روپالی نے ایونٹ شوٹ کے دوران کہا کہ میں نے کچھ دن پہلے ایک میٹ گالا والی پوسٹ ڈالی تھی۔ مجھے بہت مزا آ رہا تھا۔
EPAPER
Updated: May 28, 2026, 11:00 AM IST | Mumbai
روپالی نے ایونٹ شوٹ کے دوران کہا کہ میں نے کچھ دن پہلے ایک میٹ گالا والی پوسٹ ڈالی تھی۔ مجھے بہت مزا آ رہا تھا۔
اسٹار پلس کے فیشن اسپیشل فیشن کے رنگ، رشتوں کے سنگ کے تعلق سے پہلے سے ہی کافی چرچہ ہو رہی ہے۔ چینل اس ایونٹ کو ٹیلی ویژن کا اپنا میٹ گالا بنانے کی تیاری میں ہے۔ یکم جون کو شام ۷؍ بجے ٹیلی کاسٹ ہونے والا یہ اسپیشل ایونٹ فیشن، انٹرٹینمنٹ اور دلچسپ لمحوں سے بھرپور ہونے والا ہے، جہاں پورا اسٹار پریوار ایک ساتھ نظر آئے گا۔
اس خاص ایونٹ کے تعلق سے ناظرین میں زبردست ایکسائٹمنٹ دیکھنے کو مل رہی ہے کیونکہ اس بار ٹی وی ستارے اپنے آن اسکرین کرداروں سے بالکل الگ انداز میں دکھائی دیں گے۔ روزانہ کے سمپل لکس سے ہٹ کر کئی ایکٹرز اسٹیٹ انسپائرڈ آؤٹ فٹس میں ریمپ واک کرتے نظر آئیں گے، جو ہندوستان کی ثقافتی تنوع کو سیلیبریٹ کریں گے۔ پریم اور راہی گجراتی لک میں گجرات کو ریپریزنٹ کریں گے، سائیلی اور سچن مہاراشٹر کی جھلک دکھائیں گے۔ ارمان اور ابھیرا راجستھان کی رنگین ثقافت کو پیش کریں گے۔ شروتی اور شبیر مدھیہ پردیش کو ریپریزنٹ کریں گے، وہیں انگد اور ورندا بھی گجراتی انسپائرڈ آؤٹ فٹس میں نظر آئیں گے۔
یہ بھی پڑھئے:ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ گھریلو بجٹ کو بری طرح متاثر کررہا ہے: ورلڈ پینل کی رپورٹ
اس پورے ایونٹ میں جس بات نے سب سے زیادہ لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی، وہ ہے روپالی گانگولی کا بالکل الگ اور گلیمرس انداز۔ اپنے آئیکونک کردار انوپما سے ہٹ کر نئے لک میں نظر آنے کے بارے میں روپالی نے ایونٹ شوٹ کے دوران کہا کہ میں نے کچھ دن پہلے ایک میٹ گالا والی پوسٹ ڈالی تھی۔ مجھے بہت مزا آ رہا تھا جب فینس اپنے کاسٹیومز کو میٹ گالا لکس میں بدل رہے تھے۔ اسی سے اسٹار پلس والوں کو بھی یہ آئیڈیا آیا۔ اور سچ کہوں تو مجھے بھی بہت مزا آ رہا ہے کیونکہ ایسے کپڑے پہننے کا موقع کہاں ملتا ہے۔ انوپما تو ہمیشہ کاٹن کی ساڑی میں ہی گھومتی ہے، تو یہاں کچھ الگ کرنے کا موقع مل رہا ہے۔ تو پہلی جون کو ہمارا یہ اسٹار پلس اسپیشل ضرور دیکھیے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:ای ڈی نے کیرالا کے سابق وزیر اعلیٰ کے ۲۴۲؍ بینک کھاتوں کو فریزکیا
ایونٹ کے بیہائنڈ دی سینز ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور فینس اپنے پسندیدہ ستاروں کے نئے لکس کے تعلق سے لگاتار چرچہ کر رہے ہیں۔ اتنا یقینی مانا جا رہا ہے کہ فیشن کے رنگ، رشتوں کے سنگ اس سیزن کے سب سے زیادہ سرخیوں میں رہنے والے ٹیلی ویژن ایونٹس میں سے ایک بننے والا ہے۔ فیشن کے رنگ، رشتوں کے سنگ ، یکم جون کو شام سات بجے، صرف اسٹار پلس پر ٹیلی کاسٹ ہوگا۔