Inquilab Logo

ایپل کمپنی اپنے میک بک کےکی بورڈ کے ہر بٹن کوڈسپلےاسکرین بنانے کے لئے کوشاں

Updated: January 05, 2021, 12:26 PM IST | Agency

ایپل اپنے میک بک کے کی بورڈ میں ایک انوکھی تکنالوجی کا اضافہ کرنے کی تیاری میں ہے۔ اس سلسلے میں کمپنی نے ٹیکنالوجی کا ایک حق ملکیت (پیٹنٹ) کی درخواست بھی کردی ہے۔

Macbook - Pic : INN
میک بک ۔ تصویر : آئی این این

ایپل اپنے میک بک کے کی بورڈ میں ایک انوکھی تکنالوجی کا اضافہ کرنے کی تیاری میں ہے۔ اس سلسلے میں کمپنی نے  ٹیکنالوجی کا ایک حق ملکیت (پیٹنٹ) کی درخواست بھی کردی ہے۔  جس کے تحت ایپل کمپنی اپنے میک بک(لیپ ٹاپ ) کے ہر بٹن میں ایک ڈسپلے اسکرین لگانا چاہتا ہے جس کی تفصیلات یہاں دیکھی جاسکتی ہیں۔اس کے کی بورڈ پر ۲؍ قسم کے ڈسپلے لگائے جائیں گے جس سے ’کی لیبل ‘کی تصاویر ظاہر ہوں گی۔ دوسری سطح پر ٹچ کا احساس دینے والے سینسر لگے ہوں گے۔تجزیہ کاروں کے مطابق  کی بورڈ ڈسپلے پر حروفِ تہجی کئی زبانوں کے لحاظ سے تبدیل ہوجائیں گے اور ڈسپلے پر ان کا اظہار ہوگا جس سے استعمال کرنے والے کو آسانی ہوگی۔ دوسری جانب کی بورڈ ڈسپلے، ڈیزائننگ اور گیم کھیلنے میں بھی مدد کرسکے گا۔اگرچہ تمام ترجدتوں کے باوجود بھی کسی کمپنی نے کی بورڈ کو تبدیل کرنے کی کوشش نہیں کی لیکن ایپل پہلے بھی اس میں تبدیلی کرکے صارفین کو برہم کرچکا ہے۔ اس نے میک بک پرو کے کی بورڈ میں بنیادی تبدیلیاں کی تھیں جس سے صارفین مشکل کے شکار ہوئے اور یوں ایپل کمپنی نے یہ منصوبہ ترک کردیا تھا۔ ایپل نے اس اختراع کو’ اڈاپٹوواِن پٹ سرفیس‘  قرار دیا ہے اور نومبر  ۲۰۲۰ء اس کا پیٹنٹ لیا گیا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اس طرح ایک ہی کی بورڈ دنیا بھی کی درجنوں بڑی زبانوں کی کیز میں ڈھل جائے گا۔ دوسری جانب گیمنگ کے شوقین بھی اس سے فائدہ اٹھاسکیں گے۔پیٹنٹ کے مطابق کی بورڈ کی کیز پر کم ریزولوشن کا ڈسپلے ہوگا اور انہیں آرگینک ایل ای ڈی سے روشن کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK