برائٹ لیمن یلو کلر کا کفتان Sunshine Look ہے جو کسی آؤٹنگ کے لئے بہترین انتخاب ہوسکتا ہے۔ ہریالی یا پہاڑوں کے دامن میں گھومنے کا ارادہ ہے تو اس لُک کو ’ری کریئٹ‘ کرنے کے بعد آپ خود کو فطرت کے قریب محسوس کریں گی۔
EPAPER
Updated: August 22, 2026, 2:16 PM IST | Odhani | Mumbai
برائٹ لیمن یلو کلر کا کفتان Sunshine Look ہے جو کسی آؤٹنگ کے لئے بہترین انتخاب ہوسکتا ہے۔ ہریالی یا پہاڑوں کے دامن میں گھومنے کا ارادہ ہے تو اس لُک کو ’ری کریئٹ‘ کرنے کے بعد آپ خود کو فطرت کے قریب محسوس کریں گی۔
برائٹ لیمن یلو کلر کا کفتان Sunshine Look ہے جو کسی آؤٹنگ کے لئے بہترین انتخاب ہوسکتا ہے۔ ہریالی یا پہاڑوں کے دامن میں گھومنے کا ارادہ ہے تو اس لُک کو ’ری کریئٹ‘ کرنے کے بعد آپ خود کو فطرت کے قریب محسوس کریں گی۔
لباس: برائٹ لیمن یلو کلر کا کفتان Sober ہے۔ جس پر گلابی، آسمانی اور پیلے دھاگوں سے پھول اور بیل بوٹے بنے ہیں۔ ان رنگوں کے علاوہ نارنجی دھاگوں کی بھی مدد سے سلمیٰ ستارے ٹانکے گئے ہیں اور ’مِرر ورک‘ کیا گیا ہے۔ یہ Neck Piece (دائیں جانب کی بڑی تصویر) لباس کی جان ہے جو توجہ حاصل کر رہا ہے۔ کفتان کے ساتھ Wide-Leg Palazzos پہنا ہے جو لُک کو مکمل کر رہا ہے۔
جیولری: چونکہ لباس پر ہیوی ورک ہے اس لئے جیولری سے احتراز کیا گیا ہے۔ آپ چاہیں تو کانوں میں اسٹڈ پہن کر اور کلائی میں نازک چین والی گھڑی سجا کر Elegant Look پاسکتی ہیں۔
میک اَپ: Bronzy Glam Look کا انتخاب کیا گیا ہے اور آنکھوں کے میک اَپ پر خاص توجہ دی گئی ہے، جس میں Warm Bronze + Golden Brown آئی شیڈو کے ساتھ شمر کا استعمال کیا گیا ہے۔ سافٹ وِنگڈ آئی لائنر سے آنکھیں پُرکشش لگ رہی ہیں۔ Warm Peach بلش کی مدد سے رخساروں کو ابھارا گیا ہے۔ سیٹن فنش والی پیچ نیوڈ لپ اسٹک سے لُک مکمل ہوگیا ہے۔
ہیئر اسٹائل: ۶۰؍ کی دہائی کے Retro لُک ہیئر اسٹائل میں ویوز کے ساتھ اوپر کی طرف والیوم دیا گیا ہے۔ آپ ہاف اوپن ہیئر لُک بھی آزما سکتی ہیں۔
سینڈل اور ہینڈ بیگ: اس لباس کے ساتھ Clear Transparent Strap Heels پہنی ہیں تاکہ اس سے لباس کا رنگ ابھر کر نظر آئے۔ اس لُک کے ساتھ Hobo Bag (دائیں جانب کی تصویر) اچھا لگے گا۔