اسٹاف سلیکشن کمیشن(ایس ایس سی) کی جانب سے جونیئر کلرک اور ڈیٹا انٹری آپریٹر کی ۴۵۰۰؍ اسامیوں کے لئے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد بھی درخواست دےسکتے ہیں
EPAPER
Updated: December 13, 2022, 10:44 AM IST | Salim Alwar | Mumbai
اسٹاف سلیکشن کمیشن(ایس ایس سی) کی جانب سے جونیئر کلرک اور ڈیٹا انٹری آپریٹر کی ۴۵۰۰؍ اسامیوں کے لئے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد بھی درخواست دےسکتے ہیں
ہمارے ایک واقف کار جوسرکاری ملازمت سے ۱۴؍ سال قبل سبکدوش ہوچکے ہیں ان کے گریجویٹ بیٹے کی تنخواہ اب تک ان کی پینشن سے زیادہ نہیں بڑھ سکی ہے ۔ سرکاری ملازمتوں کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہوتی ہے کہ بہت محفوظ (Secured) ہوتی ہیں۔ جو بیس پچیس سال کی عمر میں کسی سرکاری محکمہ سے جڑ گیا تو ۵۸؍سال کی عمر تک اسے کوئی ہٹا نہیں سکتا ہاں ڈسپلن شکنی کا معاملہ ہوتو بات الگ ہے۔ پچھلے پچیس تیس سال کی مسلسل کوششوں کے نتائج یقیناً اچھے رہے ہیں لیکن اب بھی سرکاری ملازمتوں کی طرف مسلمانوں کا رجحان دوسری قوموں کے افراد کے مقابلے خاصا کم ہے۔ ستمبر ۲۰۲۲ ءمیں کمبائنڈ گریجویٹ لیول امتحان کے ذریعے اسٹاف سلیکشن کمیشن( ایس ایس سی) نے ۲۰؍ ہزار اسامیوں کے لئے درخواستیں طلب کی تھیں جس کے لئے پرلمنری امتحان ہونے جا رہے ہیں۔ ہزاروں مسلم گریجویٹس نے آن لائن درخواستیں دی ہیں اور اس امتحان کی تیاری میں لگے ہیں۔
اس وقت اسٹاف سلیکشن کمیشن نے کمبائنڈ ہائر سیکنڈری (۲+۱۰) لیول امتحان ۲۰۲۲ء کے ذریعے ۴۵۰۰؍اسامیوں کی بھرتی کے لئے بارہویں کامیاب امیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کیں ہیں۔ بھرتی کے لئے جاری نوٹیفکیشن اسٹاف سلیکشن کمیشن( ایس ایس سی) کی ویب سائٹ پر بآسانی دستیاب ہے ۔ اس بھرتی کے لئے گریجویٹس بھی درخواست دےسکتے ہیں۔ ہمارے یہاں خصوصاً دیہاتوں اور چھوٹے چہروں میں بڑی تعداد میں نوجوان بارہویں کامیاب ہونے کے بعد یا تو تعلیم کا سلسلہ منقطع کر کے کوئی چھوٹی موٹی ملازمت اختیار کرلیتے ہیں یا انڈر گریجویٹ لیول پر ڈراپ آؤٹ کا شکار ہوجاتے ہیں۔ ایسے تمام نوجوانوں کے لئے مرکزی سرکار میں ملازمت حاصل کرنے کا یہ بہترین موقع ہے۔ مسلم فلاحی تنظیموں سے درخواست ہے کہ وہ اس بھرتی کی جانب خصوصی توجہ دیں اور اپنے اپنے علاقوں میں نوجوان کی رہنمائی کریں۔
موقع کیا ہے؟
بارہویں(۲+۱۰) کامیاب امیدواروں کے لئے مرکزی سرکار کے مختلف محکموں میں ملازمتیں
ملازمت کی نوعیت
لوور ڈیویژن کلرکس(جونیئر سیکریٹریٹ اسسٹنٹ) اور ڈاٹا انٹری آپریٹر
درکار تعلیمی لیاقت
بارہویں کامیاب امیدوار درخواست کے اہل ہیں۔
تنخواہ کا اسکیل
(۱) ڈاٹا انٹری آپریٹر کے لئے پے لیول ۴؍پر ۲۵؍ہزار ۵۰۰؍روپے سے۸۱؍ ہزار ۱۰۰؍روپے ماہانہ۔ اور پے لیول ۵ پر۲۹؍ہزار۲۰۰ سے ۹۲؍ ہزار ۳۰۰؍روپے ماہانہ
(۲) ڈاٹا انٹری آپریٹر(ڈی ای او) گریڈ’’اے‘‘ پر پے لیول۴؍ پر ۲۵؍ہزار ۵۰۰؍روپے سے۸۱؍ہزار ۱۰۰؍روپے ماہانہ۔
اسامیوں کی تعداد
تقریباً۴۵۰۰؍اسامیوں کے لئے بھرتی ہورہی ہے۔
عمر کی حد
۱۸ تا ۲۷؍سال کے نوجوان درخواست دےسکتے ہیں۔درخواست دے رہے امیدواروں کی تاریخ پیدائش ۲؍ جنوری ۱۹۹۵ءسے قبل اور یکم جنوری ۲۰۰۴ء کے بعد کی نہ ہو۔
عمر کی اوپری حد
عمر کی اوپری حد میں اوبی سی امیدواروں کو ۳؍ سال، ایس ٹی ایس سی امیدواروں کو ۵؍ سال اور معذوروں کو ۱۰؍ سال کی رعایت ہوگی۔
درخواست فیس
سو؍روپے ۔ یہ فیس آن لائن درخواست فارم پُر کرتے وقت بذریعہ انٹر نیٹ بینکنگ ادا کی جائیگی۔ تمام خواتین امیدوار نیز ایس ٹی ایس سی اور معذور امیدواروں کے لئے کوئی فیس نہیں ہے۔ یہ فیس اسٹیٹ بینک آف انڈیا( ایس بی آئی) کی شاخوں میں چلان کے ذریعے بھی ادا کرنے کی سہولت ہے۔
بھرتی کا طریقہ کار
بھرتی دو مرحلہ کے امتحان کے ذریعے ہوگی۔
پہلا مرحلہ: یہ امتحان کل ۲۰۰؍ مارکس کا ہوگا۔ اس کے چار حصہ ہوںگے ۔ اس کا دورانیہ ۶۰؍ منٹ کا ہوگا۔ مضامین اور مارکس کی تفصیل اس طرح ہوگی۔ سوالات آبجیکٹیو ٹائپ ہوںگے۔
انگلش لینگویج( بنیادی جانکاری): ۲۵؍سوالات کے ۵۰؍مارکس ہوں گے۔
جنرل انٹیلی جنس( ذہنی استعداد)۔۲۵؍سوالات کے ۵۰؍مارکس ہوں گے۔
کوانٹیٹیو اپٹی ٹیوڈ۔۲۵؍سوالات کے ۵۰؍مارکس ہوں گے۔
جنرل اویئرنیس۔ ۲۵؍سوالات کے ۵۰؍مارکس ہوں گے۔
دوسرا مرحلہ: پہلے مرحلہ طے شدہ کم از کم پاسنگ مارکس حاصل کرنے والوں کو دوسرے مرحلہ کے لئے مدعو کیا جائےگا۔
سیشن پہلا۔ اس امتحان کے تین حصہ ہوں گے۔کل ۱۸۰+۱۸۰+ ۴۵ ؍منٹ کا امتحان ہوگا۔
موڈیول پہلا۔ میتھ میٹکل ایبلٹی
موڈیول دوسرا: ریزننگ اینڈ جنرل انٹیلی جنس
سیکشن دوسرا: موڈیول پہلا۔ انگلش لینگویج
موڈیول دوم: جنرل اویئرنیس
سیکشن سوم۔ موڈیول پہلا۔ کمپیوٹر کی جانکاری
سیشن دوم: اسکل ٹیسٹ؍ ٹائپنگ ٹیسٹ
اسکل ٹیسٹ برائے ڈیٹا انٹری آپریٹر۔ ۱۵؍ منٹ
ٹائپنگ ٹیسٹ برائے(JSA/LDC) ۱۰ منٹ
نوٹ: امتحان کی تفصیل۔ نصاب کی جانکاری اسٹاف سلیکشن کی ویب سائٹ پر درج ہے۔ اور مختصرا متذکرہ نوٹیفکیشن میں بھی دیا گیا ہے۔
امتحان کے لئے ایڈمٹ کارڈ
دونوں مرحلوں کے امتحان سے قبل امیدواروں کو ای ایڈمٹ کارڈ جاری کئے جائیں گے۔ امیدوار امتحان گاہ جاتے وقت ایڈمٹ کارڈ کے ساتھ اپنی شناخت کیلئے کوئی ایک فوٹو آئی ڈی ساتھ لیجائیں: (۱) آدھار کارڈ(۲)ووٹر آئی ڈی کارڈ(۳) پین کارڈ(۴) ڈرائیونگ لائسنس(۵) پاسپورٹ(۶) کالج آئی ڈی(۷) ملازمت کا کارڈ(حالیہ)۔
اسناد کی تصدیق: فائنل رزلٹ سے قبل تمام امیدواروں کے اسناد کی تصدیق ہوگی۔
امتحانی مراکز کی تفصیل
اسٹاف سلیکشن کمیشن( ایس ایس سی) کو ۹؍ریجن میں تقسیم کیا گیاہے۔ اس کے معرفت ہونے والی بھرتی کے لئے ملک بھر کی تمام ریاستوں نیز مرکزی حکومت کے تحت آنے والے شہروں میں ۲۰۰؍ سے زائد امتحانی مرکز طے ہوتے ہیں۔ ریاست مہاراشٹر ویسٹرن ریجن میں آتا ہے جس کا صدر دفتر ممبئی میں ہے۔ ریاست مہاراشٹر کے امیدواروں کے لئے امتحانی مراکز کی تفصیل اور شہر کا کوڈ درج ذیل ہے۔
(۱) اورنگ آباد۔۷۲۰۲ (۲) امراؤتی۔۷۲۰۱
(۳) جلگاؤں ۔۷۲۱۴ (۴) کولہا پور۔۷۲۰۳
(۵) ناگپور۔۷۲۰۳ (۶) ممبئی۔۷۲۰۴
(۷) ناندیڑ۔۷۲۰۶ (۸) پونے۔۷۲۰۸
ملازمت کہاں کرنی ہوگی؟
ملک کی کسی بھی ریاست میں یا مرکزی حکومت کے تحت آنے والے علاقہ میں ملازمت کرنی ہوگی۔ محکمہ کے انتخاب اور ریاست کے انتخاب کے لئے دوسرے مرحلہ کے امتحان سے قبل ترجیحی کالم پُر کرنے کا موقع دیا جائےگا۔
درخواست کیسے دیں؟
اس ملازمت کے لئے درخواست صرف اور صرف آن لائن ہی دی جاسکتی ہے۔ درخواست متمنی اہل امیدوا ر جنہوں نے بارہویں کا امتحان کامیاب کیا ہے وہ اسٹاف سلیکشن کمیشن کی آفیشیل ویب سائٹhtttp://ssc.nic.in پر جائیں۔
نوٹیفکیشن ’’کمبائنڈ ہائر سیکنڈری(۲+۱۰) لیول امتحان ۲۰۲۲ء‘‘کو اوپن کریں۔
نوٹیفکیشن کا باریکی سے مطالعہ کریں تاکہ فارم پُر کرنے میں کوئی غلطی کی گنجائش نہ رہے۔
درخواست فارم پُرکرنے کا طریقۂ کار اور ایک ماڈل فارم نوٹیفکیشن میں دیا ہوا ہے۔
فارم پُر کرنے میں عجلت ہرگز نہ کریں۔
درخواست فارم پُر کرنے سے پہلے اپنا فوٹو گرافjpeg فارمیٹ (۲۰ تا ۵۰ کے بی) میں اسکین کریں۔ تصویر ۳؍ ماہ سے پرانی نہ ہو اور چہرہ بالکل سامنے ہو۔
درخواست فارم پر فوٹو اَپ لوڈ کریں۔
تمام ہدایات پر عمل کرتے ہوئے صحیح جانکاری دیں۔
فارم دوبارہ چیک کریں اور سبمٹ کریں۔ اب ایک پرنٹ آؤٹ لیں او ر محفوظ رکھیں۔
آن لائن درخواست فارم پُرکرنے کی آخری تاریخ: ۴؍جنوری ۲۰۲۳