Inquilab Logo

ساؤتھ سینٹرل ریلوے کے ۳۵؍ ڈپو اور ورک شاپ کیلئے اپرنٹس بھرتی ، آئی ٹی آئی فارغین کیلئے موقع

Updated: January 03, 2023, 12:39 PM IST | salim alware | MUMBAI

مہاراشٹر میں چندرپور،لاتور، بیڑ، اورنگ آباد، واشم، جالنہ، آکولہ، پربھنی، ہنگولی، ناندیڑ، ناسک ، امراوتی اور ایوت محل اضلاع کے آئی ٹی آئی کامیاب امیدواروںکو چاہئے کہ وہ ضرور درخواست دیں

Photo: INN
تصویر:آئی این این

گزشتہ دنوں اس کالم میں سینٹرل ریلوے کی ملازمین بھرتی کے متعلق معلومات فراہم کی گئی تھی۔ اس بھرتی کے لئے  سینٹرل ریلوے ممبئی دفتر سے ریلوے ریکروٹمنٹ سیل کی جانب سےنوٹیفکیشن نمبر RRC/CR/AA/2023 جو ۱۴؍دسمبر کو جاری ہوا تھا جس کے ذریعے مختلف ٹریڈ کیلئے دسویں کامیاب اور متذکرہ ٹریڈ سے آئی ٹی آئی کامیاب امیدواروں کو ٹریڈ اپرنٹس شپ کیلئے مدعو کیا گیا تھا۔ اس بھرتی کیلئے آن لائن درخواست دینے کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ آن لائن درخواست فارم پُر کرنے کی آخری تاریخ ۱۵؍جنوری ۲۰۲۳ ہے۔قارئین کی یاددہانی کیلئے بتا دیں کہ اس بھرتی کیلئےدرخواست فارم آن لائن طریقے سے ویب سائٹ www.rrccr.comپر ۱۵؍ جنوری ۲۰۲۳ءتک بھرے جاسکتے ہیں۔
  ابھی چند روز قبل ۳۰؍دسمبر ۲۰۲۲ کو ساؤتھ سینٹرل ریلوے کے صدر دفتر سے ۴۱۰۳؍ اپرنٹس کی بھرتی کیلئے نوٹیفکیشن جاری ہوا ہے۔ اس بھرتی کی خصوصیت یہ ہے کہ (۱) تلنگانہ(۲)آندھرا پردیش (۳) مہاراشٹر (۴) کرناٹک  (۵)  تامل ناڈو(۶) مدھیہ پردیش ان ریاستوں کے امیدواروں کی درخواست دینے کیلئے خصوصی موقع دیا گیا ہے انہیں چاہئے کہ وہ اس بہترین موقع سے استفادہ کریں۔
  ساؤتھ سینٹرل ریلوے میں ہورہی یہ اپرنٹس شپ ٹریننگ اپرنٹس شپ ایکٹ۱۹۶۱ء اور اپرنٹس شپ قوانین ۱۹۶۲ء کے تحت ہورہی ہے۔ ریلوے کے معرفت یہ ٹریننگ مکمل ہونے کے بعد امیدوار بہتر سے بہتر سرکاری یا نیم سرکاری شعبوں میں آسانی سے مستقل ملازمت حاصل کرسکتے ہیں۔ ساؤتھ سینٹرل ریلوے کے دفتر بمقام سکندرآباد سے جاری نوٹیفکیشن کے ذریعے ۶؍ریاستوں کے مخصوص اضلاع کے امیدواروں کیلئے ہورہی بھرتی کی مکمل تفصیلات درج ذیل ہیں:
موقع کیا ہے؟
 ساؤتھ سینٹرل کے ۳۵؍مختلف ڈپو اور ورک شاپ کے لئے ۱۱؍ٹریڈس کے آئی ٹی آئی کامیاب امیدواروں کو اپرنٹس شپ کا موقع
اسامیوں کی کل تعداد
اسامیوں کی کل تعداد(برائے اپرنٹس شپ ٹریننگ) : ۴۱۰۳؍ اسامیاں
ساؤتھ سینٹرل ریلوے(SCR) کے حدود میں آنے والی ریاستیں :(۱) تلنگانہ (۲) آندھرا پردیش (۳) مہاراشٹر (۴) کرناٹک (۵)تامل ناڈو(۶)مدھیہ پردیش
نوٹیفکیشن نمبر:SCR/P-HQ/RRC/11/ACT APP-2022
کن اضلاع کے امیدواردرخواست دے سکتے ہیں؟
کن اضلاح کے امیدوار درخواست دےسکتے ہیں:درج ذیل اضلاح کے رہائش پذیر امیدوا ہی درخواست دےسکتے ہیں۔
تلنگانہ:تمام اضلاع:
آندھرا پردیش: وشاکھا پٹنم، منیم، وجے نگر، اور سری ککولم کے علاوہ تمام اضلاع:
مہاراشٹر: چندرپور، لاتور، بیڑ، اورنگ آباد، واشم، جالنہ، اکولہ، پربھنی، ہنگولی، ناندیڑ، ناسک، امراؤتی اور ایوت محل:
کرناٹک: کلبرگی، بیلگام، گلبرگہ، بدر، بالکی، رائے پور، یادگر، بیلاری:
تامل ناڈو: ویلور:
مدھیہ پردیش: برہانپور اور کھنڈوا:
اسامیوں کی ٹریڈ وائز تفصیل
اے سی میکانیکل:  ۲۵۰؍اسامیاں:
کارپینٹر:۱۸؍اسامیاں:
ڈیزل میکانک: ۱۵۳۱؍اسامیاں:
الیکٹریشین:۱۰۱۹؍اسامیاں:
)الیکٹرونک میکانک: ۹۲؍اسامیاں:
فٹر: ۱۴۶۰؍اسامیاں:
مشینشٹ:۷۱؍اسامیاں:
میکانک مشین ٹول مینٹیشن:۵؍اسامیاں:
مل رائٹ مینٹیشن: ۲۴؍اسامیاں:
پینٹر: ۸۰؍اسامیاں:
ویلڈر:۵۵۳؍اسامیاں:
ریزرویشن
 ایس ٹی ایس سی، اوبی سی، ایکس سروس مین اور معذوروں کے علاوہ معاشی کمزور طبقات کیلئے بھی سرکاری ضابطے کے مطابق نشستیں مختص ہیں۔ معاشی کمزور طبقات امیدواروں کو چاہئے کہ وہ اپنے خاندان (کفالت کررہے) کی آمدنی کا سرٹیفکیٹ اَپ لوڈ کریں۔
ضروری تعلیمی لیاقت
 امیدوار کم از کم ۵۰؍فیصد مارکس کے ساتھ دسویں کامیاب ہوں اور اوپر درج ۱۱؍ٹریڈ میں سے کسی ایک ٹریڈ میں آئی ٹی آئی کامیاب ہونے کا سرٹیفکیٹ رکھتے ہوں۔
عمر کی حد
 امیدوار کی عمر ۱۵؍تا ۲۴؍سال کے درمیان ہونا چاہئے۔ اس کیلئے کٹ آف تاریخ ۳۰؍دسمبر ۲۰۲۲ء ہے۔ عمر کی اوپری حد میں اوبی سی امیدواروں کو ۳؍ سال اور ایس ٹی ایس سی امیدواروں کو ۵؍سال کی رعایت ہوگی۔ معذور امیدواروں اور ایکس سروس مین کو حکومت کے ضابطے کےمطابق عمر کی اوپری حد میں رعایت ہوگی۔
بھرتی کاطریقہ 
 بھرتی صرف اور صرف میرٹ کی بنیاد پر ہوگی۔ دسویں میں حاصل مارکس اور آئی ٹی آئی میں حاصل مارکس میں ففٹی ففٹی کے وھیٹیج کی بنیاد پر میرٹ لسٹ مرتب کی جائیگی اور امیدواروں کو کال لیٹر بھیجا جائےگا۔ کسی قسم کا تحریری امتحان یا انٹرویو نہیں ہوگا۔
ماہانہ اسٹائپنڈ
  سینٹرل اپرنٹس شپ کونسپل کے طے شدہ ضابطے کے مطابق منتخب امیدواروں کو ماہانہ اسٹائپنڈ دیا جائےگا۔
میڈیکل فٹنیس؍ سرٹیفکیٹ: منتخب امیدواروں کو سرکاری ڈاکٹر سے میڈیکل سرٹیفکیٹ ساتھ لانا ہوگا۔
درخواست فیس:۱۰۰؍روپئے فیس بذریعہ انٹر نیٹ بینکنگ یا ایس بی آئی اے ٹی ایم کارڈ، ایس ٹی ایس سی امیدواروں کو خواتین و معذور امیدواروں کیلئے کوئی فیس نہیں ہے۔
درخواست کیسے دیں؟
nاہل امیدواروں کو آن لائن درخواست فارم پُر کرنا ہے۔
درخواست کے چار مرحلہ ہوںگے۔ رجسٹریشن (ذاتی تفصیلات؍ تعلیمی لیاقت) فوٹو اور دستخط اَپ لوڈ، آپشن کا انتخاب اور فیس کی ادائیگی۔
امیدوار نوٹیفکیشن نمبر
ND SCR/P-QR/RRC/111/ACT.APP/2022
امیدوار سب سے پہلےRRC/SCR کی ویب سائٹwww.scr.indianrailways.gov.in پر جائیں۔ اور اس کا باریکی سے مطالعہ کریں۔
اب ’’آن لائن ایکٹ اپرنٹس ایپلی کیشن‘‘ کلک کریں۔آپ کو انسٹرکشن صفحہ پر لیجایا جائےگا۔
امیدوار کے پا س اپنا موبائل نمبر اور خود کا ای میل آئی ڈی ہونا لازمی ہے نہ ہوں تو بنا لیں۔
اب دستاویز اَپ لوڈ کریں: 
-دسویں کا سرٹیفکیٹ جس پر تاریخ پیدائش درج ہو۔ 
-آئی ٹی آئی کی مارک شیٹ
-ایس ٹی ایس سی اور اوبی سی امیدواروں کیلئے کاسٹ سرٹیفکیٹ
-معذور امیدواروں کیلئے معذوری کا سرٹیفکیٹ
-معاشی طور پر کمزور طبقات سرٹیفکیٹ(اینکسچرF) کےمطابق
-ایکس سروس مین کیلئے ڈسچارج سرٹیفکیٹ
-سرکاری ڈاکٹر( کم از کم اسسٹنٹ سرجن) سے حاصل شدہ میڈیکل سرٹیفکیٹ
-اسناد اَپ لوڈ کرنے کے بعد فائنل سمبشن کیلئے سبمٹ بٹن دبائیں۔
ریاست اور اضلاع کی شرط: یہ بھرتی۶؍ ریاستوں کے طے شدہ اضلاع کے امیدواروں کیلئے ہے جو ساؤتھ سینٹرل ریلوے کی حدود میں آتے ہیں۔ اضلاع کی فہرست اوپری کالم میں درج ہیں۔
آن لائن درخواست کی آخری تاریخ: ۲۹؍ جنوری  ۲۰۲۳ء
نوٹیفکیشن کی پی ڈی ایف کاپی کیلئے:
  جن امیدواروں کو متذکرہ نوٹیفکیشن کی پی ڈی ایف کاپی طلب کرنی ہوتو وہ کالم نگار کو اس کے وہاٹس ایپ نمبر7738706130  پرSCR لکھ بھیجیں۔ آپ کو چند گھنٹوں میں نوٹیفکیشن کی کاپی واٹس ایپ پروانہ کی جائےگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK