Inquilab Logo Happiest Places to Work

دلہن کا حسن نکھارنے کیلئے چند نسخے

Updated: December 12, 2023, 1:39 PM IST | Odhani Desk | Mumbai

اِن دنوں کئی شادیاں ہو رہی ہیں ۔ دلہن اپنے لُک کی جانب خاص توجہ دیتی ہے۔ یہاں چند کارآمد باتیں بتائی جا رہی ہیں جو اُن کے حسن میں چار چاند لگا دے گا۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

اِن دنوں کئی شادیاں ہو رہی ہیں ۔ دلہن اپنے لُک کی جانب خاص توجہ دیتی ہے۔ یہاں چند کارآمد باتیں بتائی جا رہی ہیں جو اُن کے حسن میں چار چاند لگا دے گا:
بیوٹی ایکسپرٹس کے مطابق شادی سے ۱۵؍ دن پہلے اپنے ہیئر اسٹائل پر دھیان دیں۔ یہ وقت اسکن ٹریٹمنٹ کے لئے بھی اچھا ہے۔ آپ قدرتی اجزاء کا بھی استعمال کرسکتی ہیں۔
اب تو شادی کے دن میں محض ایک ہفتہ رہ گیا ہے اور یہ وقت بے حد قیمتی ہیں۔ آپ کی پلکیں اور بھنویں اگر قدرتی طور پر گھنی نہیں ہیں تو آپ ٹریٹمنٹ لے سکتی ہیں تو یہ وقت اس کام کے لئے مناسب ترین ہے۔
مہندی لگانے کے لئے صبح کا وقت مناسب ہوتا ہے، مہندی لگانے سے بالکل پہلے، ہاتھ پر اسکربنگ نہیں کرنا چاہئے ورنہ مہندی کا رنگ متاثر ہوسکتا ہے۔ اسی دوران اپنے چہرے پر کوئی بہترین ہائیڈریٹنگ پلم ماسک بھی لگائیں ، اس سے آپ کا چہرہ کھل اٹھے گا اور آپ فنکشن کے دوران تازہ دم محسوس کریں گی۔
میک اپ کے ساتھ ہیئر اسٹائل بھی پہلے سے منتخب کرلینا چاہئے تاکہ اگر کوئی تبدیلی مطلوب ہو تو وہ بھی ممکن ہو سکے۔ اکثر لڑکیاں کسی مخصوص برائیڈل لُک سے متاثر ہوتی ہیں اور کہتی ہیں کہ ہمیں بھی ایسا ہی میک اپ کر دیں ، دلہن کو اس بات کا خیال رکھنا چاہئے کہ برائیڈل میک اپ کا انتخاب ان کے اپنے چہرے کی ساخت کے مطابق ہو کیونکہ سب پر ایک ہی طرح کا میک اپ نہیں جچتا۔
شادی کا دن یقیناً دباؤ اور گھبراہٹ ساتھ لاتا ہے، آخری منٹ تک جاری رہنے والی تیاریاں ، کچھ گڑبڑ، کسی چیز کا نہ ملنا تو کسی چیز کا غلط آجانا اور چھوٹی چھوٹی پریشانیاں ... اگر آپ ورزش کرتی رہی ہیں تو اس کے ذریعے ہی آج بھی اپنے جذبات پر قابو رکھنے کی کوشش کیجئے۔ یہ وقت خوش ہونے کا ہے، معمولی باتوں پر فکر اور افسوس کرنے کا نہیں ، یقیناً شادی کی تقریبات میں مصروف ہو کر آپ کو آرام کے لئے زیادہ وقت نہیں مل رہا ہوگا لیکن یہ بہت مناسب وقت ہے، ابھی آرام کیجئے، بھرپور نیند لینے کی کوشش کیجئے، خود کو تروتازہ محسوس کریں گی۔
شادی کی تیاریوں میں اپنی صحت کو نظر انداز نہ کریں۔ ۸؍ گھنٹے کی بھرپور نیند لیں۔ ایسا کھانا کھانے سے گریز کریں جس سے قبض کی پریشانی ہو سکتی ہے۔ بہت زیادہ نمک اور چینی نہ کھائیں ، ساتھ ہی خوش باش رہنے کے لئے زیادہ پانی پئیں۔ اس کے علاوہ میک اپ آرٹسٹ کے آنے کا وقت معلوم کرلیں۔ میک اپ کیلئے ضروری چیزیں جیسے لوشن اور پہنے جانے والے زیورات وغیرہ نکال کر رکھ لیں ۔ نکاح کے وقت کن چیزوں کی ضرورت ہوگی وہ بھی تیار رکھیں اور رات کے فنکشن کے سارے لوازمات بھی الگ سے نکال کر رکھیں تاکہ عین وقت پر کوئی پریشانی نہ ہو۔
شادی والے دن صبح جلدی اٹھیں اور اپنے دن کی شروعات گرین ٹی سے کریں۔ آنکھوں کی سوجن دور کرنے کیلئے آئی ماسک لگائیں۔ ہونٹوں پر اسکرب، چینی یا ویسلین کا استعمال کریں۔ سب سے اہم بات خود کو مطمئن رکھیں اور آپ کا لُک اپنے آپ نکھر جائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK