Inquilab Logo

بہار: انڈے بیچنے والا نوجوان اب اعلیٰ سرکاری افسر بن گیا

Updated: June 14, 2021, 8:29 AM IST | bihar

بی پی ایس سی ۶۴؍ویں فائنل امتحان میں بریندرکمار نے بغیر کوئی کوچنگ کلاس کی مددلئے کامیابی حاصل کی ہے،سپلائی انسپکٹر بنیں گے

Brender taking money from a customer at an egg shop.Picture:INN
بریندر انڈے کی دکان پر ایک گاہک سے پیسے لیتے ہوئے۔ تصویر آئی این این

بہار کے  اورنگ آباد  شہر میں واقع کرما روڈ کے کنارے لکڑی اور لوہے سے بنی ایک چھوٹی سی دکان میں انڈے فروخت کرنے والا بریندر کمار نامی نوجوان اب اعلیٰ سرکاری افسر بن گیا ہے۔ بریندر کمار نے ۶۴؍ویں بی پی ایس سی فائنل امتحان میں  ۲۲۳۲؍ویں رینک حاصل کی ہے۔  بریندر کا انتخاب ریاستی سروس کے سپلائی انسپکٹر کے عہدہ کیلئے عمل میں آیا ہے۔
 خاص بات یہ ہے کہ اورنگ آباد ضلع کے ہاتھی کھاپ گاؤں سے تعلق رکھنے والے بریندر نے اس ریاستی سروس امتحان کے لئے کسی کوچنگ کلاس کا سہارا نہیں لیا ہے۔ بلکہ راجیو کمار نامی  اپنے ایک پڑوسی جو مقابلہ جاتی امتحان کی تیاری کررہے تھے کی رہنمائی میں سیلف اسٹڈی کے دم پر یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق  بریندر کے والد بھکاری رام موچی تھے اور لوگوں کے جوتے، چپل سل کر وہ اہل خانہ کی کفالت کرتے تھے۔۲۰۱۲ء میں ان کا انتقا ل ہوا۔ان کی موت کے بعد تو بریندر اور ان کے دو بھائیوں پر غموں کا پہاڑ ٹوٹ پڑا۔ معاشی تقاضوں  کے سبب انہوں نے اپنا گاؤں چھوڑا اور اورنگ آباد کار خ کیا۔ گھر کی ذمہ داری بڑے بھائی جتندر پر آپڑی۔ شہر آکر اس خاندان نے کرما روڈ پر واقع دلت بستی میں ایک چھوٹی سی دکان کرایہ سے لی اور یہیں رہنے لگے۔بریندر نے۲۰۱۲ء سے مرغیوں کے  انڈے بیچنے  شروع کئے لیکن تعلیمی سلسلہ جاری رکھا۔ دھیرے دھیرے ان کی معاشی حالت کچھ بہتر ہوئی توبریندر کے بڑے بھائی نے بیگ کی ایک دکان ڈال لی جہاں چمڑے کے بیگ،جیکٹ اور دیگر سامان فروخت کرنے لگے۔ دونوں بھائیوں نے  بریندر کے تعلیمی سلسلہ کو منقطع نہیں ہونے دیا۔ بریندر کے دل میں اعلیٰ افسر بننےکا خواب تھا۔ انہیں راجیو کمارکا ساتھ مل گیا۔ راجیو دہلی سے مقابلہ جاتی امتحان کی کوچنگ حاصل کرچکے تھے ۔ لہٰذا انہوں نےبریندر کی رہنمائی کی اور یوں بریندر کی  بی پی ایس سی امتحان کے لئے جہدوجہد شروع ہوئی اور بالآخر ان کی محنت رنگ لائی۔ 
 بریندر کمار کہتے ہیں کہ ’’میں نے بڑی ہی مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے تعلیم پائی ہے۔  گاؤں کے اسکول سے ابتدائی تعلیم ہوئی۔ اس کے بعد  اورنگ آبادمیں جونیئر کالج کی پڑھائی ہوئی اور پھر داؤد نگر کالج آف اورنگ آباد سے میں نے اپنا گریجویشن کیا۔ پھر میری ملاقات راجیو کمار سے ہوئی ۔ انہوں نے مجھے بی پی ایس سی میں شرکت کی ترغیب اور حوصلہ دیا۔ان کے اس مشورے نے میری زندگی بدل دی۔  اتنا ہی نہیں انہوں نے مجھے امتحان کی تیاری اور پڑھائی کے متعلق رہنمائی کی

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK