Inquilab Logo

ایئر پیوریفائر سے لیس ۷؍لاکھ روپے سے کم قیمت کی ۳؍ تین بہترین کاریں

Updated: November 28, 2020, 3:40 AM IST | Vineet Singh | Mumbai

فضائی آلودگی اور کورونا وائرس جیسے معاملات کے پیش نظر ایئرپیوریفائرکی سہولت والی کاروں  کو ہی ترجیح دینی چاہئے جو صحت کے لئے بہتر ہے۔

For Representation Purpose Only. Photo INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

 ہندوستان میں  کورونا وائرس اور ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے لوگوں کو کافی دقتیں  ہورہی ہیں ۔ ایسے میں  لوگ باہر نکلتے وقت اپنی کارکے شیشے بند ہی رکھتے ہیں ۔ اس کے باوجود سانس لینے میں دوقت محسوس ہوتی ہے۔ ایسی صورتحال میں کار میں ایئر پیوریفائر کا ہونا بہت ضروری ہوتا ہے۔ مارکیٹ میں  یوں  تو کئی ایئر پیوریفائر والی کاریں دستیاب ہیں  لیکن ہم آج آپ کو ہندوستان میں ملنے والی سستی ایئر پیوریفائر والی کاروں  کے متعلق معلومات فراہم کررہے ہیں ۔
ہنڈائی وینو
 ہنڈائی وینو کی قیمت ۶ء۷۵؍ لاکھ روپے (ایکس شوروم ) ہے۔ اس میں  گاہکوں  کو ۳؍ انجن متبادل ملتے ہیں ۔ جن میں  پہلا متبادل ۱ء۲؍ لیٹر ۴؍ سلنڈر انجن، دوسرا متبادل ۱ء۰؍ لیٹر ۳؍  سلنڈر ٹربو پیٹرول انجن اور تیسرا ۱ء۵؍ لیٹر کا ٹربو چارجڈ ڈیزل انجن ہے ۔ یہ ایک کامپیکٹ ایس یو وی ہے جو ہندوستانیوں  کو کافی پسند آئی ہے۔ بہترین کارکردگی اور انجن کے علاوہ اس کار میں ایئر پیوریفائر سسٹم بھی نصب ہے ۔ یہ نظام کیبن کی ہوا کو صاف کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کار میں اے بی ایس ، آئسو فکس، کروز کنٹرول ، سیٹ بیلٹ ریمائنڈ، بلیولنک کنکٹی ویٹی ، ریئر پارکنگ سینسر، اسپیڈ سینسنگ ، آٹو ڈور لاک جیسے بہترین فیچرس ملتے ہیں ۔
کِیا سونیٹ
 کیا موٹرس کی ’کِیا سونیٹ‘ بھی ایک بہتر ین ایس یو وی ہے، یہ ۶ء۷۱؍ لاکھ روپے (ایکس شوروم) میں خریدی جاسکتی ہے۔ معلوم ہوکہ سونیٹ ہائی ٹیک فیچرس سے لیس ہے جن میں ڈوئل ایئر بیگز، ای بی ڈی کے ساتھ ای بی ایس، آئسو فکس ، سیٹ بیلٹ ریمائنڈر، بلیو لنک کنکٹی ویٹی ، ریئر پارکنگ سینسر ، اسپیڈ سینسنگ آٹو ڈور لاک، کروز کنٹرول، ایئر پیوریفائر جیسے بہترین فیچرس سے لیس ہے۔
ہنڈائی آئی ٹونٹی
 ہنڈائی کی آئی ۲۰-۲۰۲۰،۱ء۲؍ لیٹر کپپا پیٹرول انجن، ۱ء۵؍ لیٹر کا یو۲؍ سی آر ڈی آئی ڈیزل انجن اور ۱ء۰؍ لیٹر کا ٹربو جی ڈی آئی پیٹرول انجن بھی لگایا گیا ہے ۔ اس کار کو حال ہی میں لانچ کیا گیا ہے۔ ہنڈائی آئی ۲۰؍ پہلی ہیچ بیک کار ہے جو ایئر پیوریفائر کے ساتھ مارکیٹ میں  اتاری گئی ہے۔ اس کار میں  بھی گاہکوں کو بلیو لنک کار تکنیک، ٹچ اسکرین انفوٹینمنٹ سسٹم، ڈیجیٹل انسٹرومنٹ کنسول، آٹومیٹک اے سی ، ملٹی فنکشنل اسٹیئرنگ وہیل، کروز کنٹرول اور بوس پریمیم ساؤنڈ جیسے فیچرس ملتے ہیں ۔ا س کار کی قیمت ۶ء۸۰؍ لاکھ روپے (ایکس شوروم) ہے ۔

auto news Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK