہیں، تاہم بند سیاسی کنونشنز کے اندر اس طرح کی رکاوٹوں کو عموماً مقام کی سیکوریٹی سختی سے کنٹرول کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: حکومت ہند کے حکم کے باوجود میٹا بچوں کیساتھ زیادتی والے اشتہار چلا رہا ہے: رپورٹ

سیکوریٹی اہلکاروں کی جانب سے صورتحال سنبھالنے اور راستہ صاف کرنے کے بعد وینس نے دوبارہ مائیک سنبھالا۔ انہوں نے سکیورٹی عملے کا فوری کارروائی پر شکریہ ادا کیا اور اس کے بعد اپنی تقریر وہیں سے دوبارہ شروع کر دی جہاں سے وہ رکے تھے۔ پارٹی حکام نے فوری طور پر گرفتار یا باہر نکالے گئے شخص کی شناخت ظاہر کرنے سے انکار کیا۔ یہ بھی واضح نہیں کیا گیا کہ آیا اس واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کوئی باضابطہ مقدمہ یا کارروائی درج کی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK