انڈین کوسٹ گارڈ میں ناوِک (سیلر) کی بھرتی۔۲۶۰؍اسامیاں۔ بارہویں سائنس کامیاب امیدوار درخواست دےسکتے ہیں۔
EPAPER
Updated: February 20, 2024, 12:11 PM IST | Salim Alwar | Mumbai
انڈین کوسٹ گارڈ میں ناوِک (سیلر) کی بھرتی۔۲۶۰؍اسامیاں۔ بارہویں سائنس کامیاب امیدوار درخواست دےسکتے ہیں۔
ملک کے سمندری سرحدوں کی حفاظت اور پڑوسی ملکوں سے اسمگلنگ اور نشیلی اشیاء کی روک تھام کے لئے یکم فروری ۱۹۷۷ کو محض دو بڑے جہازوں اور چار پیٹرول بوٹس کے ساتھ انڈین کوسٹ گارڈ کی بنیاد رکھی گئی تھی اور ۱۸؍اگست ۱۹۷۸ءکو کوسٹ گارڈ ایکٹ کے تحت پارلیمنٹ میں ان کی ذمہ داریاں طے کی گئی تھیں۔ آج انڈین کوسٹ گارڈ کی جدید ٹیکنالوجی سے لیس اپنی چھوٹی بڑی بوٹس ہیں جو چوبیسوں گھنٹے ملک کی سمندری سرحدوں کی حفاظت کررہی ہیں۔ اس وقت تقریباً ۱۴؍ہزار افراد مختلف عہدوں پر انڈین کوسٹ گارڈ سے جڑے ہیں۔
موقع کیا ہے؟
انڈین کوسٹ گارڈ نے ۲۶۰ ناوِک (سیلرس) کی بھرتی کے لئے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ بھرتی کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
اسامیوں کی زون/ریجن وائز تفصیلات
کل اسامیاں: ۲۶۰؍ اسامیاں
اسامیوں کی ژون ؍ریجن وائز تفصیلات:
نارتھ ژون: ۷۹؍اسامیاں
ویسٹ ژون: ۶۶؍اسامیاں
نارتھ ایسٹ: ۶۸؍اسامیاں
ایسٹ: ۳۴؍اسامیاں
نارتھ ویسٹ: ۱۲؍اسامیاں
انڈومان اینڈ نکوبار: ۳؍اسامیاں
ضروری تعلیمی لیاقت
میتھس اور فزکس مضامین کے ساتھ بارہویں کامیاب امیدوار درخواست دےسکتے ہیں یعنی بارہویں سائنس کامیاب امیدواروں کے لئے یہ موقع ہے۔
عمر کی حد
۱۸؍سے ۲۲؍سال کے امیدوار درخواست دےسکتے ہیں۔ یعنی درخواست گزار کی تاریخ پیدائش یکم ستمبر ۲۰۰۲ تا ۳۱؍اگست ۲۰۰۶ء کے درمیان ہو۔ عمر کی اوپری حد میں اوبی سی امیدواروںکو ۳؍ سال اور ایس ٹی ایس سی امیدواروںکو ۵؍ سال کی رعایت ہوگی۔
بھرتی کا طریقۂ کار
بھرتی کمپیوٹر بیسٹ ٹیسٹ کے ذریعے ہوگی۔ جو امیدوار اس ٹیسٹ میں کامیاب (پاس) ہوں گے ان کی اسناد کی تصدیق(جانچ) ہوگی۔ کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹ کے دو سیکشن(حصہ) ہوں گے۔ اس میں میتھس، سائنس ، انگریزی اورریزننگ کے سوالات ہوںگے۔ تفصیلات نوٹیفکیشن میں درج ہیں۔ دوسرے مرحلہ پر امیدواروں کا فزیکل فٹنیس ٹیسٹ ہوگا۔
فزیکل اسٹینڈرڈ
اونچائی کم از کم ۱۵۷؍سینٹی میٹر ہو۔ سینہ نارمل ہو جو مزید ۵؍ سینٹی میٹر پھول سکے۔ وزن اونچائی کے مطابق اور قوت سماعت نارمل ہو۔ بدن پر کوئی ٹیٹو نہ ہو۔
پری انرولمنٹ میڈیکل ٹیسٹاس کیلئے منتخب امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائےگی۔
درخواست فارم بھرنے کا طریقہ
درخواست صرف اور صرف آن لائن ہی دی جاسکتی ہے۔ لہٰذا امیدواروں کے پاس اپنا ای میل آئی ڈی اور موبائل نمبر ہونا لازمی ہے۔
٭درخواست کیلئے ویب سائٹ لنک:
https://joinindiancoatguard.cdac.in/cgept
nاب کوسٹ گارڈ انرولڈ پرسنل ٹیسٹ CGEPT-02/2024 پر جائیں۔ نوٹیفکیشن کا مطالعہ کریں اور اگر وہ اہل ہیں تو فارم پُر کریں۔
nآن لائن درخواست فارم پُر کرنے کی آخری تاریخ:۲۷؍فروری ۲۰۲۴ ءہے۔
نوٹیفکیشن کی پی ڈی ایف کاپی چاہئے؟
مذکورہ بالا بھرتی کی مکمل تفصیلات اور آن لائن فارم پُر کرنے کیلئے اگر نوٹیفکیشن ’اوپن‘ کرنے میں دقت آرہی ہوتو آپ کالم نگار کے وہاٹس ایپ نمبر 7738642878پر ’آئی سی جی‘ لکھ کر واٹس ایپ کریں۔آپ کو نوٹیفکیشن کی کاپی وہاٹس ایپ کی جائےگی۔
انڈیا میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ میں ایم ایس سی امیدواروں کیلئے ملازمتیں
انڈیا میٹرولوجکل ڈپارٹمنٹ کے صدر دفتر دہلی نے ایک اشتہار01/2024IMDکے ذریعے پروجیکٹ سائنٹسٹII اور پروجیکٹ سائنٹسٹIکی بھرتی کے لئے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔ تفصیلات درج ذیل ہیں:
پوسٹ کوڈ(۱)۔ پروجیکٹ سائنٹسٹII۔۱۰؍اسامیاں-پوسٹ کوڈ(۲):پروجیکٹ سائنٹسٹ II۔ ۵؍ ا سا میا ں
پوسٹ(۳)پروجیکٹ سائنٹسٹII۔۴؍اسامیاں -پوسٹ کوڈ(۴)پروجیکٹ سائنٹسٹII۔۱۵؍اسامیاں
پوسٹ کوڈ(۵) پروجیکٹ سائنٹسٹI۔۴؍اسامیاں -پوسٹ کوڈ(۶) پروجیکٹ سائنٹسٹI۔۵؍اسامیاں
پوسٹ کوڈ(۷) پروجیکٹ سائنٹسٹI۔۸؍اسامیاں -پوسٹ کوڈ(۸)پروجیکٹ سائنٹسٹI۔۱۱؍اسامیاں
تعلیمی لیاقت: ایم ایس سی؍ بی ای؍ بی ٹیک؍ ایم ای؍ ایم ٹیک امیدواروں کو آن لائن درخواست کیلئے مدعو کیا گیا ہے۔
ملازمت کی نوعیت: یہ پروجیکٹ کی بنیاد پر بھرتی ہورہی ہے۔ ابتدا میں ایک سال کے لئے ملازمت پر رکھا جائےگا جسے کارکردگی کی بنیاد پر مزید دوسال کے لئے بڑھایا جاسکتا ہے۔
ماہانہ تنخواہ:۵۶ ؍سے ۶۷؍ہزار روپے ماہانہ تنخواہ ، ہاؤس رینٹ اس کے علاوہ ہوگا۔
درخواست کیسے کرنا ہے؟: بھرتی کی تفصیلات اور آن لائن درخواست فارم کمپنی کی ویب سائٹ https://mausam.imd.gov.in پر جائیں۔
آن لائن درخواست فارم پُر کرنے کی آخری تاریخ: یکم مارچ ۲۰۲۴ ءہے۔