Inquilab Logo

الیکٹرانک کمپنی سونی بھی الیکٹرک کار کی دوڑ میں شامل

Updated: January 25, 2020, 3:06 PM IST | Agency

الیکٹرانک مصنوعات ساز جاپانی کمپنی سونی بھی الیکٹرک کار کے میدان میں اترگئی ہے۔ اس جاپانی ملٹی نیشنل کمپنی نے اپنی پہلی الیکٹرک گاڑی تیار کرلی ہے ۔ سونی نے اس ماہ کے آغاز میں لاس ویگاس میں منعقد ہوئے سی ای ایس ٹیکنالوجی نمائش کے دوران اپنی پہلی الیکٹرک کار کی نمائش کی ۔

الیکٹرک کار ۔ تصویر : آئی این این
الیکٹرک کار ۔ تصویر : آئی این این

 الیکٹرانک مصنوعات ساز جاپانی کمپنی سونی بھی الیکٹرک کار کے میدان میں اترگئی ہے ۔  اس جاپانی ملٹی نیشنل کمپنی نے اپنی پہلی  الیکٹرک گاڑی تیار کرلی ہے ۔ سونی  نے اس ماہ کے آغاز میں  لاس ویگاس میں منعقد ہوئے سی ای ایس ٹیکنالوجی نمائش کے دوران اپنی پہلی الیکٹرک کار کی نمائش کی ۔ تفصیلات کے مطابق سونی نے اپنی پہلی کانسپٹ کار کو ویژن ایس پروگرام کے تحت پیش کیا  ہے اور فی الحال یہ  فروخت کیلئے  پیش نہیں کی گئی ہے۔اس کار کو سونی نے کوالکوم سمیت متعدد کمپنیوں کے ساتھ مل بنایا ہے۔فی الحال اس کانسپٹ گاڑی کا نام نہیں بتایا گیا ہے مگر اس کا کوڈ نیم ’سیفٹی کوکون‘  رکھا گیا ہے اور اس کا ’ٹرائل رن‘ بھی کیا جاچکا ہے۔ معلوم ہوکہ اس نئی الیکٹرک کار میں۳۳؍ سینسرنصب  ہیں جن کی بدولت یہ خودکار ڈرائیونگ،۳۶۰؍ریالٹی آڈیو ٹیکنالوجی، وائیڈ اسکرین ڈسپلے اور دیگر فیچرز استعمال کرسکتی ہے۔
 جاپان کی اس ملٹی نیشنل کمپنی کی جانب سے گاڑی کی زیادہ تفصیلات نہیں بتائی گئیں مگر اس میں سونی امیجنگ اور سینسنگ تکنیکوں کا استعمال ہوا ہےاور آرٹی فیشیل انٹیلی جنس (اے آئی) ، ٹیلی کمیونی کیشن اور کلاؤڈ ٹیکنالوجی کو بھی اس کا حصہ بنایا گیا ہے۔گاڑی کے اندر اور باہر موجود سینسرس میں ہائی ریزولوشن، ایچ ڈی آر کموس امیج سینسرز (سڑک پر اشیاء اور رنگوں کی شناخت کے لئے ) اور راڈار وغیرہ قابل ذکر ہیں۔اس کے علاوہ ٹائم آف فلائٹ سینسرز بھی اس میں موجود ہے تاکہ وہ گاڑی کے اندر اور باہر لوگوں اور اشیاء کو دیکھ کر شناخت کرسکے۔کمپنی کے مطابق اس میں خودکار ڈرائیونگ کا لیول۲؍ ہے، یعنی اس کا سسٹم ایکسلیٹرنگ، بریکنگ اور اسٹیئرنگ کا مکمل کنٹرول حاصل کرسکتا ہے مگر ڈرائیور کو گاڑی کے ردعمل پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ سسٹم میں خرابی سے کوئی نقصان نہ ہوسکے۔اس گاڑی میں۴؍نشستیں ہیں جبکہ۲۰۰؍ کلوواٹ استعداد کے ۲؍انجن دیئے  گئے ہیں۔ اس کار کو زیادہ سے زیادہ۱۴۹؍ میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اسے چلایا جاسکتا ہے۔

auto news Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK