Inquilab Logo

آل انڈیا انسٹی ٹیو ٹ آف میڈیکل سائنسز کے اسپتالوں میں کریئر بنانے کا موقع

Updated: April 18, 2023, 11:22 AM IST | Salim Alwar | Mumbai

نرسنگ آفیسرس کی اسامیوں کیلئے ہونیوالی بھرتی کے تحت۸۰؍نشستیں خواتین کے لئے جبکہ۲۰؍فیصد نشستیں مردوں کے لئے ہیں،ایمس کے ۱۸؍ اسپتالوں کیلئے امیدواروں کا انتخاب ہوگا

photo;INN
تصویر :آئی این این

  آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اینڈ اسپتال،  ملک کا مشہور پبلک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ہے۔ اس کی بنیاد وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے ۱۹۵۶ءکو AIIMS ایکٹ کے تحت رکھی تھی ۔ اس وقت اس بینر کے تلے ملک بھر میں  ۲۰؍انسٹی ٹیوٹس اور اسپتال چلائے جارہے ہیں۔ ۲۰۲۵ء  تک مزید ۶؍ادارے قائم کرنے کا اعلان کیا جاچکا ہے۔ایمس اسپتالوں میں علاج بھی معیاری ہے اور ا س کی تعلیمی کارکردگی بھی بہترین ہے۔ اس کا شمار ملک کے اہم ترین اداروں میں ہوتا ہے۔
  اس وقت ایمس نئی دہلی نے تقریباً تین ہزار نرسنگ آفیسرس کی بھرتی کیلئے کامن اہلیتی ٹیسٹ (NORCET) کیلئے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کی تفصیلات آج کے  اس کالم میں شائع کی جا رہی ہیں۔
  امید ہے کہ ہمارے اہل امیدوار خصوصاً ہماری خواتین جو اِن دنوں زندگی کے تمام شعبوں میں دیگر قوموں کے شانہ بشانہ آگے بڑھ رہی ہیں ان باوقار ملازمتوں کیلئے ضرور کوشش کریں گی۔ کامن انٹرنس ٹیسٹ کے ذریعے ہورہی اس بھرتی کی مکمل تفصیلات درج ذیل ہیں۔
 موقع کیا ہے؟
  آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس کے ۱۸؍اسپتالوں اور ریسرچ سینٹر میں NORCET کے ذریعے ۳۰۵۵؍نرسنگ آفیسرس کی بھرتی۔
این او آر سی ای ٹی کیا ہے؟
 نرسنگ آفیسرس ریکروٹمنٹ کامن ایلجیبلٹی ٹیسٹ(NORCET)
اسامیوں کیلئے تفصیل
پوسٹ کا نام: نرسنگ آفیسر 
نوٹیفکیشن نمبر:NORCET -4 نوٹس نمبر2023/76 بتاریخ 2023/4/12
لیول اور تنخواہ کا اسکیل
  لیول سات پر پے میٹرکس بینڈ ۲ پر ماہانہ اسکیل(گروپ بی)۔ ۹۳۰۰سے ۳۴۸۰۰؍روپے۔ علاوہ گریڈ پے ۴۶۰۰؍روپے ماہانہ۔
ضروری تعلیمی لیاقت
 بی ایس سی(آنرس) نرسنگ؍ بی ایس سی نرسنگ یا بی ایس سی(پوسٹ سرٹیفکیٹ)؍ پوسٹ بیسک بی ایس سی نرسنگ(انڈین نرسنگ کونسل یا ریاستی کونسل سے منظور شدہ) کونسل سے بطور نرس؍مڈوائف رجسٹر ہو۔
یا(اے)ڈپلوما اِن جنرل نرسنگ مڈ وائفری
(ب) بطور نرس یا مڈ وائف رجسٹرڈ
(سی)کم از کم ۵۰؍بیڈ کے اسپتال میں دو سال کام کا تجربہ
عمر کی حد
  ۱۸؍تا ۳۰؍سال، عمر کا تعین درخواست فارم کرنے کی آخری تاریخ ۵؍مئی کے مطابق ہوگا۔ عمر کی اوپری حد میں اداروں اور اسپتالوں میں طے شدہ گائڈ لائنر کے مطابق ایس ٹی ایس سی امیدواروں کو پانچ سال، او بی سی امیدواروں کو تین سال جبکہ معذور امیدواروں کو ۱۰؍سال کی رعایت ہوگی۔
بھرتی کا طریقۂ کار
 اہل امیدواروں کو ایمس کے ذریعے لئے جانے والے کامن اہلیتی امتحان میں حصہ لینا ہوگا۔
 یہ امتحان برو۔ سنیچر ۳؍جون ۲۰۲۳ کو ہوںگے
یہ امتحان ۳؍ گھنٹہ یعنی ۱۸۰؍منٹ کا ہوگا۔
 اس میں ۲۰۰؍آبجیکٹیو ٹائپ ملٹی چوائس سوالات ہوںگے۔
ہر سوال کے صحیح جواب پر ایک مارکس دیاجائےگا۔
غلط جواب پر۳؍۱ مارکس وضع کیا جائےگا۔
کوالیفائنگ مارکس برائے جنرل اور معاشی کمزور طبقات امیدواروں کو ۵۰؍، اوبی سی کے لئے ۴۵؍فیصد، ایس ٹی ایس سی کے لئے ۴۰فیصد
معذور امیدوار جس بھی کٹیگری میں ہوںانہیں زائد ۵؍مارکس کی رعایت ہوگی۔
 کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹ میں حاصل مارکس کی بنیاد پر میرٹ لسٹ مرتب کی جائےگی۔
سیٹ کے الاٹمنٹ کے لئے ایک راؤنڈ ہوگا(انسٹی ٹیوٹ کے انتخاب کے لئے
 یہ الائمنٹ میرٹ کے مطابق ہوگا اور اس کے مطابق امیدواروں کے چوائس کو ترجیح دی جائیگی۔
 سیٹ الاٹمنٹ پر امیدوار کے لئے جو ائن کرنا لازمی ہوگا۔بطور دیگر وہ میرٹ لسٹ سے خارج ہوجائےگا۔
 میرٹ لسٹ کی معیاد ۶؍ماہ کی ہوگی۔
 سیٹ الاٹمنٹ کی تفصیلات نتائج کے اعلان کے بعد کامیاب امیدواروں کو میل بھیجی جائےگی۔
امتحان کی فیس
 جنرل؍ او بی سی امیدواروں کیلئے تین ہزار روپئے۔
 ایس سی ؍ ایس سی اور معاشی کمزور طبقات امیدواروں کے لئے ۲۴۰۰؍روپے۔معذوروں کے لئے کوئی فیس نہیں ہے۔
یہ فیس نیٹ بینکنگ کے ذریعہ ادا کرنی ہے۔
ایس سی ایس ٹی امیدواروں کو ان کے امتحان میں شرکت اور نتائج ظاہر ہونے کے بعد واپس کردی جائیگی۔
درخواست کیسے دیں؟
درخواست صرف او ر صرف آن لائن ہی دینی ہے۔
دلچسپی رکھنے والے امیدوار سب سے پہلے تعلیمی  اہلیت ولیاقت کا کالم دیکھیں۔
اگر آپ کی تعلیمی لیاقت حسب ضرورت ہوتو ایمس کی ویب سائٹ پر جائیںwww.aiimsexam.ac.in
متذکرہ نوٹیفکیشنNORCET -4 نوٹس نمبر2023/76 کا مطالعہ کریں۔
دی ہوئی ہدایات کے مطابق آن لائن درخواست فارم پُرکریں۔
جاری کی ہوئی رجسٹریشن سلپ اپنے ساتھ رکھیں۔
 ۵؍مئی کی شام پانچ بجے آن لائن رجسٹریشن پورٹل بند ہوجائےگا۔
امیدواروں کو ہدایت کے مطابق فوٹو کی امیج ، دستخط اور انگوٹھے کا نشان کاامیج اَپ لوڈ امیج انسٹرکشن کے مطابق کرنا ہوگا۔
آن لائن درخواست فارم پُرکرنے میں رش سے بچنے کے لئے آخری تاریخوں کا انتظار کئے بغیر فوراٰ ہی آن لائن درخواست فارم پُر کریں اور کمپیوٹر بیسڈ امتحان کی تیاری کریں۔
آن لائن درخواست فارم کی آخری تاریخ:۵؍مئی ۲۰۲۳ ءشام پانچ بجے تک ہے۔

نوٹیفکیشن کی پی ڈی ایف کاپی چاہئے تو رابطہ کریں:
 جن امیدواروں کو ایمس کی اس  بھرتی کیلئے جاری کردہ نوٹیفکیشن کی پی ڈی ایف کاپی حاصل کرنے میں دقت آرہی ہوتو کالم نگار کو7738706130 پر واٹس ایپ پر NORCETلکھ بھیجیں۔ آپ کو پی ڈی ایف کی کاپی چند گھنٹوں میںواٹس ایپ کی جائےگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK